علامہ اقبال کا شکوہ( ایک نیا سلسلہ)

السلام علیکم
آج اردو محفل کی سالگرہ کے موقعے پر میں ایک نیا سلسلہ شروع کررہا ہوں۔ جس میں علامہ محمد اقبالؒ کی شاعری ڈیزائن کی ہوئی، اس کی تشریح اور اس کی ویڈیو ساتھ دیا کروں گا۔ مقصد یہ ہے کہ لوگ علامہ محمد اقبال ؒ کی شاعری کو پڑھیں ، سمجھیں اور سنیں۔ امید ہے آپ سب کو یہ سلسلہ بہت پسند آئے گا۔ سلسلے کی شروعات میں اقبالؒ کے شکوے سے کررہا ہوں۔ اس لئے آج کی قسط حاضرِ خدمت ہے پسند فرمائیں۔
1SHIKWASAIF.jpg
تشریح
میں کیوں بربادی کا ساماں بنوں اور اپنی بہتری کی توقع سے منہ موڑ وں، اپنے مستقبل کے متعلق لاپروا ہوکر بس اپنے موجودہ حال کا رونہ روتا رہوں۔اپنے ضمیر کی ملامت( نالے بلبل) سنتا رہوں اور کچھ نہ کروں؟ میرے مسلمان بھائیو! کیا میں کوئی بے زبان پھول ہوں؟ اللہ جل شانہ نے جو ہدایت اور عقل مجھےبخشی ہے اس سے مجھ میں ایسی جسارت پیدا ہوئی ہے کہ، میرے منہ میں خاک، میں اب صرف اپنے مالک حقیقی سے ہی اپنی بے بسی اور جمود کی شکایت کروں گا۔
یاد رہے کہ کلام اقبال میں میں کا لفظ صرف انکی ذات تک محدود نہیں ہوتا،علامہ سب مسلمانوں کو ایک بدن قرار دیتے تھے۔اس لیے یہ عالم اسلام کی فریاد ہے صرف علامہ رحمت اللہ کا شکوہ نہیں۔وہ جانتے تھے کہ اللہ کا در ہی وہی جگہ ہے جہاں انسان چاہئے تو ساری زندگی سوا ل کرتا رہے اس پر کبھی کوئی جبر یا پابندی نہیں۔
(افتخار کھوکھر صاحب)

 
جتنی آپ کی شاعری میں فارسی ہوتی ہے، مولانا رومی یا سعدی شیرازی پہ شروع کر دیں۔:ROFLMAO:
اگر ہمیں اتنی خوب اردو سے شد بد ہتی کہ ہم فارسی شاعری کا ترجمہ اردو میں کر سکیں تو ہم سب سے پہلے اپنی فارسی غزلوں کا ترجمہ کرتے۔۔۔۔:eek:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اگر ہمیں اتنی خوب اردو سے شد بد ہتی کہ ہم فارسی شاعری کا ترجمہ اردو میں کر سکیں تو ہم سب سے پہلے اپنی فارسی غزلوں کا ترجمہ کرتے۔۔۔ ۔:eek:

فارسی کو رون فارسی میں لکھ دیں، تاکہ کم از کم مجھ جیسوں کو تلفظ ادا کرنا تو آ جائے۔:D
 
اچھا سلسلہ ہے گر جاری رہے


جاری کیوں نہ رہے۔ آپ دیکھیں گے یہ شکوے کے تیس بند ہیں اور یہ روزانہ کی ایک قسط کے حساب سےیہ تیس روز مکمل چلے گا اور پھر یہ ختم ہونے کے بعد جوابِ شکوہ شروع ہو گا اور پھر اس کے بعد اور کچھ شروع ہو گا ۔ لیکن ہو گا صرف علامہ محمد اقبالٌ کے بار ے میں۔
 
علامہ اقبال کی شاعری بہت کم پوسٹ ہوتی ہے اور شاید لوگ عمومی طور پر غالب کی شاعری کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ میں خود بھی اس سلسلہ میں خطاوار ہوں کہ علامہ اقبال جیسے والی مرتبت شاعر کا کلام زیادہ نہیں پڑھ سکا ہوں جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں نے اسے آخری عمر کے لیے بچا رکھا ہے۔ :)

آپ سلسلہ آگے بڑھائیں ، امید ہیں مزید اقبال کے شاہین بھی انگڑائیاں لے کر بیدار ہوں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن ذرا عنوان میں اقبال سے دو پیش نکال دیں، خواہ مخواہ اقبالؒ کا نام اقبالٌ ہو گیا ہے۔ اگر صہیب سے ممکن نہ ہو تو منتظمین سے رجوع کریں
 
Top