کاشفی

محفلین
عمران خان اپنا سیاسی مستقبل مخدوش دیکھ کر منفی سیاست کررہے ہیں، ثناء اللہ
Pakistan-Politics-PMLN-RanaSanaUllahonImranKhan_7-28-2013_111406_l.jpg

لاہور … صوبائی وزیر بلدیات اور قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے سیاسی مستقبل کو مخدوش دیکھ کر منفی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بات لاہور میں عمران خان کے بیان کے جواب میں کہی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان انتخابات میں شکست کے بعد اپنی شرمندگی مٹانے کیلئے ایسی بے سروپا باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا کے انتخابی نتائج قابل قبول ہیں، سندھ میں بھی انہیں کوئی شکایت نہیں اور وہ بلوچستان کی بات ہی نہیں کرتے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب اپنی عبرتناک شکست کو دھاندلی کے شور میں چھپانا چاہتے ہیں۔
 
Top