عمران سیریز پراجیکٹ ٹیم

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچھ کہانیوں پر قیصرانی صاحب انفرادی طور پر ٹائپ مکمل کر چکے تھے لیکن پوسٹ نہیں ہوئی تھیں ، اور کچھ کہانیوں پر انفرادی طور پر کام کر رہے تھے ، ان سب کی فہرست قیصرانی صاحب کے پاس سے مل جائے گی۔
 
خرم

محفلین
خطرناک لاشیں کی پروف ریڈنگ جاری ہے۔ انشاء اللہ اس ماہ تکمیل کو پہنچ جائے گی اور اسے لائبریری میں منتقل بھی کر دیا جائے گا۔ دھوئیں کا حصار کے گمشدہ صفحات کا معاملہ نجانے کہاں گیا؟ کنگ چانگ باقی کی تین کہانیوں کی تکمیل کے بغیر ادھورا ہی رہے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
دانش کدہ میں کیا کیا ہے، ان کو بھی دیکھ لیا جائے، کچھ مواد مختلف ہو سکتا ہے جو تفسیر نے کیا ہو۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام سیدہ جی!
اگر تمام اسکین شدہ فورم پر موجود ہے تو میں تلاش کر کے ایک جگہ لنک بنا دوں گا انشاءاللہ۔ ورنہ آپ سے مدد لے لوں گا۔ :)
[font="urdu_emad_nastaliq"]اہم: میں آج بروز بدھ مؤرخہ 9 جولائی 2008 سے 22 جولائی 2008 تک کے لیئے فورم سے رخصت چاہتا ہوں۔[/font]

السلام علیکم ابو کاشان بھائی ، آپ بھی واپس آ چکے ہیں ناں؟ اچھا آپ نے عمران سیریز کے تھریڈز دیکھے ہیں یہاں جو موجود ہیں؟
 
ابو کاشان

محفلین

السلام علیکم ابو کاشان بھائی ، آپ بھی واپس آ چکے ہیں ناں؟ اچھا آپ نے عمران سیریز کے تھریڈز دیکھے ہیں یہاں جو موجود ہیں؟

وعلیکم السلام، جی میں موجود ہوں۔ میں نے دیکھے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ ابھی تمام ناول اسکین نہیں ہوئے ہیں یا مجھے لنک نہیں مل رہے۔
میں ایسا کرتا ہوں کہ اردو بازار میں مکتبہ عمران ڈائجسٹ سے عمران سیریز ابنِ صفی کی فہرست حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور
پھر یہاں لنک کے ساتھ مرتّب کرتا ہوں۔

ابھی چھٹّیوں میں بوریت سے بچنے کے لئے بوغا سیریز کی5 ناولوں کی کتاب اپنے ساتھ لے گیا تھا ۔ ساڑھے چار ناول پڑھ لیئے تھے۔ ظلمات کا دیوتا آدھا پڑھا تھا کہ واپسی ہو گئی۔ بھابھی نے مانگا اور میں انکار نہ کر سکا۔ سسپنس سے بھرپور اختتام رہ گیا ہے، سوچیں کیسا لگ رہا ہوگا۔:( اور ناول بھی اب 6 ماہ بعد ہاتھ آئے گا۔ کسی کے پاس اسکین شدہ کا لنک ہو تو عنایت کر دیں۔ پیشگی شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

آدھا نہیں چھوڑنا تھا ناں مکمل پڑھ لینا تھا جلدی جلدی :)

عمران سیریز کے بیشتر اسکین کہانیاں میرے اور قیصرانی صاحب کے پاس موجود ہیں یہ تمام متن قیصرانی صاحب نے ہی اسکین کیا ہے یعنی تمام کہانیاں اور چند کہانیوں کے ربط یہاں فورم پر موجود ہیں جو شاکر اور فہیم نے مہیا کی ہیں ۔

فہرست جو پچھلے صفحہ پر درج ہے یہ صرف ابن صفی کی عمران سیریز کہانیوں پر مشتمل ہے اس کے علاوہ ابن صفی کی جاسوسی دنیا کی فہرست اس سے جدا ہے ۔ وہ یہاں درج نہیں کی ہے۔

عمران سیریز پر آپ اپنی ٹیم تشکیل دیں یا دے چکے ہیں تو پھر کام آگے بڑھاتے ہیں ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ابھی چھٹّیوں میں بوریت سے بچنے کے لئے بوغا سیریز کی5 ناولوں کی کتاب اپنے ساتھ لے گیا تھا ۔ ساڑھے چار ناول پڑھ لیئے تھے۔ ظلمات کا دیوتا آدھا پڑھا تھا کہ واپسی ہو گئی۔ بھابھی نے مانگا اور میں انکار نہ کر سکا۔ سسپنس سے بھرپور اختتام رہ گیا ہے، سوچیں کیسا لگ رہا ہوگا۔:( اور ناول بھی اب 6 ماہ بعد ہاتھ آئے گا۔ کسی کے پاس اسکین شدہ کا لنک ہو تو عنایت کر دیں۔ پیشگی شکریہ

السلام علیکم
یہ لنک دیکھیں۔
 
ابو کاشان

محفلین
وعلیکم السلام فرحت کیانی،
بے حد شکریہ لنک فراہم کرنے کا۔ میں نے مکمل پڑھ لی ہے:)
حیرت ہوئی اتنا ذہین، منظّم، چالاک و ہوشیار مجرم ایک دم ہلاک ہو گیا۔ خیر
ایک بار پھر شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ ابو کاشان بھائی ، اگر پراجیکٹ کے حوالے سے کچھ اپڈیٹ ہو آپ کے پاس تو بتائیے پلیز ، اس پراجیکٹ پر کام اب آگے بڑھاتے ہیں ۔
 
Top