عزیز حامد مدنی عزیز حامد مدنی::::: سنبھل نہ پائے تو تقصیرِ واقعی بھی نہیں ::::: Aziz Hamid Madni

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 2, 2016

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm


    [​IMG]
    غزل
    عزیز حامد مدنی

    سنبھل نہ پائے تو تقصیرِ واقعی بھی نہیں
    ہر اِک پہ سہل کچھ آدابِ مے کشی بھی نہیں

    اِدھر اُدھر سے حدیثِ غمِ جہاں کہہ کر
    تِری ہی بات کی اور تیری بات کی بھی نہیں

    وفائے وعدہ پہ دِل نکتہ چیں ہے وہ خاموش
    حدیثِ مہر و وفاآج گفتنی بھی نہیں

    بِکھر کے حُسنِ جہاں کا نظام کیا ہوگا
    یہ برہَمی تِری زُلفوں کی برہَمی بھی نہیں

    شکستِ ساغر و مینا کو خاک روتا میں
    گراں ابھی مِرے دِل کی شکستگی بھی نہیں

    یہ زندگی ہی تلوّن مزاج ہے، اے دوست
    تمام ترکِ وفا تیری بے رُخی بھی نہیں

    تعلقاتِ زمانہ کی اِک کڑی کے سِوا
    کچھ اور ، یہ تِرا پیمانِ دوستی بھی نہیں

    کرم کی وجہ نہ تھی ، بے سبب خفا بھی ہے وہ
    مزاجِ حُسن سے، یہ بات دُور تھی بھی نہیں

    عزیز حامد مدنی


     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  2. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,318
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت ہی عمدہ و اعلی کلام ہے۔۔۔ بہت اعلی۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    واہ۔۔ اعلیٰ
    شکریہ شاہ جی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    عمدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت نوازش اظہارِ خیال اور انتخاب کی پذیرائی پر
    بہت شاد رہیں
    :):):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    واہ !!
    کرم کی وجہ نہ تھی ، بے سبب خفا بھی ہے وہ
    مزاجِ حُسن سے، یہ بات دُور تھی بھی نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت نوازش اظہارِ خیال پر !
    :)
     

اس صفحے کی تشہیر