عمران خان لفٹر سے گر کر زخمی

آبی ٹوکول

محفلین
جو ہوا بہت برا ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا یہ آخری دو دن کپتان کی کمپین کے بہت اہم تھے اور بریک تھرو ثابت ہوسکتے تھے اب اگر کپتان انتخابات میں کامیاب ہوجاتا ہے تو تھرڈ کلاس قسم کے صحافی اسکی محنت پر یہ کہہ کر پانی پھیر دیں گے ہمدردی کے ووٹ لے گیا
 

زرقا مفتی

محفلین
پاکستانی عوام ایک اندھیرے غار میں قید بٹے ہوئےہجوم کی مانندہے غار کے دھانے پر کرپشن اور ذاتی مفاد کی سیاست کا بھاری پتھر رکھا ہے ۔ یہ بٹا ہوا ہجوم متحد ہو کر اس پتھر کو دھکیل سکتا ہے اپنی قسمت بدل سکتا ہے
عمران خان بھرپور مہم چلا چکے ہیں۔
یہی وقت ہے کہ قوم اپنے لئے فیصلہ کرے ذاتی مفاد کی سیاست پر قومی مفاد کو ترجیح دے ووٹ ڈالے اور بدلے پاکستان
 
میں نہیں سمجھتا پی پی پی کا ووٹ بینک آدھا ھونے جا رہا ہے۔۔۔ اندرونِ سندھ ،جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب میں پی پی پی کے ووٹ بینک توڑنا بہت مشکل ہے اسکے لئے ، ہاں البتہ یہ کہہ سکتے ہیں 2007ء میں جو ہمدردی کے ووٹ پی پی پی کو ملے تھے وہ اس بار پی ٹی آئی اور نواز اور فنکشنل لیگ میں تقسیم ہونے جارہے ہیں، اسطرح ق لیگ کے ووٹ بھی پی ٹی آئی اور نواز لیگ میں شئیر ہو نگے۔

ایک مطالعہ کے مطابق تحریک انصاف میں تقریبا 42 فیصد لوگ پی پی سے مایوس ہو کر آئے ہیں اور میرے کئی دوست اور ان کے والدین کو تو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ میرے ایک پھوپھا بھی پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف کے جوشیلے کارکن بن چکے ہیں ، میرے والد بھی پیپلز پارٹی سے تقریبا تائب ہو چکے ہیں اور اس دفعہ تحریک انصاف کو ہی ووٹ ڈالیں گے۔ دو پھوپھو بھی میری اب پی پی کی حامی نہیں رہیں اور دو مزید چچا بھی اب پی پی کے حامی نہیں۔

ہر تین میں سے ایک بندہ پی پی کا کم از کم اب تحریک انصاف کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے۔
 
مجھے امید ہے کہ عمران 9 مئی کو ضرور جلسہ سے خطاب کرے گا کیونکہ ابھی شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس میں ڈی چوک کے جلسہ کا پروگرام برقرار ہے اور ایسے موقع پر عمران کا خطاب نہ ہو ، ممکن نہیں ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
خان صاحب کا ہسپتال میں دیا گیا انٹرویو سوتے ہوئے کو جاگنے اور پتھروں کو بھی
پگھلانے کا کام کرسکتا ہے فقط ملک سے پیار کی ہلکی سی رمق کا دل میں ہونا ضروری ہے
یقین آجاتا یہ شخص ملک سے مخلص ہے اللہ تعالٰی اسے کامیابیاں وکامرانیاں عطا فرمائے
 

محمداحمد

لائبریرین
خان صاحب کا ہسپتال میں دیا گیا انٹرویو سوتے ہوئے کو جاگنے اور پتھروں کو بھی
پگھلانے کا کام کرسکتا ہے فقط ملک سے پیار کی ہلکی سی رمق کا دل میں ہونا ضروری ہے
یقین آجاتا یہ شخص ملک سے مخلص ہے اللہ تعالٰی اسے کامیابیاں وکامرانیاں عطا فرمائے

واقعی ۔۔۔!

موجودہ صورتِ حال میں عمران سے زیادہ عوام کی تائید کا حقدار کوئی بھی نہیں ہے۔ پاکستانیوں کو ووٹ کے ذریعے اس کی کوششوں کو سراہنا چاہیے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
میری ذاتی رائے میں پی ٹی آئی کی میڈیا ٹیم کو چاہیے کہ وہ عمران خان کا ریکارڈڈ ویڈیو پیغام جو انھوں نے اس حادثے سے پہلے ریکارڈ کروایا تھا ڈی چوک کے جلسے کے لیے اسے الیکٹرانک میڈیا پر اشتہاری مہم کا حصہ بنانا چاہیے کیونکہ اس میں عمران نے کہا تھا کہ اس دن میں غیر سیاسی گفتگو کروں گا اور اپنی قوم سے وہ دل کی باتیں کروں گا جو کہ میں نے پہلے کبھی نہیں کہیں اور بتلاؤں گا کہ ایک قوم کیسے بنتی ہے
 
943097_543839565655343_746990110_n.jpg
 
Top