احتجاج زیادہ تر بڑے علاقوں ہی میں ہوتے ہیں اپنی زیادہ آبادی کیوجہ سے۔
اسلام آباد میں آبپارہ۔۔۔ پنڈی میں فیض آباد۔۔لاہور میں لالک جان شہید چوک، کراچی میں شارع فیصل ۔۔
وہ بھی 4-5 گھنٹے سے زائد نہیں
آپ پنڈی میں رہتے رہے ہیں۔۔
کیا پنڈی صرف فیض آباد کا نام ہے ؟ مری روڈ پر ہی چلیں تو شمس آباد، سیٹلائیٹ ٹاؤن، رحمان آباد، صادق آباد، کمیٹی چوک اور اسی طرح چلتے چلتے آپ صدر اور پھر کینٹ کی دوسری طرف چلے جائیں۔۔۔ 22 نمبر، ٹینچ، پیپلز کالونی، شالے ویلی، بکرا منڈی، لالکڑتی، اڈیالہ۔۔۔ گلستان کالونی، ائیرپورٹ کے اطراف۔۔۔ ویسٹریج، چوڑ چوک، کوہ نور، نصیر آباد، راجہ بازار، گوالمنڈی، ڈھوک رتہ۔۔۔کتنے بڑے بڑے علاقے ہیں۔۔
اب کیا فیض آباد میں ہوئے احتجاج کو یہ مانا جا سکتا ہے کہ پورے پنڈی میں احتجاج ہو رہا ہے ؟ میرا یقین ہے کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹی وی پر 8-10 گھنٹے دھواں اور ٹائر جلتے دیکھ لینے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ پورا فیصل آباد بند ہے۔۔۔یا پورا پاکستان سر پر اٹھایا ہوا ہے۔
جب 17 جون 2014 کو عوامی تحریک کے کارکنان کی 14 لاشیں گرائی گئیں تو کہیں کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا۔ آج ایک رُکن کی ہلاکت پر مُلک گیر احتجاج کیا کہتے ہیں؟
یعنی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ہنگامہ برپا کرنا اور پھر ان ہنگاموں کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد کسی پارٹی کا ملک گیر احتجاج کرنا ۔۔۔کسی پارٹی کو تگڑا یا کمزور جانچنے کا پیمانہ ٹھہرا۔ یہی ؟ کیا میں ٹھیک سمجھ رہا ہوں !!!