عورت - ناقص العقل / ناقص دین ؟؟

باذوق

محفلین
۔۔۔۔ میں بھی یہی دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ اس ایکسرسائز کا کیا مقصد ہے؟
یہ ایکسرسائز نہیں بلکہ اس تھریڈ میں کئے گئے ذیل کے سوال:
۔۔۔ میرے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کسی آیت یا حدیث میں عورت کو کم عقل کہا گیا ہے کہ نہیں ۔۔؟ اگر نہیں تو پھر اپنی طرف سے فرض نہیں کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔
کا ایک تفصیلی باحوالہ جواب ہے جو میں نے اُسی تھریڈ میں دیا تھا۔
اس تھریڈ میں جواب دینے کے بعد میری نظر اسی تھریڈ میں آپ کے ایک پچھلے مراسلے پر پڑی :
کیا میں جان سکتا ہوں کہ یہاں اصل میں کس موضوع پر بات ہو رہی ہے؟
اصل موضوع فرار ہونے والے جوڑے کو ہلاک کرنے کے بارے میں تھا۔ اس ظلم پر پردہ ڈالنے کے لیے عورت کے ناقص العقل ہونے پر مقالہ پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
لہذا میں نے آپ کے مشورے پر عمل کرنا بہتر سمجھا اور اپنے جواب کو وہاں سے حذف کر کے ایک نئے تھریڈ کی شکل میں اِس موزوں سیکشن میں لگایا ہے۔

کیا اب بھی آپ اسے "ایکسرسائز" کا طعنہ دیں گے؟؟ :rolleyes:
 
نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، میں نے کوئی طعنہ نہیں دیا ہے۔ آپ حوالہ جات اکٹھے کرکے ہی کچھ پوسٹ کرتے ہیں (یا کم از کم میرا تاثر یہی ہے) ، اسی لیے میں نے اسے ایکسرسائز کہا تھا۔ لگتا ہے کہ آپ لڑائی کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں۔ اوپر آپ نے بہانے سے انڈرسٹینڈنگ اسلام پر بھی چوٹ کر دی ہے۔ میں اس بحث میں شریک نہیں ہونا چاہتا، اس لیے میری جانب سے مع السلامہ۔
 
باذوق

محفلین
دین کی اس قسم کی تفاسیر کی جاتی ہیں۔ اور پھر کہتے ہیں کہ غیر مسلم، مسلمانوں کو ناقص العقل اور غاروں کے زمانے کے انسان کیوں سمجھتے ہیں۔
اس قسم کی تفاسیر سے کیا مطلب ؟؟
میں تمام ثبوت آن لائن حوالوں کے ساتھ دے چکا ہوں کہ :
البقرہ:282 کی تفسیر (بمعنی: حدیثِ صحیحین و دیگر کتبِ حدیث) خود فداہ ابی و امی رسالت مآب صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی زبانِ مبارک سے ادا شدہ ہے !!
اگر آپ کو یہ قبول نہیں تو مت کیجئے قبول ۔۔۔۔ مگر براہ مہربانی طعنہ تو نہ دیجئے۔ کیا بحیثیت ایک مسلمان بھائی میں‌ آپ سے ایسی گذارش بھی نہیں کر سکتا ؟؟

غیرمسلم کی سوچ کا یہاں ذکر ہی کیوں ؟؟ قرآن جب کہتا ہے کہ کفار مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے تو ظاہر ہے ان سے کسی بھی قسم کے الزامات کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔
 
باذوق آپ خود کو مطعون کیوں سمجھتے ہیں ۔ دوسرے کی رائے کو انکی رائے کے طور پر ہی لیا کیجئے ۔ آپ پر کوئی طعن زنی کرے کم از کم مجھے یہ گوارا نہ ہوگا ۔ پچھلے چار پیغامات میں آپ نے طعنہ دینے کی شکایت کی ہے مجھے لگا شاید آپ زیادہ حساس ہوگئے ہیں اپنی شخصیت کے بارے میں ۔ ورنہ دین کی باتیں کرنے والوں کو تو حلیم و مصلح ہونے کامشورہ دیا جاتا ہے ۔
 
