عظمیٰ خان: اداکارہ کے ملک ریاض کی بیٹیوں پر ہراساں اور تشدد کرنے کے الزامات، مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ

زیک

مسافر
یہ تو ہمارا عمومی مزا ج ہے کہ جہاں کوئی جھگڑا ہوتا ہے، سب سے پہلے اپنے حلقہ میں موجود با اثر افراد کو استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اکثر پاکستانی ملاقات کے پانچ منٹ کے اندر ہی نیم ڈراپنگ کا آغاز کر دیتے ہیں اور خدا حافظ کہنے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
کس سے پوچھ رہے ہیں جو روز لمبے لمبے نیوز آرٹیکل پڑھے بغیر کاپی پیسٹ کرتا ہے
اب آپ نے چھیڑ ہی دیا ہے تو بتا دیتا ہوں کہ پریس کانفرنس میں عظمی خان نے انکشاف کیا ہے عثمان ملک ان کے ساتھ دو سال سے شادی کے خواہاں تھے۔ یعنی کافی پرانا افیئر ہے جس کا بھانڈا اب پھوڑا گیا ہے۔
 
گو کہ میں یہ پوزیشن بادل نخواستہ لے رہا ہوں۔ لیکن پھر بھی۔
سوال نمبر ایک: کیا پاکستانی مسلم مرد کو ایک سے زیادہ شادی کی اجازت ہے؟
سوال نمبر دو: کیا پاکستانی مسلم عورت ایک شادی شدہ مرد سے شادی کرسکتی ہے؟
سوال نمبر تین: کیا کسی پاکستانی شادی شدہ مسلم مرد کا کسی پاکستانی مسلم عورت سے شادی کی نیت سے ملنا جائز ہے؟
سوال نمبر چار : کیا پاکستانی مسلم عورت ، پاکستانی شادی شدہ مرد سے شادی کی خواہش اور نیت سے مل سکتی ہے؟
سوال نمبر پانچ : کیا اس ممکنہ تعلقات کے نتیجے میں جلن اور حسد رکھنے والے افراد توڑ پھوڑ کا حق رکھتے ہیں؟
سوال نمبر چھ : کیا ایسے افراد جو پاکستانی شادی شدہ مسلمان مرد و عورت کے ممکنہ رشتے سے انکار رکھتے ہیں، ان کا شمار کفار میں کیا جائے گا یا نہیں؟
 
جب سب ملاء اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت کو درست قرار دیتے ہیں تو ایک مسلمان غیر شادی شدہ عورت کس طرح شادی شدہ مرد سے شادی کرنے کے ارادے پر مجرم قرر پائے گی؟
 
آپ کے سوال بجا ہیں البتہ یہاں سیدھا سیدھا زنا کا کیس عظمی خان اور عثمان ملک پر بنتا نظر آ رہا ہے۔ جبکہ دوسری طرف ملک ریاض کی بیٹیوں نے جو عثمان ملک کی بیگم کے ساتھ مل کر گھر میں گھس کر عظمی خان پر تشدد کیا اس پر بھی سخت مقدمہ ہونا چاہیے۔ اس واقعہ میں کوئی بھی پارٹی بری از ذمہ نہیں ہے۔
 
کیونکہ عظمی خان نے دوران تشدد یہ تسلیم کیا تھا کہ اس کے عثمان ملک کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں
 
گو کہ میں یہ پوزیشن بادل نخواستہ لے رہا ہوں۔ لیکن پھر بھی۔
سوال نمبر ایک: کیا پاکستانی مسلم مرد کو ایک سے زیادہ شادی کی اجازت ہے؟
سوال نمبر دو: کیا پاکستانی مسلم عورت ایک شادی شدہ مرد سے شادی کرسکتی ہے؟
سوال نمبر تین: کیا کسی پاکستانی شادی شدہ مسلم مرد کا کسی پاکستانی مسلم عورت سے شادی کی نیت سے ملنا جائز ہے؟
سوال نمبر چار : کیا پاکستانی مسلم عورت ، پاکستانی شادی شدہ مرد سے شادی کی خواہش اور نیت سے مل سکتی ہے؟
سوال نمبر پانچ : کیا اس ممکنہ تعلقات کے نتیجے میں جلن اور حسد رکھنے والے افراد توڑ پھوڑ کا حق رکھتے ہیں؟
سوال نمبر چھ : کیا ایسے افراد جو پاکستانی شادی شدہ مسلمان مرد و عورت کے ممکنہ رشتے سے انکار رکھتے ہیں، ان کا شمار کفار میں کیا جائے گا یا نہیں؟
ان سوالات کے جوابات کے لیے آپ مفتی عبدالقوی صاحب کو پیغام بجھوائیے۔ شکریہ
 
