مبارکباد عمار کو منگنی کی بہت بہت مبارک

شمشاد

لائبریرین
عمار، اردو محفل پر " راہبر " کی شناخت، گزشتہ دنوں اردو محفل پر رکن بننے کی سالگرہ منائی، گزشتہ اتوار مورخہ 2 مارچ کو ایک پروقار تقریب میں ان کی منگنی کی رسم ادا ہوئی۔

عمار آپ کو اردو محفل کی جانب سے اس نئے رشتے کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ نیا رشتہ آپ سب کے لیے بہت مبارک ثابت ہو۔ اراکین محفل کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔​

(عمار ایڈوانس بکنگ تو ہو گئی، ڈیلیوری کب ملے گی؟)
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار تو شرم سے اتنے لال ہو رہیں‌ ہے کہ منگنی کے بعد سے فورم پر ہی نہیں آئے۔ :grin:
عمار، تمہیں میری جانب سے بھی بہت مبارک ہو۔
 
ماوراء

محفلین
لگتا ہے شادی تک مبارک ہی دینی پڑے گی۔ ایک بار پھر مبارک ہو عمار۔ :grin:

ہماری مٹھائی کہاں ہے؟ :confused:
 
عمار، اردو محفل پر " راہبر " کی شناخت، گزشتہ دنوں اردو محفل پر رکن بننے کی سالگرہ منائی، گزشتہ اتوار مورخہ 2 مارچ کو ایک پروقار تقریب میں ان کی منگنی کی رسم ادا ہوئی۔

عمار آپ کو اردو محفل کی جانب سے اس نئے رشتے کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ نیا رشتہ آپ سب کے لیے بہت مبارک ثابت ہو۔ اراکین محفل کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔​

(عمار ایڈوانس بکنگ تو ہو گئی، ڈیلیوری کب ملے گی؟)
بہت شکریہ شمشاد بھائی جان۔۔۔! اور دعاؤں پر آمین۔۔۔!
بس فی الحال تو ایڈوانس بکنگ ہی کی ہے۔۔۔ اگلا قدم اٹھانے کے لیے کافی وقت پڑا ہے۔۔۔ :) ابھی تو میں چھوٹا سا اک بچہ ہوں۔۔۔۔ :lll:
 
لگتا ہے شادی تک مبارک ہی دینی پڑے گی۔ ایک بار پھر مبارک ہو عمار۔ :grin:

ہماری مٹھائی کہاں ہے؟ :confused:
بہت بہت شکریہ۔۔۔ تم نے تو مبارکباد دینے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔۔۔ :)
تمہارا وہ نمائندہ پہنچا ہی نہیں مٹھائی کے لیے۔۔۔ :lll:
 
حسن علوی

محفلین
ارے عمار بھائی آپ نے تو سچ مُچ ہی منگنی 'کھڑکا' ڈالی:confused::grin:

بہت بہت مبارک ہو اللہ پاک آپ کو اتنی خوشیاں دے کہ سمیٹنی مشکل ہو جائیں:)
 
حسن علوی

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی جان۔۔۔! اور دعاؤں پر آمین۔۔۔!
بس فی الحال تو ایڈوانس بکنگ ہی کی ہے۔۔۔ اگلا قدم اٹھانے کے لیے کافی وقت پڑا ہے۔۔۔ :) ابھی تو میں چھوٹا سا اک بچہ ہوں۔۔۔۔ :lll:

جی ہاں بچے تو چھوٹے سے ہی ہیں مگر کام بہت بڑا کر گئے ماشاءاللہ;)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی جان۔۔۔! اور دعاؤں پر آمین۔۔۔!
بس فی الحال تو ایڈوانس بکنگ ہی کی ہے۔۔۔ اگلا قدم اٹھانے کے لیے کافی وقت پڑا ہے۔۔۔ :) ابھی تو میں چھوٹا سا اک بچہ ہوں۔۔۔۔ :lll:

۔۔۔۔۔۔۔۔چھوٹا سا اک بچہ ہوں۔۔۔۔آگے بھی تو لکھنا تھا ناں، کہ مصرعہ پورا ہو جاتا

پر کام کروں گا بڑے بڑے :grin:

اور بڑوں والے کام تو پتہ ہی ہیں۔
 
ارے عمار بھائی آپ نے تو سچ مُچ ہی منگنی 'کھڑکا' ڈالی:confused::grin:

بہت بہت مبارک ہو اللہ پاک آپ کو اتنی خوشیاں دے کہ سمیٹنی مشکل ہو جائیں:)
آمین۔۔۔ اور بہت شکریہ حسن بھائی۔۔۔
کیا کریں جی۔۔۔ قسمت کا لکھا تو ہونا ہی تھا۔۔۔ :)
 
حسن علوی

محفلین
ایک آدھ نمائندہ میں بھی چھوڑ کر دیکھوں کہ شاید عمار کی مٹھائی ہاتھ آ ہی جائے:rolleyes:

کیوں عمار بھائی کیا خیال ھے؟
 
فہیم

لائبریرین
دنیا جو ہم آئے ہیں جینا ہی پڑے گا
جیون ہے اگر زہر تو پینا ہی پڑے گا

لیکن دل چھوٹا مت کرو میرے یار
آگے جاکے تم کو بھی ہوجائے گا
زندگی سے پیار:rolleyes:

خیر
بہت بہت مبارک ہو:)

اور میرے حصے کی مٹھائی کے لیے کیا بہانہ کرو گے;)
 
فہیم

لائبریرین
ایک آدھ نمائندہ میں بھی چھوڑ کر دیکھوں کہ شاید عمار کی مٹھائی ہاتھ آ ہی جائے:rolleyes:

کیوں عمار بھائی کیا خیال ھے؟

لگتا ہے آپ کے پاس نمائندوں کی بہتاب ہے
پھر بھی آپ صرف ایک آدھ ہی چھوڑنے کی بات کررہے ہیں:rolleyes:

ویسے ایک فری فنڈ کا مشورہ ہے کہ جب آپ کے پاس نمائندے ہیں تو پھر الیکشن میں قسمت آزمائی کیوں نہیں کرتے;)
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ واہ، سبحان اللہ۔ بہت بہت مبارک ہو عمار بھائی منگنی۔

اسی خوشی میں ہو جائے ایک درد بھری غزل ;)
 
دوست

محفلین
مولا خوش رکھے اور دھودھوں نہاؤ‌ پوتوں پھلو۔۔۔
آہ اتنی سی عمر میں کتنی بھاری ذمہ داری ڈال دی منے پر۔;)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم عمار اس خوشی کے موقع پر آپ کو بہت سی مبارک باد !

اب آپ اہنے تاثرات بیان فرمائیں ناں ذرا :)
 
Top