باذوق

محفلین
۔۔۔۔ آپ حوالہ جات اکٹھے کرکے ہی کچھ پوسٹ کرتے ہیں (یا کم از کم میرا تاثر یہی ہے) ، اسی لیے میں نے اسے ایکسرسائز کہا تھا۔
بھائی ! یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ میں نے صرف کسی کے سوال کا جواب دیا ہے۔ کوئی نیا تھریڈ کسی سلگتے موضوع پر اپنی طرف سے نہیں لگایا۔
میں نے خود سے کچھ پوسٹ کرنا تقریباَ بند کر دیا ہے ورنہ میں جو کچھ دوسری جگہ لگاتا ہوں کیا وہی یہاں محفل پر نہیں لگا سکتا؟
باذوق آپ خود کو مطعون کیوں سمجھتے ہیں ۔ دوسرے کی رائے کو انکی رائے کے طور پر ہی لیا کیجئے ۔ آپ پر کوئی طعن زنی کرے کم از کم مجھے یہ گوارا نہ ہوگا ۔ پچھلے چار پیغامات میں آپ نے طعنہ دینے کی شکایت کی ہے مجھے لگا شاید آپ زیادہ حساس ہوگئے ہیں اپنی شخصیت کے بارے میں ۔ ورنہ دین کی باتیں کرنے والوں کو تو حلیم و مصلح ہونے کامشورہ دیا جاتا ہے ۔
اِٹس اوکے بھائی :)
اصل میں مجھے شکایت یہ ہے کہ :
1: حوالے دینے کے باوجود ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ تفسیر / احادیث / تشریح جیسے میرے ذاتی خیالات ہیں
2: احادیث کی صحت کا ثبوت دینے کے باوجود ان احادیث کو گھڑی ہوئی روایت بتانے کے اشارے کئے جا رہے ہیں

بس اتنی سی بات تھی۔ ورنہ اگر میں واقعی اس قدر حساس ہوتا تو اس اصل تھریڈ میں جو پے در پے طعنہ بازی کی گئی ہے اس کا موثر جواب یقیناَ وہاں دیتا ;)
بہرحال اب آپ کہتے ہیں تو میں خود بھی نبیل کی طرح خاموش ہو جاتا ہوں۔ :)
 
آبی ٹوکول

محفلین
دین کی اس قسم کی تفاسیر کی جاتی ہیں۔ اور پھر کہتے ہیں کہ غیر مسلم، مسلمانوں کو ناقص العقل اور غاروں کے زمانے کے انسان کیوں سمجھتے ہیں۔
تو پھر کیا دین کی اُس قسم کی تفسیر کی جائے کہ جو غیر مسلموں کو پسند آئے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کیا ویسی کہ جیسا ان کہ معاشرہ مادر زاد برہنہ ہے ویسیییییییییی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
آج ہمیں عمارتوں کی عیاشی میسر ہے تو یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ آج کی یہ تہذیب انہی غاروں والوں کی عنایت کردہ ہے۔ اور مذہبی معاملات میں زبان درازی کرنے سے پہلے یہ سمجھنا چاہیئے کہ اصحاب کہف ۔ اور اصحاب ثور اور صاحب غار حرا اگر نہ ہوتے تو آپ اور ہم آج کیا ہوتے ۔ کیا ہم جنس شادیوں کو ، بیٹیوں کو اپنی جسمانی بھوک مٹانے کے لیئے قید رکھنے والوں اور خواتین کو استعمال کی ایک چیز سمجھنے والوں کو معمولی بات کہ کر "اگنور'' نہ کر رہے ہوتے ۔ تہذیب کی تعریف عمارتیں اور ایجادیں ہی نہیں ہوا کرتیں اسکے اور بھی پیمانے ہیں ۔ ہاں علمی لحاظ سے آج ہم پیچھے ضرور ہیں لیکن کیا آج کی تنزلی کو بنیاد بنا کر ہمیں اپنے اسلاف ، اپنے دین اور اپنے بڑوں پر زبان درازی کا حق مل جاتا ہے ۔۔؟ میرے خیال میں نہیں ۔
ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے اور حال میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں مزید تحقیق کرنا چاہیئے تاکہ بہتر مستقبل کی طرف جایا جائے۔ ہاں آپ یہ کہ سکتے ہیں کہ تحقیق میں غور کرو نہ کہ ایک حق بات کو جھٹلانے کی سعی میں حد سے بڑھ جاؤ ۔

یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے اس سے کسی کی تضحیک مطلوب نہیں لیکن درست بات پر حد سے زیادہ بحث بھی آپ کو گم راہ کر سکتی ہے ۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
بالکل درست فرمایا آپ نے فیصل بھائی میں آپ کی ایک ایک بات سے متفق ہوں ۔۔ ۔ یہاں جسے دیکھو کسی نہ کسی آڑ میں دین ہی کو تضحیک نشانہ بنا دیتا ہے کوئی مغربیت کا دیوانہ ہے تو اس حد تک دیوانہ ہے کہ خود قرآن و سنت ہی کو ملا کی ذاتی سوچ کا شاخسانہ قرار دے دیتا ہے اور دوسری طرف کئی نام نہاد ملا دین کو اپنے اجداد کی جاگیر سمجھنے ہوئے اپنے قلت فھم کو ہی عین دین قرار دے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔
 
جزاک اللہ خیر باذوق بھائی

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَرِهُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَهُمۡ‏﴿۹﴾

یہ اس لئے کہ خدا نے جو چیز نازل فرمائی انہوں نے اس کو ناپسند کیا تو خدا نے بھی ان کے اعمال اکارت کردیئے (۹محمد )

میں آپ سب کو بس یہ آیت یاد دلانا چاہتی ہوں

وَمَا كَانَ لِمُؤۡمِنٍ وَّلَا مُؤۡمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَرَسُوۡلُه اَمۡرًا اَنۡ يَّكُوۡنَ لَهُمُ الۡخِيَرَةُ مِنۡ اَمۡرِهِمۡ وَمَنۡ يَّعۡصِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَه فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلاً مُّبِيۡنًا‏﴿۳۶﴾

اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو حق نہیں ہے کہ جب اللّٰهُ اور اس کا رسول کوئی امر مقرر کردیں تو وہ اس کام میں اپنا بھی کچھ اختیار سمجھیں۔ اور جو کوئی اللّٰهُ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہ ہوگیا (۳۶احزاب)

رضیت باللہ ربا و بلاسلام دینا و بمحمد عبدہ و رسولہ
 
مغزل

ماشا اللہ ، بہنا ، اپنا تعارف بھی پیش کریں تعارف کی لڑی میں ، جزاک اللہ
 
Rationalist

محفلین
ایک انسان روبوٹ بناتا ہے۔ پھر اس میں کچھ نقص رکھ دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ دیر بعد کام کرنا رک جاتے ہیں اور پھر کچھ دیر بعد کام کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ "وہی" نقص باقی بنائے گئے روبوٹ میں پائے نہیں جاتے۔ اب ٹیسٹ دکھانے کے لیے وہ لوگوں کی پریس کانفرنس بلاتا ہے۔ جس میں وہ اپنے سارے روبوٹس سب کو دکھاتا ہے۔ پھر آخر میں وہی نقص والا روبوٹ لوگوں کو دکھاتا ہے لیکن چونکہ اس انسان نے "خود" بناتے وقت نقص رکھا ہوتا ہے تو وہ روبوٹ بالکل اسی طرح کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ لوگوں کی وجہ پوچھنے پر وہ انسان کہتا ہے اس روبوٹ میں چونکہ نقص ہے اس لیے ٹھیک طرح سے کام کرنے کی قابلیت باقی روبوٹس سے اسی وجہ سے کم ہے۔
اب اس "نقص زدہ روبوٹ " میں احساسات اور جزبات ہوتے تو اپنے بنانے والے خالق سے ضرور پوچھتا کہ حضرت انسان آپ نے خود ہی مجھ میں نقص رکھا۔ چلو اگر رکھ دیا تو اس دنیا کے سامنے کیوں لا رہے ہو؟ اور اگر مجھے لانا ہی مقصود ہے تو باقی روبوٹس کی نسبت مجھ میں ہی "یہ "نقص کیوں رکھا ؟ اس میں میرا کیا قصور ہے؟ جبکہ میں تو آپ کا فرماں بردار بھی ہوں ؟ کیا میری فرما برداری کا یہ صلہ ملا ہے؟ خیر چھوڑیں اس بات کو کیونکہ سائینس آج تک اتنی ترقی نہیں کر سکی کہ "روبوٹس" میں انسانوں والے جزبات اور احساسات پیدا کر سکیں۔
(نوٹ :معزرت کے ساتھ اس سال نوبل انعام یافتہ لوگوں میں خواتین اور مرد حضرات کی تعداد کا جائزہ بھی ایک مرتبہ ضرور لے لیں۔ اور جن ممالک میں خواتین کی حکومت رہ چکی ہے یا ابھی چل رہی وہاں کے حالات اور باقی ملکوں کے حالات پر بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین

جناب اعلٰی اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں۔
 
Top