عید الاضحی مینو

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
بہت عرصے کے بعد عید الاضحی پر پرنچ کی میزبانی کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ چھوٹی عید پر تو آسانی یہ ہوتی ہے آپ پہلے ہی سے تقریبا ہر شے تیار کر لیتے ہیں۔ یہاں تھوڑی سی مشکل یہ ہے کہ کھانے کی مین ڈشز تو قربانی کے بعد تیار ہوں گی۔ قربانی تو ان شاءاللہ عید کی نماز کے فورا بعد ہو جائے گی۔ لیکن پھر بھی پکانے کا عمل کچھ تاخیر سے ہی شروع ہو گا۔ سو فیصلہ کرنا ہے کہ جھٹ پٹ کیا کیا تیار ہو گا ۔
سوچا محفل سے رخصتی تو ہو ہی رہی ہے۔ جاتے جاتے سب کے تجربے سے فایدہ اٹھایا جائے اور اپنے کام کو آسان کیا جائے۔ تو پھر بتائیں کہ
آپ لوگوں کے ہاں کیا اور کیسے تیار ہوتا ہے؟
عید کی دعوت کا مینو کیا ہوتا ہے؟
اور اس کی تیاری کیسے کی جاتی ہے؟
 

زیک

فوٹوگرافر
ہم نے تو بہت سال قبل قربانی اور عید پارٹی کو decouple کر دیا تھا۔ اس سے کافی آسانی ہو گئی
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہم آج کل جہاں ہے وہاں ایسا ممکن نہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں چھوٹی عید پر میزبانی کرتے رہی اور بڑی عید پر صرف قربانی کا گوشت سنبھالااور بانٹا۔ اس بار سوچا ہم میزبان بن جاتے ہیں۔
آپ جب عید پارٹی کرتے تھے تو کیا مینو رکھتےتھے؟
 
جاسمن ، @سیما آپا آپ لوگوں سے بھی مدد کی درخواست ہے۔
مریم افتخار آپ بھی رائے دیں۔
السلام علیکم آپی۔ آپ کے مراسلہ جات دیکھ کر یک گونہ خوشی ہوئی۔ نگرانی بھی کیے جا رہے ہیں مگر سچ کہیں تو بتانے کو کچھ نہیں۔ میں ککنگ وغیرہ تو کر لیتی ہوں مگر فیملی میں اکلوتی لاڈلی ٹائپ تھی۔ عید پہ صبح نماز سے پہلے میک اپ جیولری کپڑے پہن کے تیار ہو جانا اور کچن میں جس کو ہیلپ چاہیے ہو تھوڑی بہت کروا دینی مگر ذمہ داری سے کبھی کام نہیں کیا تھا۔ اب شادی کو بھی چار پانچ برس ہو گئے ہیں مگر فی الحال سبھی ہماری ساس صاحبہ کے ہاتھ کے ذائقے کے دلدادہ ہیں۔ ہم نے شروع میں ذرا کوشش کی کہ اچھا پکائیں اور ککنگ کے شوق پورے کریں مگر جب کوئی سامنے موجود ہو اور اس سے موازنہ ہو تو بہتر ہے کہ آپ بھی اسی کے معتقد ہو کر سکون سے اچھے ذائقے کھاؤ اور پیڑ نہ گنو۔ تو میں نے روٹی بنانے اور گھر کے دیگر امور کی ذمہ داری لے لی مگر فی الحال شاید ہی کبھی کسی عید دعوت پہ ہیلپ کروانے کے سوا کچھ خود اپنی مرضی سے فیصلہ کیا اور پکایا ہو۔ اسی لیے جواب نہٰیں دیا تھا مگر آپ نے ٹیگ کیا تو مرتا کیا نہ کرتا۔۔۔ آپ ہمیں دیکھ کے خوش ہوئیں کہ ہم موجیں کر رہے ہیں (نسبتا کم ذمہ داری کی)اور ہم آپ کو دیکھ کے ہوتے ہیں (خود مختاری کی)۔ چلیں تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ! :)
 

