عروض ڈاٹ کام

شامل بخاری

محفلین
السلام علیکم

عروض کے نئے ورژن پر کچھ عرصے سے کام جاری تھا۔ اب کافی حد تک سائٹ مکمل ہو گئی ہے۔ اس لئے اس کو پبلک کرنے میں مزید تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ابھی بھی کچھ کمیاں ہیں۔لیکن غالب کے دیوان کے کافی سارے ٹیسٹ کے بعد نتائج کافی اچھے ہیں۔

پچھلے ورژن میں صرف موزوں کلام کی تقطیع کی سہولت موجود تھی۔ اس نئے ورژن میں غیر موزوں کلام کی بھی اصلاح کی سہولت موجود ہے۔ جہاں جہاں پر آپ کا کلام بحر یا وزن سے خارج ہو تو یہ سافٹوئر اس کی نشاندہی کر دے گا اور آپ اس کو درست کر کے دوبارہ تقطیع کروا سکتے ہیں۔

مفرد الفاظ کی تقطیع معلوم کرنے کی بھی سہولت موجود ہے-

آزاد شاعری کی تقطیع کا کام تقریباً مکمل ہے۔ چند روز میں یہ فیچر بھی شامل کر دیا جائے گا۔

وقت کیساتھ ساتھ مزید بہتری آتی جائے گی۔ ویبسائٹ پر رپورٹنگ کا بھی انتظام ہے، تو جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ نظر آئے تو فوراً رپورٹ کر دیجئے۔

سائٹ کا لنک ہے: www.aruuz.com

اس سے متعلق پچھلے دھاگے:
1- عروض کا سافٹوئر
2-عروض کا نیا ورژن

محمد اسامہ سَرسَری بھائی، مہدی نقوی حجاز بھائی اور ایوب ناطق بھائی کا خصوصی شکریہ کہ جنہوں نے ٹیسٹنگ میں کافی مدد کی، مفید مشوروں سے نوازا اور مزید بھی کام کرتے رہیں گے۔ :)
زیشان بھائی اگر موبائل ایپ تیار ہو جائے تو کیا ہی اچھا ہو
 
زیک

مسافر
کچھ اور خواہش کرتے تو بہتر ہوتا، شائد قبولیت کی گھڑی تھی۔ کیونکہ ہمارے فون میں تو یہ موجود ہے۔ :sneaky:
KJfuBEh.jpg
آف لائن؟ یا ویب سائٹ کی اے پی آئی کے ساتھ؟
 
آف لائن انڈرائڈ۔ ابھی اس کو شکلو بنانا باقی ہے۔
ہمارا خیال ہے کہ اگر آپ موجودہ سائٹ میں پروگریسیو ویب ایپ کی خصوصیات شامل کر دیں تو اس کا کچھ حصہ کئی پلیٹ فارمز پر آف لائن استعمال کیا جا سکے گا (اور یوں آپ ہر پلیٹ فارم کے لیے علیحدہ ایپ ڈیویلپ کرنے اور سبھی کے رکھ رکھاؤ کے بار سے بچ جائیں گے)۔ (پی ڈبلیو آے کی چند مثالیں) :) :) :)
 
سید ذیشان

کچھ حصے پر لوگ راضی نہیں ہوتے۔ یوزرز کو مکمل عروض انجن آف لائن چاہئے، جو کہ شائد آپ کے پیش کردہ حل سے ممکن نہیں۔
 
بالکل ممکن ہے، البتہ اس کے آرکیٹیچر میں تھوڑی تبدیلی کرنی ہو گی اور لاجک جاوا اسکرپٹ میں لکھنی ہو گی۔ لہٰذا اگر آپ اس کے ری رائٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو شاید جاوا اسکرپٹ بہترین انتخاب ہوگا کیونکہ اس سے ایک ہی کوڈ بیس سے ویب سمیت کراس پلیٹ فارم نیٹیو ایپس کا بھی امکان روشن رہے گا اور اس کو سرور پر ڈیپلائے کرنا بھی بے حد آسان ہو گا۔ :) :) :)
 
کہنے میں تو یہ بہت سیدھا سا حل ہے۔ لیکن اس پر عمل کرنا آسان نہیں۔ انڈرائڈ کے لئے میں نے نیٹیوو کوڈ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ اور اس کوڈ کو باقی پلیٹ فارمز پر بہ آسانی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔ موقع ملنے پر یہ کوڈ گٹ ہب پر ڈال دوں گا، تاکہ اگر کوئی ڈیولپر چاہے تو فرنٹ اینڈ بنا سکے۔ اور بیک انڈ کی فکر میں نہ پڑے۔
 
