عمران خان کا سیلانی عزم...نجم سیٹھی

وہ بھی اپنی اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے
معلوماتی۔ ویسے آنکھوں آنکھوں میں فرق ہوتا ہے۔
سیاسی جماعت ایک کارکن کی ہلاکت پر پورا ملک سر پر اٹھا لے
پورا ملک تو بہت پہلے سے سر پر اٹھا رکھا ہے۔
بہرحال فیصل آباد، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پنڈی کے چیدہ چیدہ علاقوں میں احتجاج کر کے یہ سمجھ لینا کہ پورا ملک سر پر اٹھا لیا ہے، خام خیالی ہے۔ صرف پنجاب کے 36 اضلاع ہیں اور اگر ہر ضلع کی 3 تحصیلیں بھی ہوں تو 3 شہروں میں ہوئے احتجاج کو پورا پنجاب بھی نہیں کہا جا سکتا۔

یاد رہے کہ یہ عوامی تحریک سے 1000 گنا زیادہ تگڑی جماعت ہے!
یہ تگڑی جماعت ناپنے کا پیمانہ ہمیں بھی بتا دی جیے۔
 
arifkarim

معطل
بہرحال فیصل آباد، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پنڈی کے چیدہ چیدہ علاقوں میں احتجاج کر کے یہ سمجھ لینا کہ پورا ملک سر پر اٹھا لیا ہے، خام خیالی ہے۔ صرف پنجاب کے 36 اضلاع ہیں اور اگر ہر ضلع کی 3 تحصیلیں بھی ہوں تو 3 شہروں میں ہوئے احتجاج کو پورا پنجاب بھی نہیں کہا جا سکتا۔
احتجاج زیادہ تر بڑے علاقوں ہی میں ہوتے ہیں اپنی زیادہ آبادی کیوجہ سے۔

یہ تگڑی جماعت ناپنے کا پیمانہ ہمیں بھی بتا دی جیے۔
جب 17 جون 2014 کو عوامی تحریک کے کارکنان کی 14 لاشیں گرائی گئیں تو کہیں کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا۔ آج ایک رُکن کی ہلاکت پر مُلک گیر احتجاج کیا کہتے ہیں؟
 
احتجاج زیادہ تر بڑے علاقوں ہی میں ہوتے ہیں اپنی زیادہ آبادی کیوجہ سے۔
اسلام آباد میں آبپارہ۔۔۔ پنڈی میں فیض آباد۔۔لاہور میں لالک جان شہید چوک، کراچی میں شارع فیصل ۔۔
وہ بھی 4-5 گھنٹے سے زائد نہیں
آپ پنڈی میں رہتے رہے ہیں۔۔
کیا پنڈی صرف فیض آباد کا نام ہے ؟ مری روڈ پر ہی چلیں تو شمس آباد، سیٹلائیٹ ٹاؤن، رحمان آباد، صادق آباد، کمیٹی چوک اور اسی طرح چلتے چلتے آپ صدر اور پھر کینٹ کی دوسری طرف چلے جائیں۔۔۔ 22 نمبر، ٹینچ، پیپلز کالونی، شالے ویلی، بکرا منڈی، لالکڑتی، اڈیالہ۔۔۔ گلستان کالونی، ائیرپورٹ کے اطراف۔۔۔ ویسٹریج، چوڑ چوک، کوہ نور، نصیر آباد، راجہ بازار، گوالمنڈی، ڈھوک رتہ۔۔۔کتنے بڑے بڑے علاقے ہیں۔۔
اب کیا فیض آباد میں ہوئے احتجاج کو یہ مانا جا سکتا ہے کہ پورے پنڈی میں احتجاج ہو رہا ہے ؟ میرا یقین ہے کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹی وی پر 8-10 گھنٹے دھواں اور ٹائر جلتے دیکھ لینے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ پورا فیصل آباد بند ہے۔۔۔یا پورا پاکستان سر پر اٹھایا ہوا ہے۔
جب 17 جون 2014 کو عوامی تحریک کے کارکنان کی 14 لاشیں گرائی گئیں تو کہیں کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا۔ آج ایک رُکن کی ہلاکت پر مُلک گیر احتجاج کیا کہتے ہیں؟
یعنی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ہنگامہ برپا کرنا اور پھر ان ہنگاموں کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد کسی پارٹی کا ملک گیر احتجاج کرنا ۔۔۔کسی پارٹی کو تگڑا یا کمزور جانچنے کا پیمانہ ٹھہرا۔ یہی ؟ کیا میں ٹھیک سمجھ رہا ہوں !!!
 
