عمران خان کی تبدیلی کے بارے میں جب بھی کسی سے بات کرتے۔۔۔۔۔۔۔

عمران خان کی تبدیلی کے بارے میں جب بھی کسی سے بات کرتےتو لوگ یہی کہتے کہ ابھی وقت دو اِس حکومت کو ہر کوئی اپنے اپنے اندازے کے مطابق بات کرتا کوئی کہتا کہ دو سال دینے چاھئیں کوئی کہتا کہ تین سال دینا چاھئیے آج بات کی تو ایک صاحب نے تو حد ہی کردی کہا کہ "پورے پانچ سال کے بعد ہی کچھ تبدیلی ہوسکتی ہے "مجھ سے بھی رہا نہ گیا میں نے کہا کہ بھائی کوئی تو کہتا ہے دو ڈھائی سال آپ نے تو پورے ہی پانچ سال کا عرصہ ہی بتادیا میں نے پوچھا کہ آپ نے یہ کِس بیس پر بات کہی تو اُنہوں نے بڑا ہی معقول اور سمجھ میں آنے والا جواب دیا کہ پچھلی حکومت نے اتنا قرضہ لیا ہوا ہے کہ اِس حکومت کو اور قرضہ آئی ایم ایف سے لینا نہ پڑے اِسی لئے اپنی عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر اِس حکومت کو اور قرضے سے نجات دلانا چاہتے ہیں میں نے کہا کہ بھائی اگر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا ہی تھا تو امیر لوگوں اور کاروباری لوگوں پر ڈالتے یہ کیا کہ بجلی اور گیس پٹرول مہنگا کرکے غریب عوام کے اوپر اور بوجھ ڈال رہے ہیں تو ایک اور صاحب نے جواب عنایت فرمایا کہ شاید آپ کو پتا نہیں کہ بجلی اور گیس کِس حساب سے مہنگی کی گئی ہے دو سو سے تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر کوئی ایکسٹرا چارجز نہیں ہیں ہاں جو اِس سے زیادہ استعمال کرےگا وہ اِس مہنگائی کا بوجھ اُٹھائے جو کہ اُٹھانے کے قابل بھی ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ پانچ سال اگر آپ نے مہنگائی کو برداشت کرلیا تو یہ نہیں ہے کہ مہنگائی کم ہوجائے گی لیکن جو پانچ سال کے بعد آپ کو پاکستان ملے گا وہ ایک بہت ہی مختلف پاکستان ہوگا اور یہ بھی کہا کہ جو پچھلی حکومت نے اشیا سستی کی تھیں یا سبسڈی دی تھی وہ بھی قرضہ لے کر ہی دی تھی یعنی کے حکومت کے پاس سبسڈی دینے کے لئے پیسا نہیں تھا اپنی پی آر بنانے کیلئے اُس نے جو سبسڈی دی وہ بھی ایک بوجھ ہی تھا عوام کے اوپر آپ لوگوں کی کیا رائے ہے اِس بارے میں ؟
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
دیکھیے جناب! ہمارے خیال میں، ایک بار پورے پانچ سال خان صاحب کو دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پانچ سال تک ہم انہیں برداشت کر لیتے ہیں اور نتائج کا انتظار کرتے ہیں۔ اگر کچھ اچھا کر گئے تو تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام لکھوا جائیں گے۔ اگر کچھ نہ کر سکے تو اس جواز کے ساتھ دل کو سمجھا لیں گے کہ پچھلوں نے بھی آخر کیا تیر مار لیا تھا۔ ہاں، صرف ایک ایشو ہے کہ کہیں خدانخواستہ خان صاحب ملک کو مزید تنزلی کی طرف نہ لے جائیں؛ ہم اسے بھی خارج از امکان قرار نہیں دیتے ہیں کہ غیر جانب داری کا یہی تقاضا ہے۔
 
سحرش سحر

محفلین
اصل سوال یہی ہے کہ اگر یہ لوگ بھی ناکام ہو گئے تو پھر .....؟؟؟؟؟
عوام نے ان سے بڑی امیدیں باندھ رکھی ہیں ....بہت اعتماد کیا ہے ...اللہ نہ کرے کہ یہ اعتماد ٹوٹ جائے ۔
اللہ ہمارے ملک کا حامی و ناصر ہو ۔ امین
 
اگر کچھ نہ کر سکے تو اس جواز کے ساتھ دل کو سمجھا لیں گے کہ پچھلوں نے بھی آخر کیا تیر مار لیا تھا۔پر یہ نہ ہو نہ کہ ملک اور تنزلی کی طرف چلا جائے
 
اصل سوال یہی ہے کہ اگر یہ لوگ بھی ناکام ہو گئے تو پھر .....؟؟؟؟؟
عوام نے ان سے بڑی امیدیں باندھ رکھی ہیں ....بہت اعتماد کیا ہے ...اللہ نہ کرے کہ یہ اعتماد ٹوٹ جائے ۔
اللہ ہمارے ملک کا حامی و ناصر ہو ۔ امین
عمران خان اِس عوام کی آخری اُمید ہی بن کر آئے ہیں دیکھئیے آگے ہوتا کیا ہے ۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
عمران خان اِس عوام کی آخری اُمید ہی بن کر آئے ہیں دیکھئیے آگے ہوتا کیا ہے ۔۔۔
آخری امید صرف اللہ پاک سے رکھی جانی چاہیے۔ ہم انہیں آخری امید نہیں سمجھتے ہیں؛ اگر وہ ناکام بھی ہو گئے تو ممکن ہے کہ ان سے بھی بہتر فرد سامنے آ جائے۔ حوصلہ جوان رکھیں۔ :)
 
Top