عید مبارک

سب پہلے تمام اہلِ اسلام کو عید مبارک ہو.
میں مختصر آپ سب سے یہ گذارش کروں گا کہ جو ساتھی قربانی کر رہے ہیں وہ اپنے آس پاس غربا اور مساکین کو نہ بھولیں. مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھیں. کیونکہ جتنا آپ کے دل میں خلوص ہوگا اتنی ہی آپ کی قربانی اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول و منظور ہوگی. اس کے ساتھ ساتھ قربانی تقسیم کرتے وقت کسی سے بدکلامی نہ کریں. چند گوشت کے ٹکڑوں کے عوض کسی انسان کی عزت اچھالنا مناسب نہیں ہے. اور ہاں! جس طرح آپ اپنے بچوں کو عیدی دینا نہیں بھولتے اسی طرح غریب اور یتیم بچوں کو بھی عیدی دینا نہ بھولیں. یقین جانئے! ان بچوں کی ایک مسکراہٹ آپ کی تقدیر بدل دے گی.
جزاکم اللّہ خیرًا
 
Top