علم ریاضی اور علم شاعری

سید عاطف علی

لائبریرین
*حسینہ تم ریاضی ھو*

وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی ریاضی کچھ سکھادو نا
یہ سیٹوں کی تقاطع اور یونین کچھ بتا دو نا
یہ قالب اور الجبرا یہ کیسے لاگ لیتے ہو
جمع تفریق اور تقسیم ضربیں کیسے دیتے ہو

کسی طرح مجھے بھی اُم سائنس سے ملا دو نا
وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی ریاضی کچھ سکھا دو نا

یہاں پہ مستقل کیا ہے تغیر کس کو کہتے ہیں
تغیر کی بغل میں عددی سر کیوں چپکے رہتے ہیں
بڑی پُھرتی سے تم جو mod, median, mean لیتے ہو
سوالوں سے جوابوں کے خزانے چھین لیتے ہو

یہ ناطق غیر ناطق سے جدا کر کے دِکھا دو نا

اِسے اہلِ ادب نے خشک تر مضمون بولا ہے
جو اس سے دل لگا بیٹھا، اُسے مجنون بولا ہے
کہا میں نے ریاضی کا بہت دشمن زمانہ ہے
ریاضی اِک تخیّل ہے یہ شاعر کا فسانہ ہے

کہا اُس نے کہ کچھ مصرعے میرے شاعر سنا دو نا

ہزاروں سال پہلے جبکہ پتھّر کا زمانہ تھا
وہاں موجود نہ کوئی بھی گِنتی کا پیمانہ تھا
زُلیخا تھی نہ یُوسُف تھا، نہ اہرامِ مِصٙر کوئی
پتھر سے توازن تھا جو گِنتی تھی اگر کوئی

کہا اُس نے کئی صدیاں ریاضی کی پیدائش پرلگادونا

ابھی جاناں بتانے کو جذر مجذور باقی ہیں
کئی بلین ستاروں کے جہاں مفرور باقی ہیں
ابھی تو ابنِ مریم چُھپ کے بیٹھے تھے گلابوں میں
مگر سُن۔لو کہ اِہلِ مصر ماہِر تھے حسابوں میں

بہت تاریخ گہری ہے، ٹریلر ہی دکھا دو نا

"بٙراہم گُپت" کی ایجاد اِک تا نٙو و زیرو ہے
یہاں تو ارشمیدس ایریا ، حجِّم کا ہیرو ہے
ابھی الخوارزمی آ کر جو الجبرا نکالے گا
زمانے بھر کے سب نالائقوں سے بددعا لے گا

جو مشکل ہے یہ الجبرا تو کچھ آساں پڑھا دو نا

کلائی پر تِری جاناں جو کنگن کھنکھناتے ہیں
یہی کنگن ریاضی کے بڑے سرکل بناتے ہیں
تِری زُلفوں کے بل تیری کمر کے ساتھ بنتے ہیں
جو گیلی ہوں تو دلکش پیرابولِک پاتھ بنتے ہیں

مِری زُلفوں سے جو کُچھ بھی بنانا ہے بنا دو نا

تِری آنکھوں میں بھی اِس علمِ فطرت کا اثاثہ ہے
اے میرے دلربا اِن میں سفیّئر اِک شناسا ہے
جو اِک موصول مجھ سے پھول تم نے جان پایا تھا
وہی اینگل محبت کا نگاہوں نے بنایا تھا

مِری خواہش ہے اب تو فیثا غورث بھی پڑھا دو نا

چمکتی ہے تِرے ہونٹوں میں جو دندان کی مالا
یہی وہ پہلی گِنتی تھی جسے انسان نے پالا
تِرے آنچل کی ڈوری پر جو بندیا ہے ستارے ہیں
جو لہرائے ، پلینوں کے، سپیسوں کے نظارے ہیں

وہ بولی میں ریاضی ہوں مجھے خود میں چھپا دو نا

میری جاناں یہ تم سے آج کہنا ہے شفاف آخر
تِرے وعدوں میں کیونکر ہے میعاری انحراف آخر
محبت ہو تو دشمن بھی تناسُب راست ہوتے ہیں
تِرے جیسے حسیں چہرے کِسے برداشت ہوتے ہیں

فکٙر چھوڑو زمانے کی ، مجھے اپنی بنا لو نا
وہ ساحلّ مجھ سے کہتی تھی ریاضی کچھ سکھادو نا.

(ایک مہربان کی واٹس ایپ عنایت)
 
عرفان سعید

محفلین

میں ریاضی سکھانے کو تیار ہوں!
:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ عجیب اغلاط نہ ہوتیں تو میں اس کا مرید ہو جاتا۔
کچھ خاص اصطلاحات مع ترجمہ درج ذیل ہیں ۔
سیٹ -سیٹ
تقاطع -انٹرسیکشن
یونین-اتصال
قالب - میٹرکس
الجبرا -الجبرا
لاگ-لاگرتھم
ام سائنس - میتھمیٹکس (ریاض مدر آف سائنس)
مستقل-کانسٹینٹ
متغیر - ویرئیبل
عددی سر-کو ایفیشئنٹ
مین ۔ اوسط
میڈین - وسطانیہ
موڈ-(بھول گیا :) )
ناطق -ریشنل
غیر ناطق-ارریشنل
سرکل-دائرہ
پیرابولا-پیرابولا
سفیئر-کرہ
اینگل-زاویہ
پلین ۔ مستوی
سپیس- خلا
معیاری انحراف ۔سٹینڈرڈ دیوئیشن
تناسب راست ۔ ڈائریکٹ پروپورشن۔
 
Top