عنوان طرح طرح کے

سید عمران

محفلین
پس ثابت ہوگیا کہ بھیا ہمارے کتنے معصوم ہیں آپ ظلم و ستم ہنس ہنس کے سہے اور چپ بھی رہے ۔۔
تیری الفت میں صنم ، دل نے بہت درد سہے
غم ہمیں لوٹ گیا ، ہائے دل ٹوٹ گیا
پھر بھی آنسو نہ بہے ، اور ہم چپ ہی رہے
ہم تو سمجھ رہے تھے کہ یہ سب لکھنے کے بعد ہم پر تعریفوں کے ٹوکرے برسیں گے۔۔۔
کہ اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی ہم نے آپ کے بھیا کی اِتّی سی بھی ’’بے زتی‘‘ خراب نہیں کی!!!
 
مقبول

محفلین
بہت نوازش ہے جناب کی۔۔۔
سچ ہے ہیرے کی قدر جوہری ہی جانتا ہے۔۔۔
ورنہ آپ تو جانے ہیں نا کہ یہاں کیسے کیسے قدرناشناس اور جلتی پر تیل ڈالنے والے ہماری کڑی نگرانی کرتے ہوئے ہر وقت مسلح رہتے ہیں!!!
بالکل ہم جانتے ہیں آپ معصوم آدمی ہیں اور لوگ مفت میں ہی لٹھ لے کر آپ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں - الّلہ آپ کو محفوظ رکھے اور دشمنوں کے ارادے خاک میں ملا دے۔ آپ بھی اسی عزت کے حقدار ہیں جو عزت آپ دوسروں کو دیتے ہیں 😊
 
سیما علی

لائبریرین
ہم تو سمجھ رہے تھے کہ یہ سب لکھنے کے بعد ہم پر تعریفوں کے ٹوکرے برسیں گے۔۔۔
کہ اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی ہم نے آپ کے بھیا کی اِتّی سی بھی ’’بے زتی‘‘ خراب نہیں کی!!!
تعریفوں کے ٹوکرے تو آپ کی تحریر پر ہیں !! تحریر کے شاندار اور جاندار ہونے میں تو کوئی شک نہیں !پر بھیا کی محبت کا صلہ ایسا تو نہ ہونا چاہیے !!!🥲
 
مقبول

محفلین
یہ سب آپ کی حوصلہ افزائی کے باعث ہی ممکن ہوا۔۔۔
اگر آپ ہوا کا رُخ دوسرے رُخ پر چلاتے تو لوگ باگ ہمیں واپس بلانے کے لیے چِلّاتے ہی رہ جاتے!!!
مجھے معلوم ہے اگر میں ہوا کا رُخِ دوسری طرف چلاتا تو بھی آپ تندی بادِ مخالف سے گھبرانے والے نہیں ہیں😄
 
سید عمران

محفلین
بالکل ہم جانتے ہیں آپ معصوم آدمی ہیں اور لوگ مفت میں ہی لٹھ لے کر آپ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں - الّلہ آپ کو محفوظ رکھے اور دشمنوں کے ارادے خاک میں ملا دے۔ آپ بھی اسی عزت کے حقدار ہیں جو عزت آپ دوسروں کو دیتے ہیں 😊
پہلے تو ہم بہت خوش ہوئے، لگا ہماری محنت سپھل ہوئی اور عزت افزائی کا باعث بنی۔۔۔
پر بعد کے جملے پڑھنے کے بعد سے تاحال ہم گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں!!!
:confused3::confused3::confused3:
 
ہم تو پورے کالے بال والوں کا بھی خیال کرتے ہیں۔۔۔
خدانخواستہ ہم اور کسی کو بے عزت کرنے کا سوچیں ایسا سوچیے گا بھی مت۔۔۔
اب بھیا کی مثال ہی لیجیے۔۔۔
حالاں کہ ان کے بال کالے ہیں پھر بھی ہم نے انہیں کبھی بے عزت نہیں کیا۔۔۔
جبکہ ہمارے ان کے درمیان کئی جھگڑے بھی ہوئے، ہم نے انہیں خوب رج کے کوٹا، جم کے دُھونا، پانچویں منزل سے بغیر لفٹ سیڑھی کے نیچے روانہ کیا حتیٰ کہ دھکے تک دئیے۔۔۔
مگر مجال ہے جو کبھی اِتّا سا بھی بے عزت کیا ہو!!!
یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے ورنہ بندہ کس قابل
 
سید عمران

محفلین
یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے ورنہ بندہ کس قابل
دیکھیے ذرا،پھر بھی لوگ ہمیں آپ کا دشمن سمجھتے ہیں۔۔۔
حالاں کہ ہم تو آپ سے کتنا پیار کرتے ہیں ناں!!!

خدا کے واسطے جذباتی ہوکے اُس واہیات ایموجی کا استعمال نہ کر بیٹھیے گا!!!
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بالکل ہم جانتے ہیں آپ معصوم آدمی ہیں اور لوگ مفت میں ہی لٹھ لے کر آپ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں - الّلہ آپ کو محفوظ رکھے اور دشمنوں کے ارادے خاک میں ملا دے۔ آپ بھی اسی عزت کے حقدار ہیں جو عزت آپ دوسروں کو دیتے ہیں 😊
محض عامتہ الناس کی سہولت اور معلومات کے لیے ان سرخی بھرے الفاظ کے مخاطبین کا کچھ اشارہ ہی دے دیں 😊
 
دیکھیے ذرا،پھر لوگ ہمیں آپ کا دشمن سمجھتے ہیں۔۔۔
حالاں کہ ہم تو آپ سے کتنا پیار کرتے ہیں ناں!!!

خدا کے واسطے جذباتی ہوکے اُس واہیات ایموجی کا استعمال نہ کر بیٹھیے گا!!!
جا پردیسی جا
تجھ ہم نے معاف کیا۔
 
Top