ساتویں سالگرہ عنوان منتخب کیجیے.

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی
کمال کا کام کیا ہے آپ نے۔ بہت ہی اعلیٰ۔کس قدر محنت کی ہے آپ نے ۔داد قبول فرمائیے۔
محترم بھائی شرمساری سی کوئی شرمساری ہے ۔
بہت بھول ہوئی سچ میں مجھ سے
اگر داد دینا ہی ہے تو اس پوسٹ کو حذف کروا دیں ۔
احسان سمجھوں گا ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محترم اراکین محفل اردو
میں آپ سب سے دلی طور پر معذرت کرتا ہوں کہ انجانے میں مجھ سے بہت بھول ہوئی ۔
اور میں ان محفل اردو کے پرانے ان اراکین کی حق تلفی کر بیٹھا ۔
جو کہ اس ریٹنگ کے نظام سے پہلے علمی اور معلوماتی مفید مراسلے تحریر کرتے رہے ۔
اور وہ مراسلے ریٹنگ نہ پا سکے ۔
مجھے اپنی اس کوتاہی کا پوری معنویت سے ادراک ہو چکا ہے ۔
میں انجانے میں جو دکھ پہنچا بیٹھا اس کا ازالہ تو اب ممکن نہیں ۔
معافی ہی مانگنا میرے بس میں ہے ۔ سو آپ سب سے معافی چاہتا ہوں ۔
اور ذمہداران محفل سے پرزور التجا کرتا ہوں کہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے ۔

اجی کمال کرتے ہیں آپ قبلہ، سب اتنے خوش ہو رہے ہیں اور آپ اتنے اداس۔

مقدس کے طرزِ تحریر میں، کم آن سر، آل از ویل :)
 
ھائے نایاب بھائی۔چند منٹ بھی ہمیں خوش ہونے نہ دیا۔اب ہم محفل کے اِن پیارے پیارے دوستوں کی سی مقبولیت کہاں سے لائیں۔ کمپیئوٹر کی اور آپ کی بھول نے ہمیں شہرت و مقبولیت کے آسمان پر پہنچادیا تھا۔ اب پتا چلا کہ خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سنا افسانہ تھا۔ اب ہم ہیں اور وہی ہماری گمنامی۔
ہم کہاں کے دانا ہیں ، کِس ہنر میں یکتا ہیں​
اللہ آپ کو خوش رکھے۔​
 
عثمان

محفلین

بے فکر رہیے۔ بس آپ اپنی ریٹنگ بھی میرے نام کر دیجیے۔ باقیوں کو میں منا لوں گا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس محفل میں سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ جو پرانے ساتھی ہیں ان کا الگ مقام ہے نئے لوگوں کا الگ ۔ غرض سب کے لئے ً محبت اور عزت کی کمی نہیں ہے یہاں۔

نایاب بھائی بھی جو اتنی جان جوکھوں میں ڈالتے ہیں تو سب محبت میں ہی کرتے ہیں ورنہ آج کل کی مصروف دنیا میں اتنا وقت نکال لینا ہی بڑی بات ہے۔ رہی ریٹنگ تو وہ دل کے بہلانے کے لئے ہے۔ کچھ دنوں سے ہمارا تو یہ حال ہے کہ ہر ہر بات پر ہنسی آتی ہے اور ہم مزاحیہ ریٹنگ پاس کر دیتے ہیں جواب میں ہمیں بھی بہت مزاحیہ ریٹنگز ملتی ہیں۔ یہ زندگی کا لطف ہے جو خوبی ء قسمت سے ہم سب لوگوں کے حصے میں آیا ہے۔ ہم سب ہی بہت خوش قسمت ہیں کہ اس محفل اور ایک دوسرے کو پایا۔ ;)
 
مقدس

لائبریرین
نایاب بھیا۔۔۔
بالکل بھی اس کو ڈیلیٹ نہیں کرنا
آپ نے اتنی محنت کی

اس طرح ہم نئے لوگوں کو خوش ہونے کا موقع مل گیا ناں
آپ کی محبت اور اتنی کئیر کی ہم سب قدر کرتے ہیں بھیا۔۔ سو پلیزززززز نو مور سیڈنس آباؤٹ دس
 