آپ کے سوال بجا ہیں البتہ یہاں سیدھا سیدھا زنا کا کیس عظمی خان اور عثمان ملک پر بنتا نظر آ رہا ہے۔ جبکہ دوسری طرف ملک ریاض کی بیٹیوں نے جو عثمان ملک کی بیگم کے ساتھ مل کر گھر میں گھس کر عظمی خان پر تشدد کیا اس پر بھی سخت مقدمہ ہونا چاہیے۔ اس واقعہ میں کوئی بھی پارٹی بری از ذمہ نہیں ہے۔
ان پر زنا کا مقدمہ تبھی بن سکتا جب دونوں قاضی کے روبرو بقائمی ہوش و حواس اس کا اقرار کریں۔ صرف کسی ایک کے اقرار سے بھی بات نہیں بننے والی۔

البتہ مار کُٹ وغیرہ ریکارڈ ہو چکی ہے اور مدعیوں کے علاوہ شاید کوئی چشم دید گواہان بھی نکل آئیں تو عدالت کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔ صرف ویڈیو ریکارڈنگ پر مقدمہ چلا تو پھر فارنسک وغیرہ کے لمبے سلسلے ہوں گے۔
 
پاکستان کے قانون شہادت کی بنیاد پر، زنا ، کے لئے چار عینی گواہ درکار ہیں۔ جب کہ وڈیو میں یہ لوگ ڈرائنگ روم میں موجود ہیں۔ تو ایسا الزام بے بنیاد ہی قرار پائے گا۔
 
بھائی مفتے مفتیوں کے زمانے 1857 میں، انگریزی قانون آنے کے بعد، لد گئے
معذرت چاہوں گا۔۔۔ کہ آپ کے لد گئے ہونے ہمارے ابھی ہیں۔ مشورہ اسی تناظر میں تھا، واپس لیتا ہوں۔
آپ ابھی تک اسی دور میں جی رہے ہیں کیا؟
نہیں۔ بلکہ اس تاریخ سے کوئی پونے تیرہ سو سال مزید پہلے کے دور میں جی رہا ہوں اور آئندہ بھی یہی ارادہ ہے۔
 
معذرت چاہوں گا۔۔۔ کہ آپ کے لد گئے ہونے ہمارے ابھی ہیں۔ مشورہ اسی تناظر میں تھا، واپس لیتا ہوں۔

نہیں۔ بلکہ اس تاریخ سے کوئی پونے تیرہ سو سال مزید پہلے کے دور میں جی رہا ہوں اور آئندہ بھی یہی ارادہ ہے۔
فتوے سازی یعنی قانون سازی کے لئے مفتوں کی کوئی گنجائش نہیں اس اصل اسلام میں ۔ اگر ہے تو قرآن حکیم سے کوئی ریفرنس عطا فرمائیے۔ یہ آپ کی اپنی ذاتی خواہشات کی پیروی کے عین مطابق ہے۔ مومنوں کے فیصلے تو باہمی مشورے سے ہوتے ہیں۔ مومنوں کے فتوے یعنی قوانین بھی باہمی مشورے سے بنتے اور پارلیمنٹ سے جاری ہوتے ہیں ناکہ کسی مفتے مفتے کی ذاتی خوہشات کی پیروی سے ۔
 
کیا پوری اسلامی تاریخ میں آج تک کوئی ایسا زنا ہوا بھی ہے جس کے چار عینی شاہد موجود ہوں؟ میں گینگ ریپ کی بات نہیں کر رہا۔
یہ سوال پاکستان کے قانون شہادت بنانے والوں سے پوچھنا چاہئے ۔ اللہ تعالی کا حکم چار عینی گواہوں کا ہی ہے۔
 
Top