کاشفی
محفلین
عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، کہتے ہیں جے یو آئی (ف) کے سربراہ ثابت کریں کہ میں یہودیوں کا ایجنٹ ہوں۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان مجھے متعدد مرتبہ یہودیوں کا ایجنٹ کہہ چکے ہیں۔ فضل الرحمان نے مجھ پر یہودیوں کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا۔ اس کے خلاف ہم انھیں نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ فضل الرحمان عدالت میں ثابت کریں کے میں یہودیوں کا ایجنٹ ہوں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ٹیکس چوری کی قیمت ایماندار لوگ چکا رہے ہیں۔ حکومت ٹیکس چوری روکتی تو مہنگائی نہ بڑھتی۔ جولائی میں 24 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ بجلی 100 فیصد مہنگی ہونے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی میں الیکشن کمشن آر اوز ملوث تھے۔ 16 اگست کو دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرینگے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عدلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ رہے, کبھی توہین نہیں کی۔ پارٹی منشور کا پہلا نقطہ ہی آزاد عدلیہ ہے۔ 28 اگست کو تیاری کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے کے حوالے سے بات کرتے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک جیل پر حملے کی انکوائری رپورٹ سامنے لے کر آئیں گے۔