عرب آئیز کا پہلا اردو فونٹ

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم



کچھ دیر پہلے آئی آر سی پر عرب آئیز کے چینل پر آن لائن ہوا تو خالد حسنی صاحب نے فوراً دھر لیا.. کہنے لگے کہ ‘کنت ادور علیک بشمعہ’ یعنی وہ مجھے موم بتی لے کر تلاش کر رہے تھے.. شکایت کرنے لگے کہ آتے ہو اور فوراً آف لائن چلے جاتے ہو.. اب کیا بتاتا کہ انٹرنیٹ کی کیا صورتحال ہے.. وجہ پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ مجھے ایک فونٹ ٹیسٹ کرنے کے سلسلے میں تلاش کر رہے تھے.. ظاہر سی بات تھی کہ اگر مجھے کسی فونٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لیے تلاش کیا جارہا ہو تو لازمی بات ہے کہ اس میں اردو سپورٹ ہوگی.. چنانچہ فوراً اردو کی بابت استفسار کیا تو اپنا شبہ درست پایا.. انہوں نے فوراً فونٹ کا ربط دیا اور میں نے اتار کر فوراً اسے ٹیسٹ کیا.. فونٹ نسخ ہی ہے اور شہرزاد نامی ایک فونٹ سے تیار کیا گیا ہے، فونٹ میں ایک خامی جو میں نے نوٹ کی ہے وہ یہ ہے کہ بڑی ‘ھ’ کے بعد جو بھی حرف لگایا جائے کچھ تھوڑا سا خلا سا محسوس ہوتا ہے جیسے ٹوٹا لگایا گیا ہو جو میں نے انہیں مطلع کردیا.. ان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی بیٹا مراحل میں ہے اور مجھے اور اردو کمیونٹی کے حوالے کرنے کا مقصد یہی ہے کہ اسے ٹیسٹ کرکے انہیں خامیوں سے مطلع کیا جائے تاکہ انہیں دور کیا جاسکے..


یہ فونٹ عرب آئیز کے پراجیکٹس کے تحت جاری کیا جائے گا، اور جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ عرب آئیز کے فونٹ انتہائی پروفیشنل انداز میں بنائے جاتے ہیں اور لینکس کے اکثر پراجیکٹس کا حصہ ہوتے ہیں، عرب آیز والوں نے کچھ عرصہ پہلے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے موجودہ فونٹس میں بھی اردو کی سپورٹ شامل کرنا چاہتے ہیں، اس کا فائدہ نہ صرف لینکس میں اردو ورڈ پراسیسنگ کو ہوگا بلکہ لینکس میں اردو اطلاقیوں میں درست اردو ظاہر کرنے کے لیے ان فونٹس سے استفادہ کیا جاسکے گا اور ونڈوز کے فونٹس کی ضرورت باقی نہیں رہے گی..


فی الحال یہ فونٹ عرب آئیز کی طرف سے اردو کمیونٹی کو بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے پیش ہے جس کا نام عربی میں ‘نسخ مبسط’ اور اردو میں ‘نسخ سادہ’ رکھا جائے گا.. اچھی بات یہ ہے کہ اس فونٹ سے عربی لکھتے وقت قطعی محسوس نہیں ہوتا کہ اس میں اردو کا بھی کوئی حرف ہے، اور اردو لکھتے وقت قطعی محسوس نہیں ہوتا کہ اس میں عربی بھی ہے..


فونٹ کا ایک نمونہ:




urdufontpeviewcj7.png



فونٹ اٹیچمنٹ سے اتار لیں..