arifkarim

معطل
اب کیا فیض آباد میں ہوئے احتجاج کو یہ مانا جا سکتا ہے کہ پورے پنڈی میں احتجاج ہو رہا ہے ؟ میرا یقین ہے کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹی وی پر 8-10 گھنٹے دھواں اور ٹائر جلتے دیکھ لینے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ پورا فیصل آباد بند ہے۔۔۔یا پورا پاکستان سر پر اٹھایا ہوا ہے۔
ملک گیر احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ شہر کے ہر کونے اور نکڑ میں احتجاج ہو بلکہ قومی شاہراہوں ، شہر کے داخلی اور بیرونی راستوں کو جب ہزاروں لوگ بلاک کر دیں تو پر امن احتجاج ریکارڈ ہو جاتا ہے۔

یعنی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ہنگامہ برپا کرنا اور پھر ان ہنگاموں کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد کسی پارٹی کا ملک گیر احتجاج کرنا ۔۔۔کسی پارٹی کو تگڑا یا کمزور جانچنے کا پیمانہ ٹھہرا۔ یہی ؟ کیا میں ٹھیک سمجھ رہا ہوں !!!
سیاسی مقاصد؟ کیا الیکشن دھاندلی کی جانچ پڑتال کیلئے دھرنے، احتجاج کرنا سیاسی مقاصد ہیں؟ اگر حکومت یہ سب نہیں کروانا چاہتی تو 4 حلقے کھلوادے۔
 
بلکہ قومی شاہراہوں ، شہر کے داخلی اور بیرونی راستوں کو جب ہزاروں لوگ بلاک کر دیں تو پر امن احتجاج ریکارڈ ہو جاتا ہے۔
اچھا چلیں ریکارڈ بن گیا ۔۔ مبارک ہو
میں نے فرض کر لیا ہے کہ 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند ہو گیا ۔۔۔ اور احتجاج بھی ریکارڈ ہو گیا
اب اس کے بعد کیا کریں گے ؟؟
۔۔۔سیاسی مقاصد نہیں تو پھر کیا ہیں۔۔۔۔۔ ؟
 
arifkarim

معطل
میں نے فرض کر لیا ہے کہ 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند ہو گیا ۔۔۔ اور احتجاج بھی ریکارڈ ہو گیا
اب اس کے بعد کیا کریں گے ؟؟
پلین ڈی۔ لیکن اس سے پہلے ہی یہ نااہل حکومت گھٹنے ٹیک دے گی۔ ابھی ٹی وی لگائیں اور دیکھیں کہ نورا شریف نے غیر مشروط مذاکرات کی اجازت دے دی ہے اپنے سمدھی کو :)

۔۔۔سیاسی مقاصد نہیں تو پھر کیا ہیں۔۔۔۔۔ ؟
قومی مقاصد۔ صاف اور شفاف الیکشن ایک سیاسی مسئلہ نہیں ہے جسکا فائدہ کسی خاص جماعت کو ہوگا کیونکہ پارلیمان میں موجود اور غیرموجود تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی البتہ انکی تحقیقات کا مطالبہ صرف ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہو رہا ہے۔ آپکے نزدیک یہ پھر بھی سیاسی مقاصد کے زمرہ میں آتا ہے؟ :)
 
ایک دن سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جلسے جلوس میں یہ سب تو ہوتا ہی ہے۔ کیا نون لیگ نے کوئی جلسہ جلوس نہیں نکالا اپنی تاریخ میں؟
پر امن جلسے جلوس حکومت کی اجازت سے ہوتے ہیں۔ جس میں انتظامیہ سے روٹ اور وقت طے کیا جاتا ہے۔ آج جو پی ٹی آئی نے کیا وہ سیاسی غنڈہ گردی تھی۔
 
arifkarim

معطل
پر امن جلسے جلوس حکومت کی اجازت سے ہوتے ہیں۔ جس میں انتظامیہ سے روٹ اور وقت طے کیا جاتا ہے۔ آج جو پی ٹی آئی نے کیا وہ سیاسی غنڈہ گردی تھی۔
شہروں کو بند کرنے کیلئے کسی انتظامیہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ پرامن جلسے جلوس اور دھرنے تو پہلے ہی حکومت کی اجازت سے ہو رہے تھے اور انکا نتیجہ صفر تھا۔
 
