علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

الف عین

لائبریرین
محمد مسلم کا پیغام سمجھنے کی کوشش کی سٹائل بدل کر، تو ’بلبو‘ والی بات درست ہے، لیکن کنٹیشن کی درست نہیں، لیکن یہ کیا لفظ ہے جو لکھنا چاہتے ہیں۔
 

زیف سید

محفلین
معلوم نہیں‌پہلے کسی دوست نے نشان دہی کی ہے یا نہیں، لیکن آج ہی ایک اور غلطی سامنے آئی ہے۔ اگر ل ث ی (ثالث ی) لکھا جائے تو لثی بن جاتی ہے۔

زیف
 

محمد مسلم

محفلین
محمد مسلم کا پیغام سمجھنے کی کوشش کی سٹائل بدل کر، تو ’بلبو‘ والی بات درست ہے، لیکن کنٹیشن کی درست نہیں، لیکن یہ کیا لفظ ہے جو لکھنا چاہتے ہیں۔

دراصل میں انگلش لفظ Decantation اپنے طلباء کے لئے لکھنا چاہتا تھا
 

الف عین

لائبریرین
کچھ اور غلطیاں
ت خ ا ط ب ی لکھا جائے تو تخاطبی بن جاتا ہے۔ یعنی تشدید لگ جاتی ہے۔
بھلی یعنی ب ہ ل ی لکھیں تو ب ھ ل ی ہو جاتا ہے۔ بھلی بہلی
پہلے حرف پر اعراب لگایا جائے تو پہلا حرف اور اعراب دونوں غائب ہو جاتے ہیں، یا عجیب سے شکل بن جاتی ہے۔
پ ُ خ ت گ ی ۔۔ پُختگی
پ َِگ ھ لی۔۔ پِگھلی
پ ُ ھ ل ج ھ ڑ ی۔۔ پھُلجھڑی
ت ِ ح ص ی ل ی ں۔۔۔ تِحصیلیں۔
یہ یہاں درست نظر آ رہا ہے، شاید فانٹ سائز کا بھی مسئلہ ہے،یری ای بکس میں سولہ سائز پر یہ مسائل ہیں ورڈ 2007 میں
 

الف عین

لائبریرین
تکلم
تکلُم
تکلّم
تکلُّم
ان چاروں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

لیکن یہاں آتا ہے، ورڈ میں فانٹ چھوٹا بڑا کرنے پر بھی فرق نظر نہیں آتا۔
 

Raheel Anjum

محفلین
لفظ ع+ا+م+تشدید+ہ یعنی 'عام۔ہ' جب لکھا جائے تو م کی شروع کی شکل خراب ہو جاتی ہے۔ اگر تشدید کے بغیر لکھا جائے تو شکل ٹھیک رہتی ہے۔ 'عامہ'
 

Raheel Anjum

محفلین
ٹیکسٹ کو اٹالکس کرنے سے نقطوں کی پوزیشن خراب ہو جاتی ہے۔ مثلاً " اٹالکس، ثالث۔ وولٹیج۔زیست" کو جب اٹالکس کیا جائے تو : اٹالکس، ثالث۔ وولٹیج۔زیست
 

الف عین

لائبریرین
بھ گ د ڑ۔۔ بھگدڑ لکھنے سے
بھگڈڑ (بھ گ ڈ ڑ) ہو جاتا ہے۔
ز کے اوپر پیش والے کسی لفظ میں پیش نظر نہیں آتا۔ زُمرہ، زُبان،
ذ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے
ذُر۔یّت
 
Top