بلاگ میں پوسٹ




واللہ الموفق
 

Attachments

  • SimplifiedNaskh.ttf.zip
    68.3 KB · مناظر: 22

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم


عرب آئیز کے فونٹ SimplifiedNaskh میں بڑی ‘ھ’ کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے، نمونہ ملاحظہ فرمائیں:


پہلے:





screenshotlw8.png




بعد:





screenshotvz2.png

تازہ ترین فونٹ یہاں سے اتاریں​



واللہ الموفق
 

مہوش علی

لائبریرین
شہرزاد فونٹ کو میں پہلے یہاں پوسٹ کر چکی ہوں اور اس میں پہلے سے ہی مکمل اردو، فارسی اور عربی سپورٹ موجود تھی۔

(نبیل بھائی نے یہ فونٹ اس محفل کے ایڈیٹر میں بھی ایڈ کر رکھا ہے۔ بہت ہی بہتر ہوتا اگر یہ فونٹ ایک ہی نام سے انٹرنیٹ کی دنیا میں آتا۔ اس طرح اگر کوئی محفل میں اس پر شہرزادہ کے نام سے کام کرتا تو لینکس والے بھی بغیر کسی تبدیلی کے اسے اسی فونٹ کے نام کے تحت دیکھ پاتے)

مگر اسکا ایک مسئلہ یہ تھا کہ یہ فونٹ 12 کے سائز پر بہت چھوٹا ڈسپلے دیتا تھا اور اسے پڑھنے کے لائق بنانے کے لیے کم از کم 16 کا سائز استعمال کرنا پڑتا تھا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ فونٹ شہرزادے سے مختلف ہے۔
یا وہی گلائف ہیں اس میں؟

یہ وہی فونٹ ہے۔

اور یہ ایک مکمل اور خوبصورت اردو فونٹ ہے جس میں نہ صرف اردو بلکہ سندھی وغیرہ کی بھی سپورٹ موجود ہے۔ میری بہت خواہش تھی کہ شاکر القادری برادر اس فونٹ کا "بولڈ" اور "اٹالک" ورژن بھی تیار کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حد ہو گئی مکی بھائی۔ دو چشمی ھ کو بڑی ح قرار دے دیا۔ :grin:
میرا ایک انگریزی میڈیم دوست اس کو حلوے والی حین کہتا تھا۔ :grin:
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجھے نہیں پتہ تھا کہ اسے دو چشمی کہتے ہیں.. پہلی غلطی سمجھ کر بخش دیں.. :grin:


واللہ الموفق
 

ابوشامل

محفلین
جس کا انتظار کئی ہفتوں سے تھا بالآخر وہ خبر مل گئی۔ مکی بھائی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس سلسلے کے لیے بات کی۔ خوشی ہوئی اب اگلے فونٹس کا انتظار ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
مگر اسکا ایک مسئلہ یہ تھا کہ یہ فونٹ 12 کے سائز پر بہت چھوٹا ڈسپلے دیتا تھا اور اسے پڑھنے کے لائق بنانے کے لیے کم از کم 16 کا سائز استعمال کرنا پڑتا تھا۔
اردو کے تقریبآ‌تمام فونٹس 16 پکسل پر صحیح‌طرح دکھائی دیتے ہیں ورنہ اس سے کم کیلیے تو عدسہ لگانا ہوتا ہے۔ صرف تاہوم ہی گزارہ کرتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
منصور، ایریل یونی کوڈ شاید آفس سوٹ کے ساتھ ہی آتا ہے، ڈیفالٹ ونڈو انسٹالیشن میں نہیں آتا۔
ہندی کے لئے میں اسی فانٹ کو ترجیح دیتا ہوں کہ چھوٹے سائز میں بھی خوبصورت ہے۔
 

arifkarim

معطل
منصور، ایریل یونی کوڈ شاید آفس سوٹ کے ساتھ ہی آتا ہے، ڈیفالٹ ونڈو انسٹالیشن میں نہیں آتا۔
ہندی کے لئے میں اسی فانٹ کو ترجیح دیتا ہوں کہ چھوٹے سائز میں بھی خوبصورت ہے۔

arial unicode ms اردو کیلئے ایک انتہائی بد صورت فانٹ ہے!
 
Top