پلین ڈی۔ لیکن اس سے پہلے ہی یہ نااہل حکومت گھٹنے ٹیک دے گی۔ ابھی ٹی وی لگائیں اور دیکھیں کہ نورا شریف نے غیر مشروط مذاکرات کی اجازت دے دی ہے اپنے سمدھی کو
14 اگست سے پہلے سے ہی ہم یہ سنتے آ رہے ہیں کہ حکومت آج گئی۔۔ کہ۔۔۔ کل گئی۔ ہفتے کی شام، 2 دن، فلاں دن، ایمپائیر کی انگلی، 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم، قبریں، کفن۔۔۔ آج 8 دسمبر بھی گزر گیا۔۔ اگر آپ مزاکرات کرنے کو گھٹنے ٹیکنا کہتے ہیں تو یہ تو دھرنے کے ابتدائی دنوں سے جاری ہیں۔
 
جی بالکل۔ ایک نام نہاد اکثریتی جماعت کا ایک کم سیٹوں والی مخالف جماعت سے سیاسی مذاکرات کرنا گھٹنے ٹیکنا نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ اسوقت نون لیگی وزراء کا خیال تھا کہ عمران کے پیچھے فوج اور اسکے پیچھے قادری۔ مجبوراً انہوں نے مذاکرات کے دوران تمام مطالبے منظور کر لیئے اور جب 30 اگست کے دنگا فساد کے بعد فوج نہیں آئی تو نون لیگی کبر و غرور بحال ہو گیا کہ ہم تو خوامخواہ ہی خوف زدہ تھے۔ آئندے 4 سال ہم جو چاہیں کریں، جب فوج نے نہیں آنا تو نہیں آنا۔ تب ہی یہ مذاکرات سے بھاگے اور قادری کے دھرنے کے اختتام پر تو باقاعدہ اینٹی عمران پروپیگنڈے کا اغاذ کر دیا گیا جو ابتک جاری ہے۔ عمران خان بھی اپنے دھرنوں پر ہی اکتفا کر لیتا اگر یہ نونیے اس قدر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کرتے۔

دور حاضر کے سیاستدانوں کی اکثریت کا کوئی مقصد بھی قومی نہیں ہوتا۔۔۔ سیاسی ہوتا ہے یا ذاتی۔
جی لیکن عمران اس اکثریت میں شامل نہیں ہے۔ اگر عمران نے اقتدار میں آکر فیکٹریاں لگانی ہوتیں، پیسا ملک سے باہر بھجوانا ہوتا تو اسکو یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اپنی کھرب پاتی بیوی کا مال ہڑپ کر لیتا اور پاکستان واپس کبھی نہ آتا۔ جہالت کی کیا کوئی حد نہیں ہوتی پاکستان میں؟ :)
 