یوسف-2

ارے نہیں بھائی!
یہ تو بہت خوبصورت بھول بلکہ خوبصورت پھول ہے۔ اور کسی سینئر نے اس بات کا برا بھی نہیں منایا، جسٹ نشاندہی کی ہے۔ یہ اسکورنگ، یہ ریٹنگ وغیرہ تو دل بہلانے کے سامان ہیں۔ ان سے کسی محفلین کے حقیقی قد و قامت میں نہ تو اضافہ ہوتا ہے (چھوٹا غالب سے معذرت کے ساتھ :D ) اور نہ ہی کسی کے قد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ سب کو سب کے بارے میں پتہ ہوتا ہے کہ کون کتنے پانی میں (ڈبکی لگا رہا :D ) ہے اورکون خشکی پر ہی تیراکی کے مزے لوٹ رہا ہے ۔ ہا ہا ہا۔ نایاب سدا بھیا! خوش رہیں اور اسی طرح سب کو خوش رکھیں۔ آپ کے اس ”معذرت نامہ“ نے آپ کے حقیقی قد میں مزید اضافہ کردیا ہے، ذرا اپنا قد دوبارہ ماپ کر دیکھں تو سہی۔ (اپنی بجائے چھوٹا غالب کا قد نہ ماپ لیجئے گا :D )
 
یہ تو بہت خوبصورت بھول بلکہ خوبصورت پھول ہے۔ اور کسی سینئر نے اس بات کا برا بھی نہیں منایا، جسٹ نشاندہی کی ہے۔ یہ اسکورنگ، یہ ریٹنگ وغیرہ تو دل بہلانے کے سامان ہیں۔ ان سے کسی محفلین کے حقیقی قد و قامت میں نہ تو اضافہ ہوتا ہے (چھوٹا غالب سے معذرت کے ساتھ :D) اور نہ ہی کسی کے قد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ سب کو سب کے بارے میں پتہ ہوتا ہے کہ کون کتنے پانی میں (ڈبکی لگا رہا :D ) ہے اورکون خشکی پر ہی تیراکی کے مزے لوٹ رہا ہے ۔ ہا ہا ہا۔ نایاب سدا بھیا! خوش رہیں اور اسی طرح سب کو خوش رکھیں۔ آپ کے اس ”معذرت نامہ“ نے آپ کے حقیقی قد میں مزید اضافہ کردیا ہے، ذرا اپنا قد دوبارہ ماپ کر دیکھں تو سہی۔ (اپنی بجائے چھوٹا غالب کا قد نہ ماپ لیجئے گا :D )
دکھ نہ کسی کو دیا کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی اک میرے بہت پیارے نے مجھے کال کر کے یہ آگہی دی ہے کہ
جو محترم اراکین پہلی بیس پوزیشنز پر ہیں ۔ ان کی تاریخ شمولیت محفل اردو تلاش کروں ۔
اور یہ دیکھوں کہ کونسا محترم رکن سب سے پرانا ہے جو اس ریٹنگ میں آیا ہے ۔
اگر تو سب ہی اس ریٹنگ کے نظام کے بعد شامل ہوئے ہیں ۔
تو پھر آپ سے حقیقت میں بھول ہوئی ہے ۔
اور جب تاریخ شمولیت پر نظر ڈالی تو ۔
محسن حجازی نومبر2005
شاکرالقادری جون 2006

ابن حسن 2006
آصف شفیع ستمبر 2006

خاور بلال مارچ 2007
محمد وارث مئی 2007
علوی امجد دسمبر 2007
تعبیر فروری 2008
امکانات مئی 2008 ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کی پوسٹس اس ریٹنگ کے نظام میں شامل پائیں ۔
سو ذرا تسلی دل کو ہوئی ۔ بھول تو ہوئی ہے مگر قابل درگزر ہے ۔
آپ تمام دوستوں کا بہت شکریہ
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
محترم اراکین محفل اردو
میں آپ سب سے دلی طور پر معذرت کرتا ہوں کہ انجانے میں مجھ سے بہت بھول ہوئی ۔
اور میں ان محفل اردو کے پرانے ان اراکین کی حق تلفی کر بیٹھا ۔
جو کہ اس ریٹنگ کے نظام سے پہلے علمی اور معلوماتی مفید مراسلے تحریر کرتے رہے ۔
اور وہ مراسلے ریٹنگ نہ پا سکے ۔
مجھے اپنی اس کوتاہی کا پوری معنویت سے ادراک ہو چکا ہے ۔
میں انجانے میں جو دکھ پہنچا بیٹھا اس کا ازالہ تو اب ممکن نہیں ۔
معافی ہی مانگنا میرے بس میں ہے ۔ سو آپ سب سے معافی چاہتا ہوں ۔
اور ذمہداران محفل سے پرزور التجا کرتا ہوں کہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے ۔
حضرت آپ تو یکدم چڑ سے گئے
کسی کا یہ مطلب مجھے تو کسی تبصرے میں نظر نہیں آیا
آپ نے پتا نہیں کیسے کیسے مطلب اخذ کر لیے
وہ ریٹنگ بھی اس میں شامل تھی
البتہ پہلے صرف پسند کا بٹن ہوتا تھا
لیکن اب نا پسند اور غیر متفق بھی تو ہے

