1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

عروض کا نیا ورژن

سید ذیشان نے 'اردو ایپلیکیشن پروگرامنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 3, 2014

  1. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    تقریباً پانچ ماہ پہلے اسی سیکشن میں عروض سافٹوئر کے بارے میں ایک لڑی شروع کی تھی جس کو آپ نے سراہا۔ (جن کو نہیں معلوم تو میں www.aruuz.com کی بات کر رہا ہوں۔)
    اسی لڑی میں چند ایک مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی تھی۔ جن میں سے ایک آدھ کو اسی ورژن میں حل کر لیا گیا ہے۔ (ہندی بحر اور زمزمہ بحر)
    لیکن ابھی بھی یہ مسائل سے بھر پور ہے۔

    اس ویبسائٹ کو اُس وقت لانچ کرنے کا بنیادی مقصد آپ کی فیڈ بیک سے آگاہی حاصل کرنا تھی جو کہ کافی مقدار میں ملی اور اس کو مدِنظر رکھ کر ایک نئے ورژن کی منصوبہ بندی شروع ہو گئی۔
    اس لڑی کو شروع کرنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ اس نئے ورژن کے لئے ائیڈیاز فراہم کئے جائیں۔

    آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ تمام بڑی رکاوٹوں (تھیوری اور پریکٹیکل دونوں) کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔ جن میں سر فہرست یہ ہیں:

    1۔ ڈکشنری میں غیر موجود الفاظ کی درست تقطیع (اس کے لئے پہلے رول بیسڈ طریقہ کار اپنایا گیا تھا لیکن مشین لرننگ کے الگوردھم کے نتائج کافی بہتر ہیں تو فائنل ورژن میں اسی کو ہی استعمال کیا جائے گا۔)
    2- کلام موزوں نہ ہونے کی صورت میں قریب ترین بحر کی نشاندہی۔
    3۔ اسی بحر کے مطابق اغلاط کی نشاندہی۔ اور درست کئے جانے پر دوبارہ تقطیع کی سہولت۔
    4۔ مفرد الفاظ کی تقطیع۔
    5۔ آزاد شاعری کی تقطیع۔ (اصلاح پر ابھی کام جاری ہے۔ یہ مسئلہ نسبتاً زیادہ مشکل ہے۔)
    6- درست قوافی کی فراہمی۔ (اس کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہے لیکن اس پر ابھی کام باقی ہے۔)
    7- نتیجے میں معرب الفاظ کی فراہمی۔

    سب سے بڑا مسئلہ وقت کی تنگی ہے۔ اور سافٹ ویئر انجنئر میں قطعاً نہیں ہوں تو ویب ڈیزائننگ کا یہ پہلا تجربہ تھا اور ابھی بھی نئی چیزیں سیکھ رہا ہوں۔

    اتنی بڑی تمہید کے بعد چند ایک تصاویر ہیں جو کہ نئے ورژن کی کچھ جھلک دکھا سکیں گی۔

    (پس تحریر: مجھے شائد بعد میں ایک والنٹیئر کی ضرورت پڑے جن کو عروض کا علم ہو، اگر کوئی صاحب وقت نکال سکیں تو مجھے خوشی ہو گی)

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 3, 2014
    • زبردست زبردست × 13
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    محترم بھائی اللہ تعالی آپ کے لیئے مزید آسانیاں پیدا فرمائے آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    بہت شکریہ نایاب بھائی :)
     
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت ہی خوب ذیشان بھائی ۔۔۔۔! ماشاءاللہ بڑی عرق ریزی کا کام سنبھالا ہے آپ نے۔ (y)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    عروض کے علم کا تو ککھ پتہ نہیں، والنٹیئر کے طور پر حاضر ہوں سید بادشاہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    بہت شکریہ احمد بھائی۔ لگتا ہے کوچہ آلکساں سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔ :p

    شکریہ قیصرانی بھائی والنٹئر کرنے کا لیکن عروض سے واقفیت ضروری ہے۔ اس کے بغیر کام نہیں بنے گا۔
    :) :)
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 3, 2014
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    جناب ایسے کام کرکے کیوں شاعروں کی دکانیں بند کراتے ہیں!
    مذاق بر طرف،
    بہت خوب جناب، ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو حاضر ہیں!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    ہاہاہا۔ ویسے شاعروں کو تو اس سے مزید آسانی ہونی چاہیے۔