نام نہاد اکثریتی جماعت
یہ آپ کی پارٹی کا موقف ہے، پاکستانیوں کی ایک بڑی اکثریت اس سے اتفاق نہیں کرتی
مجبوراً انہوں نے مذاکرات کے دوران تمام مطالبے منظور کر لیئے
وزیر اعظم کا استعفی بھی ؟
تب ہی یہ مذاکرات سے بھاگے اور قادری کے دھرنے کے اختتام پر تو باقاعدہ اینٹی عمران پروپیگنڈے کا اغاذ کر دیا گیا جو ابتک جاری ہے۔ عمران خان بھی اپنے دھرنوں پر ہی اکتفا کر لیتا اگر یہ نونیے اس قدر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کرتے۔
قادری کا دھرنا 68 دن رہا یعنی اس کے بعد اینٹی عمران خان پروپیگنڈے کا آغاز ہوا۔ لیکن آپ کی پسندیدہ جماعت یہی کام کافی عرصے سے کر رہی جو اب تک جاری ہے۔ نون لیگ والے بھی مزاکرات میں پیش رفت ضرور کرتے اگر عمران خان بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کرتے
جی لیکن عمران اس اکثریت میں شامل نہیں ہے
ویسے جس کے والد محترم عالمی شہرت یافتہ کرپٹ افراد کی فہرست میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہوں اور جس کی پرورش ہی کرپشن کی کمائی پر ہوئی ہو۔۔۔اس کے لیے ایسا گمان کچھ حیران کن ضرور ہے۔ بہرحال ۔۔اللہ کرے کہ آپ کا گمان سچ ہو۔
جہالت کی کیا کوئی حد نہیں ہوتی پاکستان میں؟
یعنی ناروے میں جہالت کی حد ہے۔ یہی نا۔۔۔۔
براہ کرم۔۔۔ ناروے میں جہالت کی جو حد ہے، وہ بتا دیں۔۔ہم پاکستان میں جہالت کی حدوں کو اس سے ناپ لیتے ہیں
 
arifkarim

معطل
یہ آپ کی پارٹی کا موقف ہے، پاکستانیوں کی ایک بڑی اکثریت اس سے اتفاق نہیں کرتی
کیا واقعی؟ پھر عمران خان کے دھرنوں، جلسوں، جلوسوں میں بغیر نہاری کے لالچ کے کیسے اُمڈ کر نکل آتے ہیں اگر وہ واقعتاً الیکشن کی شفافیت پر یقین رکھتے ہیں؟ :)
عوامی اکثریت اسی کے ساتھ ہوتی ہے جسکی ایک کال پر پبلک گھروں سے باہر نکلے۔ لگتا ہے عمران کو واہ کینٹ میں بھی جلسہ کرنا پڑے گا تاکہ آپکو یقین دلایا جا سکے کہ عوامی اکثریت کسکے ساتھ ہے :)

وزیر اعظم کا استعفی بھی ؟
یہ ایک شرط تھی دھرنا ختم کرنے کی تحریک انصاف کی طرف سے۔ اب وہ اس شرط سے پیچھے ہٹ گئے ہیں کہ دھرنا بھی جاری رہے گا اور عدالتی کمیشن کی تحقیقات کے دوران بیشک نواز استعفیٰ نہ دے۔

قادری کا دھرنا 68 دن رہا یعنی اس کے بعد اینٹی عمران خان پروپیگنڈے کا آغاز ہوا۔ لیکن آپ کی پسندیدہ جماعت یہی کام کافی عرصے سے کر رہی جو اب تک جاری ہے۔ نون لیگ والے بھی مزاکرات میں پیش رفت ضرور کرتے اگر عمران خان بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کرتے
نورا لیگ حکومت میں ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو پورا جمہوری حق ہے اسکے خلاف دھرنے، جلسے، جلوس نکالنے کا۔ خیبرپختونخواہ میں آئے دن تحریک انصاف کیخلاف مخالف جماعتیں اور دیگر افراد یہ کام کرتے رہتے ہیں البتہ انپر گولیاں نہیں چلائی جاتیں۔
نون لیگ مذاکرات سے راہ فرار حاصل کر چکے ہیں۔ گو کہ فیصل آباد سانحہ کے بعد وزیر اعظم نے عندیہ دیا ہے کہ مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گے جہاں سے ختم ہوئے تھے۔ یعنی آئی ایس آئی اور دیگر عسکری ادارے اس عدالتی کمیشن کا حصہ ہوں گے :)

ویسے جس کے والد محترم عالمی شہرت یافتہ کرپٹ افراد کی فہرست میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہوں اور جس کی پرورش ہی کرپشن کی کمائی پر ہوئی ہو۔۔۔اس کے لیے ایسا گمان کچھ حیران کن ضرور ہے۔ بہرحال ۔۔اللہ کرے کہ آپ کا گمان سچ ہو۔
آپ عمران کے والد صاحب کی کیا بات کرتے ہیں، نورا شریف کے والد صاحب کے کیا کہنے جو اپنے کُوگُو بیٹے کو اقتدار میں دیکھنے کیلئے ایک آرمی جنرل کو کروڑوں کی زمین الاٹ کرتے ہیں:
http://pkpolitics.com/discuss/topic/who-is-nawaz-sharif-biographypart-1

