عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آگے نئے عذاب کے آثار مل گئے
جب عشق اِک عذاب سے آگے نکل گیا
(فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
چلنے کا حوصلہ نہیں اور رکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مجھکو نڈھال کر دیا
(پروین شاکر)
 

سارہ خان

محفلین
نہ رہا جنونِ وفا، یہ رسم، یہ دار کرو گے کیا
جنھیں جرمِ عشق پہ ناز تھا وہ گنہگار چلے گئے

(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
بلآخر تھک ہار کے یارو ہم نے بھی تسلیم کیا
اپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب افسانے ہیں
(اسرار ناروی)
 

سارہ خان

محفلین
آسان نہیں اتنا سمندرِ عشق کی وسعتوں کا شمار
فقط ساحل پہ قیاس آرئیاں کرنا اچھا نہیں ہوتا
 

شمشاد

لائبریرین
مرقدِ عشق پہ اَب اور نہ رویا جائے
رات کا پچھلا پہر ہے چلو سویا جائے
(نوشی گیلانی)
 

سارہ خان

محفلین
اپنا یہ عالم ہے خود سے بھی اپنے زخم چھپاتے ہیں
لوگوں کو یہ فکر کہ کوئی موضوع تشہیر بنے
تم نے فراز اس عشق میں سب کچھ کھو کر بھی کیا پایا ہے
وہ بھی تو ناکام ِ وفا تھے جو غالب اور میر بنے
 

شمشاد

لائبریرین
بالآخر تھک ہار کے یارو ہم نے بھی تسلیم کیا
اپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب افسانے ہیں
(اسرار ناروی)
 

شمشاد

لائبریرین
بنایا عشق نے دریائے ناپیدا کراں مجھکو
یہ میری خود نگہداری مرا ساحل نہ بن جائے
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
اس معر کۂ عشق میں اے اہلِ محبت
آساں ہے عداوت پر عداوت نہیں کی جائے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
اس معر کۂ عشق میں اے اہلِ محبت
آساں ہے عداوت پر عداوت نہیں کی جائے
(نوشی گیلانی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top