    آپ کا نام نوٹ کر لیا ہے۔ ضرورت کے وقت آپ کو بلاوں گا اگر فارغ ہوئے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,889
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    جب تک فارغ البال (بال بچے والا بال) ہیں، تب تک ضرور! :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1
  10. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,227
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت ہی عمدہ کاوش پر صدقِ دل سے مبارک باد، جہاں تک عروض کا تعلق ہے تو محفل میں اساتذہ اکرام کے علاوہ مزمل شیخ بسمل بھائی کا نام نہایت معتبر ہے کہ عروض میں بہت اچھی عرق ریزی فرما چکے ہیں اور صاحب علم و مشق بھی ہیں۔ ان سے درخواست ہے کہ کچھ وقت نکال کر آپ کو اپنے مفید مشوروں سے نوازیں۔ کیا خیال ہے سَرسَری بھائی؟؟؟
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    بہت شکریہ بھائی۔ کوشش کروں کا جلد ہی اس کو مکمل کیا جائے۔ اور بسمل بھائی کا خوب کہا۔ ان پر تو ابھی تک ایک قرض واجب الادا ہے۔ :p
     
  12. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,523
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آپ کا کام اب تو کرنا ہی بڑے گا۔ بلکہ اب تو اس لیے بھی کہ اب فرمائشیں بہت طرف سے آچکی ہیں۔ :) کل بھی یہیں محفل میں "ایک" صاحب نے فیس بک پر میسج کرکے کہا تھا۔ تو میں نے اب طے کرلیا ہے کہ باوجود دوسری مصروفیات کے اس کام کو کر ہی دوں۔ ورنہ اپنا تو بال بال (بال بچوں والا نہیں :p) قرضے میں ڈوب جائے گا۔ :) تاخیر کے لیے شرمندہ ہوں۔ :notworthy:
     
    • زبردست زبردست × 1
  13. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,523
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آپ کی نوازش بھائی لیکن میں تو محض علمِ عروض اور عروض جیسے بیسیوں علوم کا طالب ہی ہوں ابھی۔ معتبر ہونا میرے بس کی بات نہیں بھائی۔ آپ کا حسن ظن ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  14. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,227
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کسرِ نفسی اپنی جگہ محترم بسمل صاحب طالب علم تو انسان ساری زندگی رہتا ہے۔ خوش رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    چلیں یہ تو اچھا ہوا۔ اسی بہانے ہمارا کام بھی بن جائے گا۔ :LOL:

    ویسے یہ لسٹ ویبسائٹ پر لگانے کا سوچ رہا ہوں ریفرنس کے لئے۔ تو اگر آپ فراہم کریں گے تو آپ کے نام سے لگا لوں گا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت خوب ذیشان بھائی!
    قابل تحسین و رشک کام کر رہے ہیں آپ۔
    اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔
    بندہ ہر قسم کی حسب استطاعت معاونت کے لیے تیار ہے کہ اس سے بھی سیکھنے کو ہی ملے گا :)
    مزمل بھائی! اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے کہ اپنا قیمتی وقت ہم جیسے تشنگانِ عروض کے لیے نکال لیتے ہیں۔
    ابن رضا بھائی! میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  17. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    شکریہ سرسری بھائی۔ :) امید ہے سب کی توقعات پر پورا اتروں گا اور مایوسی نہیں ہو گی۔ آپ کا نام نوٹ کر لیا ہے۔ (وقت آنے پر پیچھے نہیں ہٹنا :p)

    کام کی تفصیل میں بعد میں بتا دوں گا (جب اس کے لئے ضروری ٹولز بنا دوں گا) لیکن اتنا مشکل کام نہیں ہو گا۔ اغلاط کی نشاندہی کا کام ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    فہرست؟
     
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سید ذیشان بھائی اس دوسری سائٹ کا لنک ابھی عام نہیں کیا؟
     
  20. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,766
    موڈ:
    Asleep
    یہ ورژن اسی سائٹ کی جگہ لے گا جب مکمل ہو جائے گا۔ ابھی تو کافی کام رہتا ہے۔ :)
     

اس صفحے کی تشہیر