براہ کرم۔۔۔ ناروے میں جہالت کی جو حد ہے، وہ بتا دیں۔۔ہم پاکستان میں جہالت کی حدوں کو اس سے ناپ لیتے ہیں
یہاں جہالت کا وہ معیار نہیں جو کہ پاکستان میں عام ہے۔ یہاں اوسط آئی کیو لیول مقامی لوگوں کا 100 یا سے اوپر ہے۔ پاکستانیوں کی طرح 90 سے نیچے نہیں ہے :)
 
لگتا ہے عمران کو واہ کینٹ میں بھی جلسہ کرنا پڑے گا تاکہ آپکو یقین دلایا جا سکے کہ عوامی اکثریت کسکے ساتھ ہے
ہاہاہاہا۔۔۔ واہ کینٹ میں ضرورت نہیں وہاں سے تحریک انصاف کا امیدوار ہی جیتا ہے۔ ہر چڑھتے سورج کی پوجا کرنے والا۔
عوامی اکثریت اسی کے ساتھ ہوتی ہے جسکی ایک کال پر پبلک گھروں سے باہر نکلے۔
جتنی پبلک گھروں سے باہر نکلتی ہے اس سے 15-20 گُنا گھروں میں موجود ہوتی ہے۔ اکثریت تو وہ ہوئی پھر ۔۔ فیصل آبادشہر کی آبادی 36 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔۔ آج اس کا کتنا فیصد باہر آئی تھی ؟
یعنی آئی ایس آئی اور دیگر عسکری ادارے اس عدالتی کمیشن کا حصہ ہوں گے
اس کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا کہ انھوں نے تحقیقات کس طرح کرنی ہیں۔ دو پارٹیوں کا معاہدہ ججوں کے کمیشن کو پابند نہیں کر سکتا
آپ عمران کے والد صاحب کی کیا بات کرتے ہیں،
یعنی عمران کے والد کی کرپشن اور اس لقمہ حرام سے پرورش پانے والی اولاد کے بارے میں کوئی بات نہ کی جائے ؟
یہاں جہالت کا وہ معیار نہیں جو کہ پاکستان میں عام ہے۔ یہاں اوسط آئی کیو لیول مقامی لوگوں کا 100 یا سے اوپر ہے۔ پاکستانیوں کی طرح 90 سے نیچے نہیں ہے
آہا۔۔ یعنی اوسط آئی کیو لیول کا کم ہونا پاکستانیوں کی جہالت کی نشانی ہے۔ وا وا کیا شاندار پیرا میٹر ہے
 
arifkarim

معطل
ہاہاہاہا۔۔۔ واہ کینٹ میں ضرورت نہیں وہاں سے تحریک انصاف کا امیدوار ہی جیتا ہے۔ ہر چڑھتے سورج کی پوجا کرنے والا۔
ہاہاہا۔ یعنی وہاں دھاندلی کی تحقیقات کرانے کی ضرورت نہیں؟ :) ویسے آپنے کیا اسی کو ووٹ دیا تھا یا کسی اور کو؟ :)
جتنی پبلک گھروں سے باہر نکلتی ہے اس سے 15-20 گُنا گھروں میں موجود ہوتی ہے۔ اکثریت تو وہ ہوئی پھر ۔۔ فیصل آبادشہر کی آبادی 36 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔۔ آج اس کا کتنا فیصد باہر آئی تھی ؟
تو بھئی ووٹ بھی تو یہی متحرک پبلک ہی ڈالتی ہے نا جو گھروں سے باہر نکلتی ہے۔ گھروں میں بیٹھے رہنے والے کہاں ووٹ ڈالتے ہیں فیس بُک کے سوا! :)

اس کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا کہ انھوں نے تحقیقات کس طرح کرنی ہیں۔ دو پارٹیوں کا معاہدہ ججوں کے کمیشن کو پابند نہیں کر سکتا
آپکو نہیں لگتا کہ اس مسئلہ کو بلا وجہ طول دیا جا رہا ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ جب پہلی دفعہ میں ان متنازع حلقوں کی گنتی ہو سکتی ہے، نتائج مرتب کئے جا سکتے ہیں تو یہی کام دوسری بار، تیسری بار کیوں نہیں ہوسکتا؟ پتا تو چلے کہ پچھلے الیکشن میں ہوا کیا؟ :)

