علامہ طاہر القادری کی آمد

یوسف-2

محفلین
06_10.gif
 

رانا

محفلین
خاصا ڈپلومیٹک قسم کا کالم ہے۔ میں سمجھ نہیں پایا کہ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا گیا ہے یا منفی؟:)
 

یوسف-2

محفلین
خاصا ڈپلومیٹک قسم کا کالم ہے۔ میں سمجھ نہیں پایا کہ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا گیا ہے یا منفی؟:)
اس کا مطلب ہے کہ آپ نہ توعلامہ صاحب کی حقیقت سے ”واقف“ ہیں اور نہ ہی کالم نویس کے ”فکاہیہ و طنزیہ“ تحریری اسلوب سے:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا اسلوب ہے۔ قسم سے مزا آگیا۔ کچھ جملے تو فکاہیہ تخلیق کی معراج پر ہیں قطع نظر اس بات کے کہ یہ اک سیاسی و مذہبی شخصیت پر لکھا گیا ہے۔ :)
ویسے اگر کینیڈا کی شہریت لے کر ریاست بچائی جا سکتی ہے۔ تو امریکی شہریت رکھنے والے زیادہ بہتر انداز میں ریاست بچا سکتے ہیں۔ :p
 

یوسف-2

محفلین
کیا اسلوب ہے۔ قسم سے مزا آگیا۔ کچھ جملے تو فکاہیہ تخلیق کی معراج پر ہیں قطع نظر اس بات کے کہ یہ اک سیاسی و مذہبی شخصیت پر لکھا گیا ہے۔ :)
ویسے اگر کینیڈا کی شہریت لے کر ریاست بچائی جا سکتی ہے۔ تو امریکی شہریت رکھنے والے زیادہ بہتر انداز میں ریاست بچا سکتے ہیں۔ :p
ایسے شاندار جملے توعطا ء الحق قاسمی پیسے لکھ کر لکھتے ہیں اور آپ مفت میں لکھنے لگے ہیں :) آپ کیوں اُن کی روٹی روزی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ :p
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کیا کسی کو واقعی شبہ ہے کہ اس کالم میں علامہ صاحب کی تعریف کی گئی ہے؟
 
عطا الحق قاسمی کی بات کو اس تناظر میں بھی زیادہ بہتر انداز میں سمجھا جاسکتا ہے کہ شریف برادران انکی شادی میں شہ بالے بنے تھے۔اور ان کے ہی دور میں موصوف کو ناروے اور تھائی لینڈ کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔۔۔;)
 

محمد امین

لائبریرین
اس کالم میں اگر ریفرنسز ڈال دیے جائیں تو ایک عظیم تفتیشی تحقیقی دستاویز بن جائے گی :D ... جو بندہ انہیں نہیں بھی جانتا اس کو بھی طاہر صاحب کے انداز ڈرامے ہی لگتے ہیں۔۔۔ بریلوی علماء تو ویسے ہی ان سے براءت کا اظہار کر چکے :rolleyes:
 

نایاب

لائبریرین
کاش کہ محترم عطا الحق قاسمی صاحب کے پاس وقت پر پانچ ہزار ڈالر نکل آتے ؛
اور موصوف بھی تاریخ کا رخ موڑنے والوں میں شامل ہوتے ۔۔۔۔۔
بے وقت کی راگنی ہی لگی یہ کالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کاش کہ محترم عطا الحق قاسمی صاحب کے پاس وقت پر پانچ ہزار ڈالر نکل آتے ؛
اور موصوف بھی تاریخ کا رخ موڑنے والوں میں شامل ہوتے ۔۔۔ ۔۔
بے وقت کی راگنی ہی لگی یہ کالم ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
ہمیں جب سیڑھی نہیں ملتی تو چھت پر کھڑے لوگوں کو کوسنا شروع کر دیتے ہیں۔حسد سرٹیفائیڈ لوگوں کا وطیرہ۔;)
 

نایاب

لائبریرین
ہمیں جب سیڑھی نہیں ملتی تو چھت پر کھڑے لوگوں کو کوسنا شروع کر دیتے ہیں۔حسد سرٹیفائیڈ لوگوں کا وطیرہ۔;)
کسی من چلے نے قاسمی صاحب کی نواز پرستی میں کیا خوب کہا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عطاء الحق قاسمی صاحب کو آستانہِ شریف پر وافر اور مُسلسل جاروب کشی کے بعد عطاالحق یعنی حق کی عطا کہنا کافی بوجھل لگتا ہے لہذا اگر موصوف کو عطاالشریف یعنی شریفوں کی عطا کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔
 
دراصل عطا الحق اور معاف کیجئے گا عطا الشریف شریف خاندان کا نمک خوار تو ظاہری بات ہے کہ نمک تو حلال کرے گا۔۔۔۔۔ جہاں تک ڈاکٹر طاہرالقادری کی بات ہے تو موصوف جتنے بڑے شیخ الاسلام ہیں اس سے ایک زمانہ باخبر ہے۔
لیکن اس کے باجود ڈاکٹر شاہد مسعود اور عبدالقدیر خان ان کی ریاست بچاؤ نعرہ کو تحسین کی نظر سے دیکھ رہے ہیں اب چھوٹے موٹے لوگوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو ہوتا رہے ڈاکٹر صاحب کی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے۔
 
ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے سے ن لیگ کیوں پریشان ہے؟ خاص طور پر حاجی ثناءاللہ ۔۔۔۔ اُو سوری وزیر قانون پنج آب رانا ثناءاللہ
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے سے ن لیگ کیوں پریشان ہے؟ خاص طور پر حاجی ثناءاللہ ۔۔۔ ۔ اُو سوری وزیر قانون پنج آب رانا ثناءاللہ
ارے بھئی ۔۔۔ ن لیگ کے پریشان ہونے کی وجہ جاننا کون سا دشوار ہے؟ ۔۔۔ عمران خان صاحب ان دنوں سکینڈلز کی زد میں ہیں اور پی پی پی کی مقبولیت کا حال تو آپ کے سامنے ہے ہی ۔۔۔ ن لیگ کے معاملات تو درست چل رہے ہیں ۔۔۔ ضمنی انتخابات بھی جیت گئے ۔۔۔ اور اب صوبائی و قومی اسمبلی میں ان کو سادہ اکثریت ملنے کا امکان بھی پیدا ہو چلا ہے ۔۔۔ اُن کو پریشانی یہ ہے کہ کہیں ڈاکٹر صاحب ایسی تحریک بپا نہ کر دیں کہ انتخابات ہی نہ ہو پائیں ۔۔۔ یوں ان کے خواب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ۔۔۔ پریشانی کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ کہیں طاہر القادری صاحب اپنا وزن عمران خان صاحب کے پلڑے میں نہ ڈال دیں ۔۔۔ اس کے علاوہ بھی اگر کوئی بات ہے تو اس کا جواب رانا ثناء اللہ ہی دے سکتے ہیں ۔۔۔
 

arifkarim

معطل
طاہرالقادری ایک اسلامی ’’عالم ‘‘ہے۔ اسکا ریاست سے کیا لینا دینا۔ نیز اب چونکہ اسکے پاس کینیڈا، ایک کافر ملک کی شہریت ہے تو ان دو گھوڑوں پر سوار جانباز کو پاکستانی الیکشن سے کچھ ماہ قبل نئی قسم کی اینٹری دینی کی ضرورت نہیں!
 
Top