"عورتیں دہشتگرد ہوتی ہیں"

سیما علی

لائبریرین
بی بی ۔۔۔ جب آپ کو خود ہی اعتراف ہے کہ میری آپ سے کوئی جان پہچان نہیں ۔۔۔ تو آپ کو یہ خوش فہمی کیونکر ہوئی کہ میں آپ کے لیے کوئی بغض لے کر بیٹھا ہوا ہوں ۔۔۔ نہ تو میں نے آپ کو مخاطب کیا، نہ آپ کے مراسلے کا اقتباس لیا اور نہ ہی آپ کو کہیں ٹیگ کیا ۔۔۔ پھر اپنی خود مفروضہ اہمیت جتانے کی کیا حاجت آن پڑی آپ کو؟؟؟؟ ہم نے کون سا آپ کی تشریف آوری کے لیے کوئی دعوت نامہ ارسال کیا تھا ۔۔۔ اگر آپ فورم پر آ ہی نہیں رہی تھیں تو آپ کو یہ کشف کیسے ہوگیا کہ یہاں کوئی آپ کی ’’غیبت‘‘ کر رہا ہے؟؟؟ ماشاءاللہ صاحبۂ کشف و الہام معلوم ہوتی ہیں آپ۔
مجھے اگر آپ سے کوئی بات کرنی ہوگی تو براہ راست مخاطب کر لوں گا ۔۔۔ پھر جتنا اوفینڈ ہونا ہو، ہو لیجیے گا۔ فی الحال تو آپ عبداللہ مجزوب کا کردار نبھا کر خود کو ہلکان کر رہی ہیں۔ شوق سے کریں ۔۔۔ ہمارا کیا جاتا ہے۔
پوسٹس شوق سے رپورٹ کریں ۔۔۔ مجھے ککھ فرق نہیں پڑتا۔
کیسی کیسی ہستیاں تھیں محفل میں
گُلِ یاسمیں
بٹیا
 

سیما علی

لائبریرین
بلکہ سر ایڈمنسٹریشن کو واقعی امتحان می کیوں ڈالا جائے۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے آپ کی فیمینسٹس کی لسٹ میں ایک لڑی میں ہنگامہ مچانے والی۔۔۔ میں نہ ہوں۔۔۔واقعی میری آپ سب سے یوم خواتین والے ٹوپک میں بحث نہ ہوئی ہو۔۔۔ کوئی اور ٹوپک ہو کوئی اور خاتون ہوں۔۔۔میں بلاوجہ ہی offend ہو گئی ہوں گی۔۔۔میری غلطی ہوگی ۔۔۔میں اس پ آپ سے معذرت کرتی ہوں۔۔۔ اگر آپکو میری معذرت قبول نہ ہو تو میں اللہ کے یہاں سے سزا کی حقدار ہونے کے لئے بھی تیار ہوں۔۔۔

لیکن ہو سکتا ہے کہ آپ اور سر عبد الروف کے طنز میرے لئے ہی ہوں۔۔۔۔ دلوں کے بھید تو اللہ ہی جانتا ہے۔۔۔تو یہ معاملہ میں اللہ پر چھوڑتی ہوں۔۔۔ اور جو آپ نے مجھ پر مزید طنز فرمائے ہیں۔۔۔۔وہ بھی۔۔۔

والسلام
🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓
 

سیما علی

لائبریرین
واہ واہ بھیا کیا بات ہے بہت عمدہ ہم نے مان لیا !!!ہم لوگ ایسے دہشت گرد ہیں؀
نت نئے اسلحوں کے یہ میلے
بہرِ امن و امان لگتے ہیں

بیویوں کے لئے لگائے گئے
دائیں بائیں جو کان لگتے ہیں
اگر یہ دہشت گردی ہے تو پھر ٹھیک ہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی بیگم کے بس میں رہتے ہیں
ازدواجی قفس میں رہتے ہیں

مجھ کو آگے لگائے رکھتے ہیں
جو مری دسترس میں رہتے ہیں

کب ترے پیچ و تاب کو پہنچے
پیچ جو پیچ کس میں رہتے ہیں
نوید ظفر کے اشعار آپ کی نذر۔۔۔۔۔
😊😊😊😊😊😊😊😊
 
Top