عاطف بٹ
محفلین
السلام علیکم
اس سے پہلے کے مقدس نامی جاسوس کو پتہ چلے اور وہ دھاگہ شروع کرنے میں بازی لے جائے، یہ نیک کام میں کر ہی دیتا ہوں۔ آج ہماری پیاری سی بھتیجی عشبہ رانی کی پہلی سالگرہ ہے۔ ایک سال قبل یہ ننھی پری نین بھائی کی زندگی میں آئی تھی اور اس کے آنے کے بعد یقیناَ ان کی زندگی میں ایک ایسی رونق اور راحت آگئی ہوگی جس کا کوئی ثانی ہی نہیں۔
پیاری سی عشبہ رانی کو پہلی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے کہ ہماری عشبہ رانی کی زندگی ہمیشہ خوشیوں، آسانیوں اور راحتوں سے بھری رہے اور کبھی بھی کسی غم یا دکھ کا سایہ اس پر نہ پڑے، آمین!
اس سے پہلے کے مقدس نامی جاسوس کو پتہ چلے اور وہ دھاگہ شروع کرنے میں بازی لے جائے، یہ نیک کام میں کر ہی دیتا ہوں۔ آج ہماری پیاری سی بھتیجی عشبہ رانی کی پہلی سالگرہ ہے۔ ایک سال قبل یہ ننھی پری نین بھائی کی زندگی میں آئی تھی اور اس کے آنے کے بعد یقیناَ ان کی زندگی میں ایک ایسی رونق اور راحت آگئی ہوگی جس کا کوئی ثانی ہی نہیں۔

جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے
سب نے یہ شور مچایا ہے
سالگرہ کا دن آیا ہے

عشبہ رانی کے چچا نے اس کے لئے ایک پیارا سا تحفہ تو لے رکھا ہے مگر عشبہ کے ابا جی عین موقع پر دھوکہ دے کر پتلی گلی سے نکل گئے۔
کوئی بات نہیں نین بھائی، آپ سے آئندہ منگل کو اس بات کا حساب لیا جائے گا!

چلو بھئی، اب جلدی سے سب پھوپھیاں، تایا اور چچا آجاؤ اور عشبہ بےبی کو مبارکباد دو!

نین بھائی، عشبہ رانی کو ہم سب کی طرف سے بہت سا پیار دیجئے گا اور اس کی پہلی سالگرہ کی تصویریں یہاں ضرور شیئر کیجئے گا۔