عمران خان 25 دسمبر کو کراچی میں جلسہ کر پائیں گے؟

ماظق

محفلین
عمران خان 25 دسمبر کو کراچی میں جلسہ کر پائیں گے؟
تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ یوم قائد اعظم کے موقع پر عمران خان مزار قائد پر ایک بڑا جلسہ کریں گے،کراچی کے حالات کو دیکھتے ہوئے بادی النظر میں ایسا ممکن نظر نہیں آ رہا،وہاں کی ایک پارٹی جس نے پہلے بھی اپنے گورنر کے زریعے عمران خان کے سندھ میں داخلے پر پابندی لگائی تھی کبھی نہیں چاہے گی کہ کراچی کی عوام عمران خان کی طرف جائیں،اس سلسلے میں اس پارٹی کی پوری کوشش ہو گی کہ ایک اور "12 مئی" برپا کر دیا جائے،لوگوں پر زبردستی مسلط بھتہ خور گروہ ٹارگٹ کلنگ جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کراچی میں کچھ بھی کر سکتا ہے،آپ کیا سمجھتے ہیں کیا عمران خان کو کراچی میں ایسا ہی جلسہ کرنا دیا جائے گا جیسا کہ ایم کیو ایم کو لاہور میں پنجاب گورنمنٹ نے کرنے دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل رات ایک ٹی وی ٹاک شو میں اس پر تبصرہ کیا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ کیا Establishment اس جلسے کے حق میں ہے۔ اگر وہ چاہیں گے تو الطاف کو کہیں گے کہ جلسہ کرنے دو اور اگر ایسٹبلشمنٹ خاموش رہے گی تو الطاف حسین کو سوچنا ہو گا کہ اب کیا کرنا چاہیے، کیا 12 مئی والی تاریخ دہرائی جائے گی یا نیا باب رقم کیا جائے گا۔

25 دسمبر سے پہلے عمران خان کو پنجاب اور سرحد کے مختلف شہروں میں جلسے کر کے دیکھنا ہو گا کہ وہ کتنے پانی میں ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
اب کراچی میں "بارہ مئی" کو دہرانہ ممکن نہیں رہا۔ پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے۔ آج کی سندھ کی حکومت بھی کل والی نہیں ہے۔ آج یہاں رینجرز، مرزا ، میڈیا اور عدالت ۔۔۔ یہ سب کے سب "کل والے" نہیں ہیں۔ اگر عمران خان مزار قائد پہ جلسہ کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ جب جماعت اسلامی اس شہر میں اپنا شو کرسکتی ہے تو عمران بھی کرسکتے ہیں، اگر وہ چاہیں تو
 

محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ بات آپ نے نجم سیٹھی سے سنی۔ وہ بہت گہری نظر رکھتے ہیں اور کھلا تجزیہ کرتے ہیں۔

پچھلے دنوں سے ایم کیو ایم کی سیاسی چالوں کو دیکھ کر میرا ذاتی خیال ہے کہ ایم کیو ایم جلسہ کرنے دیگی۔ کیوں کہ تحریکِ انصاف کراچی میں ایم کیو ایم کی عوام کو نہیں کھینچ سکتی۔ میں ذاتی طور پر رعمران خان کے جن حامیوں سے واقف ہوں وہ کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔ اور ایم کیو ایم سے نفرت کرتے ہیں۔

تو عمران خان کے کراچی والے جلسے میں ڈیفینس کلفٹن اور گلشن کے ممی ڈیدی بچے زیادہ ہونگے۔ ویسے ہی بچے کہ جو لاہور کے ایک احتجاج میں "دھوپ میں سڑ گئے تھے"۔۔

کراچی میں عمران خان کی تاریخ پٹھانوں کے ساتھ منسلک ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے میں دس سال کا تھا ہمارے علاقے سے ذرا دور پٹھان بستی تھی، وہاں 1995 میں عمران خان نے جلسہ کیا تھا اور بہت بڑا جلسہ تھا۔ مزے کی بات یہ کہ وہ علاقہ اے این پی کے زیرِ اثر ہے۔ اور سارے پٹھان بھائی اس جلسے میں شریک تھے۔ اس کے بعد سے کراچی کے سیاسی افق پر عمران خان خاموش دکھائی دیتے ہیں علاوہ ایک دھرنے کے جو کہ اسی سال کراچی بندرگاہ سے متصل سڑک پر کیا تھا۔

ایم کیو ایم عمران خان کے "انقلاب" کا خیرِ مقدم کر رہی تھی پچھلے دنوں۔ مگر عمران نے اگلے ہی دنوں میں الطاف حسین کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ میں کیس کا بات شروع کردی اور اپنے لیے بظاہر مشکلات کھڑی کرلیں کراچی کے محاذ پر۔

مگر مجھے ایسا لگتا ہے ایم کیو ایم فی الحال عمران خان کے خلاف دفاعی حکمتِ عملی اپنائے گی۔
 
میری ناقص رائے کے مطابق مشکوک قاتل مافیہ (ایم کیو ایم ) کی دھونس اور تشدد کی سیاست اور حصول ِ حمایت بالجبر کے ،،جادو ،، کا زور مسلسل ٹوٹ رہا ہے، سو لوگ اب اس کے اسلحہ سپیشلسٹ، دہشت گرد مزاج کے ساتھیوں ( مصطفے کمال اور وسیم وغیرہ ) کو بھی مونہہ توڑ جواب دینا شروع ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایجنسیاں ایک طرف ذوالفقار مرزا کو استعمال کر کے اور دوسری طرف آفاق احمد کا ترپ کارڈ دکھا دکھا کر الطاف اور متحدہ میں اس کے گروپ کی نیندیں اڑا کر رہی ہے، سو عین ممکن ہے کہ کسی نہ کسی ،، فوری بہانے ،، سے ایم کیو ایم کی قیادت الطاف کی بجائے کسی اور کو سونپ دی جائے، اس کے سوا اب نہ متحدہ کے کیمپوں میں کوئی آپشن بچا ہے نہ الطاف کو پروموٹ کرنے والی ایجنسیوں کے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی جہاں تک عمران کان کا تعلق ہے تو اسے یا تو مذید پانچ سال انتطار کرنا ہو گا یا پھر باقی سیاسی جماعتوں کی طرح جاگیرداروں، وڈیروں اور طاقت ور کرپٹ امیدواروں کو ٹکٹ دینے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ موجودہ سسٹم میں الیکشن لڑنا شریف اور ایماندار لوگوں کے بس کا روگ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ یاد رہے کہ ستر فیصدی ووٹرز والے دیہی علاقوں میں ابھی عمران کی طاقت زیرو ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جلسوں سے سیاسی طاقت کا اندازہ لگانے والے دوست میری نظر میں بچگانہ سوچ رکھتے ہیں۔
 
Top