تیرہویں سالگرہ عرفان سعید بھائی کا انٹرویو

سیما علی

لائبریرین
۔ دیکھیے ارسطو کے بنائے ہوئے علم کے محل کو نیوٹن کی سائنس نے مسمار کیا، اور نیوٹن کے بنائے ہوئے قصر کو آئن سٹائن نے گرا دیا۔ یہ علم کی دنیا ہے اور یہ اس کی ریت ہے
واہ بہت اعلی
یہ علم کی دنیا ہر دوز نئے حقائق سامنے آتے ہیں
اس سے ان سائنسدانوں کی عظمت پر کوئی حرف نہیں آیا۔
اور آخری بات یہ کہ سائنسدان کا رول قوانین فطرت کو بنانا ہرگز نہیں، ان کا کام ان قوانین کو دریافت کرنا ہے۔ یہ انتہائی اہم فرق ہے جس کو سمجھنا بہت ضروری ہے
انسان کا وجود سراسر مادی تو نہیں ہے۔انسان کی اصل تو اسکا نفس، اس کی شخصیت ہے، جو اپنی حیثیت میں ایک پوری کائنات ہے
بہت خوب آپکا نظریہ بہت
مدلل ہے
جسم مادی اور کثیف ہے‘ جبکہ روح غیر مادی لطیف وجود سے مشابہ ہے اور وہ توانائی کی ناقابلِ بیان لطیف صورت ہے۔
مادی جسم اپنی خلقت کے اعتبار سے پابند اور محدود ہے‘ جبکہ روح ایک فوق الادراک ما بعد الطبیعاتی حقیقت ہے، جس تک عقل رسائی حاصل نہیں کر سکتی۔
اشرف المخلوقات ہونے کا تاج انسان کے سر اسی لیے ہے کہ تزکیہ نفس اوراپنے باطن کو آراستہ کر سکتا ہے .یہی اسکی اصل کائینات.
 

زیک

مسافر
اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ بطور امیگرنٹ کوئی دقت نہیں ہے۔ بس رات دن کا دورانیہ بہت غیر متوازن ہے۔ اس سے طبیعت کبھی کبھی تنگ پڑتی ہے۔
آپ کی طرف دن شاید 19 گھنٹے تک کا ہوتا ہے۔ کبھی اس سے لمبا دن دیکھا؟ انتہائی لمبے دنوں میں سونے کے لئے کیا کرتے ہیں؟ اگر کوئی 24 گھنٹے کے سورج کے دیس کی طرف جا رہا ہو تو اسے کیا مشورہ دیں گے؟
 

عرفان سعید

محفلین
آپ کی طرف دن شاید 19 گھنٹے تک کا ہوتا ہے۔ کبھی اس سے لمبا دن دیکھا؟ انتہائی لمبے دنوں میں سونے کے لئے کیا کرتے ہیں؟ اگر کوئی 24 گھنٹے کے سورج کے دیس کی طرف جا رہا ہو تو اسے کیا مشورہ دیں گے؟
طویل ترین دورانیہ ہیلسنکی میں تقریبا 20 گھنٹے کا ہوتا ہے۔چونکہ آرٹک سرکل کے قریب ہے تو سورج حقیقی معنوں میں نہیں ڈوبتا۔ کھلے میدان میں کھڑے ہو کر آسمان کا نظارہ کریں تو ایک طرف اندھیرا اور دوسری طرف افق سے روشی صاف دکھائی دیتی ہے۔
فن لینڈ میں جب سکونت اختیار کی تو گھر میں کھڑکیوں میں بلائنڈ تو تھے ہی، میں نے اضافی طور پر کھڑکیوں پر بلیک آؤٹ رولر بلائنڈ لگائے ۔ چونکہ ان دنوں بہت سے کام خود ہی کر رہا تھا تو ڈرلنگ خود ہی کی اور سارے گھر کی کھڑکیوں پر بلیک آؤٹ رولر لگائے۔اس پر مزید یہ کہ بیڈ روم میں دبیز پردے بھی تھے ، جس کی وجہ سے کمرے میں مکمل اندھیرا ہو جاتا تھا۔ اس انتظام سے رات سوتے وقت کوئی دقت نہیں ہوتی تھی۔
اگر سیاحت کے لیے جارہے ہیں تو مڈنائٹ سن لائٹ کا مزہ اٹھائیں۔
باربی کیو
فشنگ
کتاب بینی
اور جو آپ کا دل چاہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
آپ کے ہمسائے میں کنگزلیدن پر ہائیک کا پلان ہے۔
میرا جانا تو نہیں ہوا۔ لیکن وہاں سے بآسانی نارڈ کیپ کی بھی زیارت کی جاسکتی ہے۔
ہمسائے میں آرہے ہیں تو فن لینڈ کا بھی چکر لگا لیں۔ اور مہمان نوازی کا شرف بھی بخشیں۔
سیاحت کے مقصد سے فن لینڈ کافی بورنگ ہے باقی نارڈک کے مقابلے میں۔اس خطے کی تاریخ بھی مختصر ہے تو دلچسپی اور بھی کم ہوجاتی ہے۔
لیکن ہیلسنکی میں کچھ قابلِ ذکر مقامات ہیں۔اس کے گرد و نواح میں بھی کچھ تاریخی شہر ہیں۔
 
Top