اگر نئے نظام کے اجرا سے مراسلوں کی تعداد اور ریٹنگ شمار کی جائے جائے تب بھی قریب قریب یہی ترتیب ہوگی
 
الف عین

لائبریرین
ارے نایاب، میں نے ہی غلطی کی جو اس حقیقت سے پردہ اٹھا دیا!!!! تم نے تو یقیناً بہت محنت کی ہے، ان کا اجر تو ضرور تم کو ملے گا انشاء اللہ۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ارے نہیں بھائی!
یہ تو بہت خوبصورت بھول بلکہ خوبصورت پھول ہے۔ اور کسی سینئر نے اس بات کا برا بھی نہیں منایا، جسٹ نشاندہی کی ہے۔ یہ اسکورنگ، یہ ریٹنگ وغیرہ تو دل بہلانے کے سامان ہیں۔ ان سے کسی محفلین کے حقیقی قد و قامت میں نہ تو اضافہ ہوتا ہے (چھوٹا غالب سے معذرت کے ساتھ :D ) اور نہ ہی کسی کے قد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ سب کو سب کے بارے میں پتہ ہوتا ہے کہ کون کتنے پانی میں (ڈبکی لگا رہا :D ) ہے اورکون خشکی پر ہی تیراکی کے مزے لوٹ رہا ہے ۔ ہا ہا ہا۔ نایاب سدا بھیا! خوش رہیں اور اسی طرح سب کو خوش رکھیں۔ آپ کے اس ”معذرت نامہ“ نے آپ کے حقیقی قد میں مزید اضافہ کردیا ہے، ذرا اپنا قد دوبارہ ماپ کر دیکھں تو سہی۔ (اپنی بجائے چھوٹا غالب کا قد نہ ماپ لیجئے گا :D )
احتیاط کیجئے
چھوٹا غالب فوبیا ایک خطرناک اور لا علاج بیماری ہے

ویسے اگر کسی کو تسکین پہنچے تو میرا نام مٹا کر کسی اور کا لکھا جا سکتا ہے
چشم ما روشن، دل ما شاد
 
نایاب

لائبریرین
حضرت آپ تو یکدم چڑ سے گئے
کسی کا یہ مطلب مجھے تو کسی تبصرے میں نظر نہیں آیا
آپ نے پتا نہیں کیسے کیسے مطلب اخذ کر لیے
وہ ریٹنگ بھی اس میں شامل تھی
البتہ پہلے صرف پسند کا بٹن ہوتا تھا
لیکن اب نا پسند اور غیر متفق بھی تو ہے
اگر نئے نظام کے اجرا سے مراسلوں کی تعداد اور ریٹنگ شمار کی جائے جائے تب بھی قریب قریب یہی ترتیب ہوگی
میرے محترم بھائی
میں "چڑا " بالکل بھی نہیں ۔
لیکن بلاشبہ مجھ سے اک غلظی ہوئی ۔
اور جب اس غلطی سے آگاہ ہو چکا تو
تو پھر غلطی کا اعتراف کرتے معذرت کرنا مناسب سمجھا ۔
 
نایاب

لائبریرین
ارے نایاب، میں نے ہی غلطی کی جو اس حقیقت سے پردہ اٹھا دیا!!!! تم نے تو یقیناً بہت محنت کی ہے، ان کا اجر تو ضرور تم کو ملے گا انشاء اللہ۔
میرے محترم بزرگ
آپ کا مقام بلا شبہ میرے دل و جاں میں بہت قابل احترام استاد کا ہے ۔
اور سچی بات یہ کہ آپ کی اس نشان دہی سے مجھے دلی خوشی ہوئی ۔
اور مجھے اپنی غلطی سے آگاہ ہوتے ان محترم ہستیوں سے معذرت کرتے
انجانے میں دیئے گئے دکھ کو ہلکا کرنے کا موقع ملا ۔
جزاک اللہ خیراء
 
تعبیر

محفلین
:applause::applause::applause:

