عربی فونی ٹیک کی بورڈ

سویدا

محفلین
السلام علیکم
مجھے عربی کا فونی ٹیک کی بورڈ درکار ہے
لیکن ایسا جس میں‌اردو کی بھی مکمل سپورٹ ہو
کیا یہ کسی کے پاس بنا ہوا موجود ہوگا
عربی فونی ٹیک کی بورڈ لیکن اردو کی مکمل سپورٹ کے ساتھ
شکریہ
 

arifkarim

معطل
عربی و اردو کی قدروں خاص کر جنمیں قرآن پاک کی آیات کا استعمال ہوا ہے، میں خاصا اختلاف موجود ہے۔ ویسے تو کئی اردو / عربی کومبو یونیکوڈ کیبورڈز موجود ہیں۔ البتہ اسوقت صرف القلم قرآن یا خزائن الہدایت کیبورڈ ہی ذہن میں آرہا ہے!
 

سویدا

محفلین
مجھے بھی درحقیقت عربی اردو کمبائن کی بورڈ ہی کی ضرورت ہے
اگر کسی کے پاس ہوتو از راہ کرم ذپ کردے
شکریہ
مکی بھائی یا باسیم بھائی آپ حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے
 

سویدا

محفلین
عارف بھائی جو لنک آپ نے دیا ہے وہاں‌تو بہت سارے کی بورڈ ہیں‌
مجھے اگر نام لے کر بتادیں‌کہ سب سے بہترین کونسا رہے گا
جس میں‌تمام چیزیں‌بھی ہوں‌اور اردو عربی کمبائن بھی ہو
اللہ آپ کو دنیا وآخرت میں‌خوش رکھے اور اس کی بہترین سے بہترین جزا دے
آمین
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی جو لنک آپ نے دیا ہے وہاں‌تو بہت سارے کی بورڈ ہیں‌
مجھے اگر نام لے کر بتادیں‌کہ سب سے بہترین کونسا رہے گا
جس میں‌تمام چیزیں‌بھی ہوں‌اور اردو عربی کمبائن بھی ہو
اللہ آپ کو دنیا وآخرت میں‌خوش رکھے اور اس کی بہترین سے بہترین جزا دے
آمین

یہ دھاگہ دیکھیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=27403
 

سویدا

محفلین
عارف بھائی القلم قرآن
خزائن الہدایت
آج قرآن
یہ تمام کی بورڈ میں‌چیک کرچکا ان میں‌سے کوئی بھی مکمل طور پر کام نہیں‌کررہا ہے
میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے عربی فونٹ استعمال کرتے ہوئے پریشانی ہورہی ہے کہیں گول تا نہیں‌لکھی جاتی تو کہیں گول ہا نہیں‌لکھی جاتی
کہیں‌ہا آجاتی ہے تو گول تا غائب ہوجاتی ہے اور اس قسم کے کافی مسائل کا سامنا ہے
 

جیہ

لائبریرین
فواد بھائی آپ کے پاس مائکرو سوفٹ کا کی بورڈ لے آؤٹ کریئٹر پروگرام موجود ہے، کی بورڈ بنانے کا طریقہ میں آپ کو بتا چکی ہوں، عربی یونی کوڈ ویلیو چارٹ آپ کے پاس ہے۔ بسم اللہ کرکے اپنا کی بورڈ خود بنائیں۔ کوئی مسئلہ ہو تو میں ہوں نا۔ ویسے آخری کی بورڈ جو میں آپ کو بھیج چکی ہوں اس میں بہت سے قرآنی علامات موجود ہیں الٹ جی آر کیز پر۔ ذرا چیک تو کریں
 

سویدا

محفلین
سچی بات یہ ہے کہ میں‌چاہ رہا ہوں‌کہ پکا پکایا مل جائے
خود بناتے ہوئے گھبراہٹ سی ہورہی ہے چلیں‌اب اللہ کا نام لے کر شروع کرتا ہوں‌آپ دعا کریں‌کہ ہوجائے
ویسے آپ نے جو بنا کر بھیجا ہے ابتدائی صورت حال میں‌وہ عربی فونی ٹیک ہے نا یعنی اس کے الفاظ کی کوڈنگ عربی کی ہے نا ؟؟؟
 

جیہ

لائبریرین
جہاں تک میرا خیال ہے بنیادی طور پر کوڈنگ عربی کی ہی ہے ۔ عربی ہی سے دوسری زبانوں کے حروف بنائے گئے ہیں۔ جیسے ک پر ایک لکیر بنا کر گ بنایا گیا ہے اسی ک پر ایک دائرہ لگا کر پشتو کا حرف گ (ګ) بنايا گیا ہے۔
 

باسم

محفلین
عربی میں گوگل کرنے کی ضرورت پیش آجائےتو مجھے خود یہ پریشانی رہتی ہے سویدا بھائی !آپ کوشش کریں تو ہمارا بھی بھلا ہوجائے۔
اس کا بہترین حل یہی ہوسکتا ہے جیسا کہ جیہ باجی نے کہا وہ عربی حروف جن کی ویلیوز اردو سے مختلف ہے انہیں آلٹ جی آر پر صوتی اعتبار سے کیز پر رکھ دیا جائے
پہلے وہ تمام حروف جمع ہوجائیں
ک، ہ، ی، ۃ، مزیدعارف کریم بہتر بتاسکیں گے
 

باسم

محفلین
میری مراد محترمہ جیہ صاحبہ سے تھی
صرف جیہ لکھنا مناسب نہ سمجھا اگر باجی لکھنا نامناسب ہے تو بدل دیتاہوں اور اذیت پر معافی چاہتا ہوں
 
Top