نہ تو یہ سیدھا حل ہے اور نہ ہی آسان، البتہ کراس پلیٹ فارم دستیابی اور سہل رکھ رکھاؤ کے لحاظ سے مناسب ترین ضرور ہے۔ اگر آپ نے ایڈرائڈ کے لیے نیٹیو کوڈ میں صرف فرنٹ اینڈ لکھا ہے تو اس سے آپ کو ایسا کچھ حاصل ہونے والا نہیں جو موجودہ سائٹ سے حاصل نہیں ہو سکتا۔ ہمارے خیال میں اس حصے پر توانائی صرف کرنا غیر ضروری ہے۔ کیونکہ اول تو مختلف پلیٹ فارمز کے لیے کوئی کوڈ پورٹ کرنا سہل نہیں ہوتا، اور دوسری بڑی مشکل یہ آتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر پلیٹ فارم میں یکساں تبدیلیاں کرتے رہنا تقریباً محال ہو جاتا ہے۔ یہ بڑی کمپنیوں کے لیے تو ٹھیک ہے جو مختلف پلیٹ فارمز کے لیے علیحدہ ٹیمیں بنا سکتے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز کے لیے ایکسپرٹ ڈیویلپرز ڈھونڈ سکتے ہیں جو کسی ایک مینیجر کے تحت کام کریں، لیکن ہم جیسے لوگ ایسا کچھ کرنے پر آئیں تو قوت منتشر ہو جاتی ہے۔ :) :) :)

جہاں تک انجن کو آف لائن فراہم کرانے کی بات ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ بیک اینڈ آے پی آئی سرور سے رابطے کے بغیر کام کرنا، یعنی اس کی زیادہ تر خصوصیات کو فرنٹ اینڈ میں شامل کرنا۔ اگر آپ نے یہ مؤخر الذکر کام کیا ہے یا کرنے کا ارادہ ہے تو پھر اس کو جاوا اسکرپٹ میں کرنا کہیں بہتر ہوگا اور اسے کسی اور پلیٹ فارم کے لیے پورٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہمارا ماننا ہے کہ تھوڑی سی پلاننک کے ساتھ عروض انجن کو نئے سرے سے ارکیٹیکٹ کیا جائے تو اسے بیک اینڈ سے آزاد کر کے پوری طرح صرف اور صرف کلائنٹ سائڈ پر چلایا جا سکتا ہے، اور گاہے گاہے ڈیٹا سنکرونائزیشن کے لئے بیک اینڈ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ نئے سرے سے انجن تیار کرنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ جس طرح سے فطری نشو نما کے باعث ڈیٹا اور لاجگ ایک دوسرے میں گڈمڈ ہو گئے ہیں ان کو زیادہ بہتر انداز میں علیحدہ کیا جا سکے گا اور غیر ضروری فینسی ڈیٹا بیس استعمال کرنے کے بجائے کئی ساری اسٹرکچرڈ ڈیٹا فائلیں استعمال کی جا سکیں گی۔ :) :) :)

بہر کیف یہ لڑی اس وزنی گفتگو کی متحمل نہیں ہو سکتی اس لیے متعلقہ مراسلوں کو ایک علیحدہ لڑی میں منتقل کر کے گفتگو کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
 
جاوا اسکرپٹ پر آپ بسم اللہ کریں۔ چونکہ اس لینگویج میں آپ کا تجربہ کافی ہے۔ میں سی کا نیا انجن چند دنوں میں گٹ ہب پر ڈال دوں گا۔ آپ اس کو بہ آسانی جاوا اسکرپٹ کے لئے لکھ سکیں گے۔ :)
 
شکیب

محفلین
سید ذیشان بھائی، عروض ڈاٹ کام پر تقطیع کی بٹن کے پیچھے کار فرما الگورتھم مختصراً بیان ہو سکتا ہے؟یا آپ نے اگر کہیں پہلے لکھ رکھا ہو تو مراسلہ کی جانب راہنمائی۔
(وہ الگورتھم جو فی الحال ویب سائٹ پر ایکٹیو ہے۔)
 
یہ فیچر کافی عرصے سے الماری میں بند تھا اب چند دن پہلے اس پر کام شروع کیا تو کچھ اچھے نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقطع بحور کا بگ جو پہلے دن سے چلا آ رہا تھا، اس کو بھی ٹھیک کیا (یہ ابھی پبلش نہیں کیا)۔

g8PBGf9.png

شاعر بھائیوں اور بہنوں کے لئے:
(الف عین محمد وارث سید عاطف علی ظہیراحمدظہیر فاتح نمرہ )

اس کے علاوہ ایک اہم سوال بھی ہے: میں چاہتا ہوں کہ روانی کے لئے سکور بنایا جائے تاکہ نئے شاعرصرف بحر فٹ کرنے کے چکر میں نہ پڑیں بلکہ شعر کی روانی کو بھی دیکھیں۔ اس سکور میں الف اور ی گرانے کی penalties ڈالی ہیں۔ الف کی زیادہ اور ی کی اس سے کم۔ اگر لفظ فارسی یا عربی کا ہو تو بڑی پینلٹی ہے اور اگر ہندی کا ہو تو بہت کم۔
کیا آپ اس طریقہ کار سے متفق ہیں یا پھر اس کا کوئی اور بہتر طریقہ ہونا چاہیے؟

اگر آپ ٹیسٹ کرنا چاہیں تو مکالمے میں ربط بجھوا سکتا ہوں!
 
Top