نایاب بھائی میں آپ کے لیے ایک کام لائی ہوں
اب اگلی بار ٹاپ ٹین لسٹ بنائیں
جس میں محفل کے پہلے دس ممبران کا نام ہو
دس اب تک کے ریگولر ممبران
دس بہترین پوسٹرز
وغیرہ وغیرہ
 
یوسف-2

محفلین
زبردست کام کیا نایاب بھائی ، :zabardast1:

یوسف بھائی ، کراچی کی زبان میں ایک بات کہوں ۔ "آپ پنگے لے رہے ہیں " :grin1:
گمنام بھائی یا بہن جی!
آپ نے شاید کراچی ہی سے شہرت پانے والے ممتاز محقق، شاعر اور نقاد مشفق خواجہ کا نام سنا ہوگا، جو چند برس قبل وفات پاگئے ہیں۔ آپ اپنی اصل حیثیت (شاعر، نقاد اور محقق) کے علاوہ بلند پایہ کے فکاہیہ کالم نویس بھی تھے۔ لیکن انہوں نے کالم نویسی کے میدان میں ایک الگ نام ”خامہ بگوش“ سے پہچان بنائی۔ پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو ادب کے سنجیدہ قاری موجود ہیں، وہاں وہاں خامہ بگوش کی طنزیہ اور مزاحیہ تحریریں موجود ہیں۔ گو انہوں نے برسہا برس تک کراچی سے نکلنے والے محمد صلاح الدین شہید کے ہفت روزہ نیوز جریدہ تکبیر میں ہی ادبی کالم لکھتے رہے لیکن ان کے یہ کالم پوری اردو دنیا میں ”نقل“ ہوتے رہے۔ آپ کی زندگی میں بھی آپ کے ان طنزیہ او مزاحیہ کالم کے مجموعے منظر عام پر آ چکے تھے اور آپ کی وفات کے بعد بھی یہ کام ہنوز جاری ہے۔ موصوف ایک ادیب، شاعر اور محقق ہونے کا ناطے اردو دنیا کے بیشتر ادیبوں سے ”بخوبی واقف“ تھے۔ لہٰذا انہوں نے اپنے طنزیہ و مزاحیہ کالم کے ذریعہ ادیبوں اور شاعروں کی وہ وہ مبینہ ”درگت“ بنائی کہ جس پر کالم لکھے گئے، وہ سیخ و پا بھی ہوئے اور محظوظ بھی۔ البتہ ”سخن فہمی کے دعویدار“ ایک بڑے اور مشہور شاعر نے (نام میں کیا رکھا ہے) کالم نویس کو (تب تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ خامہ بگوش حقیقت میں کون ہیں) تکبیر کی معرفت یہ قانونی نوٹس بھجوادیا کہ میرے خلاف کالم لکھنے پر اپنے کالم ہی کے ذریعہ معافی مانگیں ورنہ ہرجانہ کے دعویٰ کے لئے تیار رہیں۔

کالم نویس نے یہ خط مدیر تکبیر کو دے دیا اور مدیر تکبیر نے اپنے وضاحتی نوٹ میں لکھا کہ (مفہوم): ہم موصوف کی طرف سے بھجوائے جانے والے ہرجانے کے دعویٰ کے منتظر ہیں تاکہ عدالت عالیہ کے پلیٹ فارم سے ”سخن فہمی کے دعویدار“ اتنے بڑے شاعرکے بارے میں دنیا کو بتلا سکیں کہ موصوف ”ادبی طنزو مزاح “ کو سمجھنے اور ہضم کرنے سے سراسر قاصر ہیں۔ اور یہ وہ واحد ”سخن فہم“ ہیں جو ادبی طنز و مزاح پر سیخ و پا ہوتے ہوئے ایسی تحریریں لکھنے والے کے خلاف اپنے ”وکیلوں“ سے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ ۔ اس نوٹ کے بعد مذکورہ بالا مشتعل ”سخن فہم شاعر“ کی طرف سے مکمل خاموشی چھا گئی تھی۔

امید ہے گمنام زندگی جی کہ اب (کم از کم) آپ کو تو طنز و مزاح کی ”حقیقت“ سے کچھ نہ کچھ آگہی ہو ہی گئی ہوگی ، گو کہ آپ کو ”سخن فہمی“ کا تاحال کوئی دعویٰ نہیں ہے۔ سدا خوش رہئے اور ممکن ہو تو گمنامی کی زندگی سے باہر نکل روشنی میں آجا ئیے۔ :laughing::laughing::laughing:
 
Top