زیک

فوٹوگرافر
ہم آج کل جہاں ہے وہاں ایسا ممکن نہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں چھوٹی عید پر میزبانی کرتے رہی اور بڑی عید پر صرف قربانی کا گوشت سنبھالااور بانٹا۔ اس بار سوچا ہم میزبان بن جاتے ہیں۔
آپ جب عید پارٹی کرتے تھے تو کیا مینو رکھتےتھے؟
عید پارٹیز کا اپنا مزہ ہے لیکن قربانی کے ساتھ لنچ یا برنچ کافی مشکل اور لیٹ ہو جاتا ہے۔ ڈی کپل کرنے سے پہلے فرائی کلیجی ہمارے مینو میں شامل ہوا کرتی تھی۔ باقی ڈشز عید سے پہلے تیار کرتے تھے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم آپی۔ آپ کے مراسلہ جات دیکھ کر یک گونہ خوشی ہوئی۔ نگرانی بھی کیے جا رہے ہیں مگر سچ کہیں تو بتانے کو کچھ نہیں۔ میں ککنگ وغیرہ تو کر لیتی ہوں مگر فیملی میں اکلوتی لاڈلی ٹائپ تھی۔ عید پہ صبح نماز سے پہلے میک اپ جیولری کپڑے پہن کے تیار ہو جانا اور کچن میں جس کو ہیلپ چاہیے ہو تھوڑی بہت کروا دینی مگر ذمہ داری سے کبھی کام نہیں کیا تھا۔ اب شادی کو بھی چار پانچ برس ہو گئے ہیں مگر فی الحال سبھی ہماری ساس صاحبہ کے ہاتھ کے ذائقے کے دلدادہ ہیں۔ ہم نے شروع میں ذرا کوشش کی کہ اچھا پکائیں اور ککنگ کے شوق پورے کریں مگر جب کوئی سامنے موجود ہو اور اس سے موازنہ ہو تو بہتر ہے کہ آپ بھی اسی کے معتقد ہو کر سکون سے اچھے ذائقے کھاؤ اور پیڑ نہ گنو۔ تو میں نے روٹی بنانے اور گھر کے دیگر امور کی ذمہ داری لے لی مگر فی الحال شاید ہی کبھی کسی عید دعوت پہ ہیلپ کروانے کے سوا کچھ خود اپنی مرضی سے فیصلہ کیا اور پکایا ہو۔ اسی لیے جواب نہٰیں دیا تھا مگر آپ نے ٹیگ کیا تو مرتا کیا نہ کرتا۔۔۔ آپ ہمیں دیکھ کے خوش ہوئیں کہ ہم موجیں کر رہے ہیں (نسبتا کم ذمہ داری کی)اور ہم آپ کو دیکھ کے ہوتے ہیں (خود مختاری کی)۔ چلیں تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ! :)
بھئی سب کہوں تو یہ آئیڈیل صورت حال ہے۔ میرے جیسا کاہل بندہ تو ویسے ہی چاہے گا کہ بس اللہ ڈمدے اور بندہ لے۔
میں ہمیشہ سے پلاننگ کر کے دوسروں کو بتا دیتی تھی کہ اس اس طرح سے کام ہو سکتا ہے۔ اس سے آگے کرنے والا جانے۔
اب صورت حال کچھ مختلف ہے۔ بہرحال آپ میری اس طرح مدد کر سکتی ہیں کہ کچھ ڈشز تجویز کریں۔
اور بہت شکریہ آپ نے تفصیل سے جواب دیا۔ جیتی رہیں ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
عید پارٹیز کا اپنا مزہ ہے لیکن قربانی کے ساتھ لنچ یا برنچ کافی مشکل اور لیٹ ہو جاتا ہے۔ ڈی کپل کرنے سے پہلے فرائی کلیجی ہمارے مینو میں شامل ہوا کرتی تھی۔ باقی ڈشز عید سے پہلے تیار کرتے تھے
بالکل صحیح بات ہے۔ میں اسی لیے بقر عید پر دوسرے دن میزبانی کے حق میں ہوں۔ لیکن اس بار سوچا ذرا غیر روایتی کام کیا جائے۔
فرائی کلیجی بھی بہت اچھا آئیڈیا ہے۔ ممکن ہو تو بتائیں کہ اور کیا بناتے تھے.
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عید پارٹیز کا اپنا مزہ ہے لیکن قربانی کے ساتھ لنچ یا برنچ کافی مشکل اور لیٹ ہو جاتا ہے۔ ڈی کپل کرنے سے پہلے فرائی کلیجی ہمارے مینو میں شامل ہوا کرتی تھی۔ باقی ڈشز عید سے پہلے تیار کرتے تھے عید الاضحٰی
عید الاضحٰی اور کلیجی
چولی اور دامن
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیئے کہ بکری کٹے تو کلیجی نکلے اور بکرا کٹے تو کلیجا۔
لیکن پکتی ہمیشہ کلیجی ہے ہے خواہ گائے بیل بھینس یا اونٹ ہی کیوں نہ کٹ جائے۔
 
ہونا تو یہ چاہیئے کہ بکری کٹے تو کلیجی نکلے اور بکرا کٹے تو کلیجا۔
لیکن پکتی ہمیشہ کلیجی ہے ہے خواہ گائے بیل بھینس یا اونٹ ہی کیوں نہ کٹ جائے۔
جینڈر ڈسکریمینیشن وہاں وہاں ہے جہاں سے
ہم کو بھی کچھ ہانڈی کی خبر نہیں آتی
 
جینڈر ڈسکریمینیشن وہاں وہاں ہے جہاں سے
ہم کو بھی کچھ ہانڈی کی خبر نہیں آتی
قارئین کو بتاتی چلوں کہ اس طرح کے شعروں کی ریسیپی میں کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں:

1) ایک جملہ لکھیں جس میں خیال کچھ فضول سا ہو مگر شاعری میں کچھ قبول کیا جا سکے۔
2) پھر جملے کے تقریبا نصف سے اینٹر کا بٹن دبا کر جملہ دو لخت کر دیں۔
3) آخر میں مراسلے کا اینٹر کا بٹن دبانے سے پہلے یقین دہانی کریں کہ سعودی عرب اور امریکہ میں وقت کیا ہوا ہے۔
4) اگر اساتذہ محفل سے باہر ہیں تو فورا پوسٹ کر دیں۔ اگر ابھی اندر ہی ہیں تو( شعر نما )جملہ marinate کردیں۔
5) اگر واپس نکالنے تک دوبارہ جڑ چکا ہو تو "ایک جملہ کے لطائف" میں پوسٹ کر دیں۔
6) اگر وہاں بھی مدیر کی منظوری کا منتظر ٹھہرے تو ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مار کے دوبارہ ٹرائی کریں۔
 
آخری تدوین:
Top