عید الفطر۔

خواجہ طلحہ

محفلین
ایک وقت تھا ماوراء اپیا ساتویں روزے کے بعد ہی عید عید کی پکار شروع کردیتی تھی۔ کیسے کپڑے سلوائے جائیں ،کس کو کارڈز بھیجے جائیں ،کون عید کی کیسے تیاریاں کر رہا ہے۔ باجو نے جوڑے گفٹ کیے، زیک نے یہ کردیا، محب نے وہ کردیا وغیر وغیرہ۔
اس دفعہ تو شاید 7 روزے ہی بچے ہوں گے۔ تو کیوں ہم بھی شئیر کرتے ہیں کہ ہم عید کیسے مناتے ہیں، اس کی تیاریاں کیسے کرتے ہیں، اور اب تک کیا کچھ تیاریاں کر رکھ ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے عید پر سات سے لیکر دس چھٹیاں ہوتی ہیں، اور کون کافر ان دنوں میں اپنے گھر کی سیڑھیاں بھی اترتا ہے بجز عید والے دن والدہ کے پاس حاضری کے۔ میری تیاری یہی ہوتی ہے کہ ان چھٹیوں کیلیے کم از کم دو باکس سگریٹ پاس ہوں سو عید سے دو دن پہلے خریدونگا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
میں اس دفعہ بہت سالوں کے بعد عید پاکستان میں گزاروں گا۔ تمام عزیز رشتہ دار اکٹھے ہوں گے تو اس عید کا کچھ اور ہی مزہ ہو گا۔
 
حسن جاوید

محفلین
بھئی ہماری تو عید دوستوں سے شغل میں گزر جاتی ہے۔۔۔
ہمیں تو شاپنگ کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔۔
دفتر سے چھٹیاں ہی عید سے ایک دن پہلے ہوتی ہیں۔۔
تو وہ چاند رات گھر والوں کے ساتھ گزر جاتا ہے۔۔
 
طالوت

محفلین
مجھے عید پر سات سے لیکر دس چھٹیاں ہوتی ہیں، اور کون کافر ان دنوں میں اپنے گھر کی سیڑھیاں بھی اترتا ہے بجز عید والے دن والدہ کے پاس حاضری کے۔ میری تیاری یہی ہوتی ہے کہ ان چھٹیوں کیلیے کم از کم دو باکس سگریٹ پاس ہوں سو عید سے دو دن پہلے خریدونگا۔ :)
یعنی قریبا 400 سگریٹ :eek: صرف عید کے موقع پر ؟ آپ الف نظامی کی شجرکاری کی مہم ناکام کرنا چاہتے ہیں:atwitsend:
 
رانا

محفلین
میری توعید کا پہلے ہی مزہ خراب ہوگیا یہ سوچ سوچ کر کہ عید کی چھٹیاں ماری گئیں۔ جمعے کو ویسے ہی ہماری کوئی کلاس نہیں ہوتی لہذا جمعہ پہلے ہی آف ہوتا ہے۔ ہفتہ اور اتوارکو ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے اس لئے ہمارے حصے میں تو نقصان ہی آیا کیونکہ عام چھٹیوں میں تو بندہ کچھ نہ کچھ پڑھ لیتا ہے لیکن عید کی چھٹیوں میں پڑھ بھی نہیں سکتا۔ اب میری سمجھ میں یہ نہیں آرہا کہ ان تین چھٹیوں کا خلا کیسے پُر کروں۔ عید تو بچوں کی ہوتی ہے بڑے تو بس چھٹیاں گزار کر خوش ہولیتے ہیں۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
ہائے رانا جی آپ پر ترس آرہا ہے ۔کاش عید بدھ کی ہوجاتی تو آ پ کو پانچ چھٹیاں مل جاتی جس میں دل لگا کر پڑھ لیتے ناول شاول;)
 
رانا

محفلین
ہائے رانا جی آپ پر ترس آرہا ہے ۔کاش عید بدھ کی ہوجاتی تو آ پ کو پانچ چھٹیاں مل جاتی جس میں دل لگا کر پڑھ لیتے ناول شاول;)

ارے بھائی ناول شاول پڑھنے کی کسے فرصت ہے آجکل۔ پڑھائی خوب زوروں پر ہے ڈیڑھ ماہ گزر گیا ہے اب ڈھائی ماہ رہ گئے ہیں ایگزامز میں۔ اسی لئے تو محفل پربھی اب پوسٹس نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔ ایگزامز کے بعد البتہ فل موڈ ہے ناول پڑھنے کا۔ کوئی اچھا ناول ہے نظر میں تو دسمبر میں اسکا نام شئیر کیجئے گا۔ ;)
 
خواجہ طلحہ

محفلین
چلیں جی آپ خوب زور لگا دیں پڑھائی پر ،کہ ہم اخباروں میں آپ کی تصویر دیکھیں۔ جبتک میں آپ کے لیے ناول پڑھ پڑھ کر رکھتا ہوں:)
 
محمد وارث

لائبریرین
یعنی قریبا 400 سگریٹ :eek: صرف عید کے موقع پر ؟ آپ الف نظامی کی شجرکاری کی مہم ناکام کرنا چاہتے ہیں:atwitsend:

قہرِ درویش بر جانِ درویش :)

اور حقے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ صبح کو تیار کرو اور رات گئے تک استعمال۔۔

ایک بار ایک بزرگ مؤذن نے مجھے حقے کے چند کش لگوائے تھے، کھانس کھانس کر نڈھال ہو گیا تھا اور اسکے بعد میں نے حقے سے توبہ کر لی :)
 
خواجہ طلحہ

محفلین
ایک بار ایک بزرگ مؤذن نے مجھے حقے کے چند کش لگوائے تھے، کھانس کھانس کر نڈھال ہو گیا تھا اور اسکے بعد میں نے حقے سے توبہ کر لی :)
حقے کا دھواں منہ میں رکھ کر نکا ل دینا تھا، خیر شروع میں ہوتا ہے ایسا۔ ورنہ جس کو حقہ لگ جائے اسے سگریٹ سے چین نہیں ملتا۔
 
حسن جاوید

محفلین
حقے کا دھواں منہ میں رکھ کر نکا ل دینا تھا، خیر شروع میں ہوتا ہے ایسا۔ ورنہ جس کو حقہ لگ جائے اسے سگریٹ سے چین نہیں ملتا۔

طلحہ بھائی بڑا مشورہ دیا ہے
کل کو وارث صاحب پیلے سیگریٹ چیک کریں گے اور پھر حقے کو ۔۔ پھر آپ کو بتائیں گے کہ کس کو پینے سے بندہ عادی ہوتا ہے۔
 
Top