عمر (رض) اب کیوں نہیں آتا - عابی مکھنوی

فراز اکرم

محفلین
عمر (رضی اللہ عنہ) اب کیوں نہیں آتا
شاعر: عابی مکھنوی

بیاد ”سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں آنکھیں جو ذرا کھولوں
کلیجہ منہ کو آتا ہے
سڑک پر سرد راتوں میں
پڑے ہیں برف سے بچے
دسمبر لوٹ آیا ہے
عمر (رض) اب بھی نہیں آیا
کسی کی بے رِدا بیٹی
لہو میں ڈوب کر بولی
کوئی پہرہ نہیں دیتا
مِری تاریک گلیوں میں
میں سب کچھ ہار بیٹھی ہوں
درندوں کی حکومت میں
عمر (رض) اب بھی نہیں آیا
ذرا آگے کوئی ماں تھی
مُخاطب یُوں خُدا سے وہ
مِرے آنگن میں برسوں سے
فقط فاقہ ہی پلتا ہے
کوئی آہیں نہیں سُنتا
مِرے بے تاب بچوں کی
میں دروازے پہ دَستک کو
زمانے سے ترستی ہوں
عمر (رض) اب کیوں نہیں آتا
عمر (رض) اب کیوں نہیں آتا
میں آنکھیں جو ذرا کھولوں
کلیجہ منہ کو آتا ہے
 
واقعی بہت عمدہ نظم
سچ مچ
کلیجہ منہ کو آتا ہے
اللہ آپ کو جزائے خیر دے
یہ عامی لکھنوی کون ہیں ذرا تعارف ہو سکتا ہے کیا؟؟؟
 
Teray+paroosi_aabi+makhanvi.jpg
 
فراز اکرم

محفلین
واقعی بہت عمدہ نظم
سچ مچ
کلیجہ منہ کو آتا ہے
اللہ آپ کو جزائے خیر دے
یہ عامی لکھنوی کون ہیں ذرا تعارف ہو سکتا ہے کیا؟؟؟

عابی مکھنوی ہریپور (ہزارہ) کے قریب ایک گائوں مکھناں کے رہنے والے ہیں اور مجھے ان کا دوست ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔
انتہائی اچھے انسان ہیں۔ شاعری کے ساتھ، کبھی کبار نثر بھی لکھتے ہیں اور کیا کمال لکھتے ہیں۔ ان شا اللہ وقتا فوقتا ان کا مزید کلام بھی شامل محفل رہے گا۔
 
ناچیز کا سلام عرض کیجئے گا انھیں ۔محفل تک لائیے نا حضرت کو ہمیں بھی استفادہ کا موقع ملے گا ان سے ۔
 
فراز اکرم

محفلین
آپ کو محفل پہ خوش آمدید

شکریہ عمر بھائی

ناچیز کا سلام عرض کیجئے گا انھیں ۔محفل تک لائیے نا حضرت کو ہمیں بھی استفادہ کا موقع ملے گا ان سے ۔

وعلیکم السلام
ان شا اللہ میں انھیں مدعو کروں گا اس محفل پر۔
 
سید زبیر

محفلین
سبحان اللہ
کسی کی بے رِدا بیٹی
لہو میں ڈوب کر بولی
کوئی پہرہ نہیں دیتا
مِری تاریک گلیوں میں
میں سب کچھ ہار بیٹھی ہوں
درندوں کی حکومت میں
عمر (رض) اب بھی نہیں آیا
 
آپ احباب کی شفقتوں کا بھی حساب نہیں ۔۔اللہ آپ کی خوش گمانیاں قائم رکھے
نسیان جیسی نعمت عظمیٰ سے مالا مال ہوں اس لیے اکثر اپنا پاس ورڈ بھول جاتا ہوں ۔لیکن اب سیکھ لیا ہے پاس ورڈ بازیاب کرنا ۔امید ہے پہلی سی بے قاعدگی نہیں رہے گی ۔
 
محمداحمد

لائبریرین

اب پاسورڈ نہیں بھولیے گا، اردو محفل میں مشاعرے کا انعقاد ہو رہا ہے انشاءاللہ 7 جولائی سے۔ تازہ کلام تیار رکھیے گا۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی اس تاریخ پر اتفاق ہوا ہے منتظمینِ مشاعرہ کا۔ :)
مشاعرے کےباقاعدہ کک آف کے لیے کوئی لڑی تشکیل نہیں دی گئی۔کیوں بھئی۔اس لڑی میں بھی کوئی تازہ اعلان نہیں۔تاریخ کے تعین کے حوالے سے ۔خبر البتہ خوش آئند ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفل-کی-سالگرہ-کے-موقعے-پر-مشاعرے-کے-انعقاد-کی-تجویز.75237/page-5
 
دراصل ابھی کچھ دیر پہلے ہی تاریخ پر اتفاق ہوا ہے جلد ہی محفل کے سرنامے پر اعلان بھی آویزاں کر دیا جائے گا اور دعوت نامے بھی ارسال کئے جائیں گے۔ انشاءاللہ۔
 
Top