یعنی عمران کے والد کی کرپشن اور اس لقمہ حرام سے پرورش پانے والی اولاد کے بارے میں کوئی بات نہ کی جائے ؟
بالکل کریں لیکن یاد رہے کہ ہر کرپٹ شخص کی اولاد ضروری نہیں کرپٹ ہی پیدا ہو۔ کرپشن کے ذریعہ ورلڈ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی، ورلڈ کلاس ہسپتال وغیرہ نہیں بنائے جا سکتے :)

آہا۔۔ یعنی اوسط آئی کیو لیول کا کم ہونا پاکستانیوں کی جہالت کی نشانی ہے۔ وا وا کیا شاندار پیرا میٹر ہے
یہودیوں کا اوسط آئی کیو لیول دنیا میں کسی بھی دوسرے انسانی گروہ سے زیادہ ہے۔ اور اسمیں کوئی شک و شبہ نہیں کہ انکی تعداد کے مقابلہ میں سب سے زیادہ نوبیل انعام انہی کو ملے ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Ashken...idence_for_a_group_difference_in_intelligence
زیک ڈی این اے ٹیسٹنگ جینیات اور ذہانت کے بارہ میں کیا کہتی ہے؟ کیا بعض انسانی گروپس میں ذہانت قدرتی طور پر کم یا زیادہ نہیں ہوتی؟
 
ہاہاہا۔ یعنی وہاں دھاندلی کی تحقیقات کرانے کی ضرورت نہیں؟ :) ویسے آپنے کیا اسی کو ووٹ دیا تھا یا کسی اور کو؟ :)
ہاہاہاہاہ۔۔۔ جی بلکل وہاں تحقیقات نہ کریں۔ تحریک انصاف کا امیدوار جو پہلے مسلم لیگ، پھر پیپلز پارٹی، پھر آزاد امیدوار اور بعد میں ق لیگ میں شامل رہا، میرا کبھی بھی فیورٹ نہیں رہا۔ تادم تحریر تحریک انصاف میں ہے اور اسے کبھی ووٹ نہیں دیا۔۔ ویسے بھی ہمارے ووٹ گاؤں میں ہیں وہیں پوسٹ ہوتے رہتے ہیں، ہم ہوں یا نا ہوں
تو بھئی ووٹ بھی تو یہی متحرک پبلک ہی ڈالتی ہے نا جو گھروں سے باہر نکلتی ہے۔ گھروں میں بیٹھے رہنے والے کہاں ووٹ ڈالتے ہیں فیس بُک کے سوا! :)
بات اکثریت کی ہو رہی تھی۔۔
آپکو نہیں لگتا کہ اس مسئلہ کو بلا وجہ طول دیا جا رہا ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ جب پہلی دفعہ میں ان متنازع حلقوں کی گنتی ہو سکتی ہے، نتائج مرتب کئے جا سکتے ہیں تو یہی کام دوسری بار، تیسری بار کیوں نہیں ہوسکتا؟ پتا تو چلے کہ پچھلے الیکشن میں ہوا کیا؟ :)
یہ مسئلہ بہت آسانی سے سلجھ سکتا تھا اگر ہر دو کھلاڑی اسے قومی اسمبلی کے اندر رکھتے۔ لیکن سڑکوں پر آنے کے فیصلے اور شہرت حاصل کرنے کے چکر نے یہ حال کر دیا
بالکل کریں لیکن یاد رہے کہ ہر کرپٹ شخص کی اولاد ضروری نہیں کرپٹ ہی پیدا ہو۔ کرپشن کے ذریعہ ورلڈ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی، ورلڈ کلاس ہسپتال وغیرہ نہیں بنائے جا سکتے :)
باپ کا داغ اتارنے کے لیے بیٹے نے کوشش اچھی کی ہے۔
اچھا مجھے نیند آ رہی ہے۔ باقی سیاست سیاست پھر 'کھیڈیں' گے، کسی نئی لڑی میں۔ رب راکھا
 
Top