عربی فونٹ اردو فونٹ میں ڈھالنا

السلام علیکم،

مجھے پوچھنا یہ ہے کہ اگر میں کسی عربی فونٹ کے خالق سے اجازت لے لوں اور اس فونٹ میں اردو کے غیر موجود کیریکٹرز ڈالنا چاہوں اور ایسا میں فونٹ لیب میں کرنا چاہوں تو اس کا طریقہ کار کیا ہو گا۔ میں ویکٹر میں یا فونٹ لیب کے ایڈیٹر میں ہی کیریکٹرز ایڈاپٹ کر لوں لیکن کس کا متبادل کیا ہے اور کوئی نیا حرف ہو تو کیسے کیا جائے۔

اب تک میں یہ کر پایا ہوں کہ میں نے ایک فانٹ امپورٹ کیا۔ اس میں جو ( ی ) کی اختتامی اور تنہا شکل تھی اسے تدوین کر دیا لیکن جب میں نے منیو سے جنریٹ فونٹ کی کمانڈ استعمال کی تو اس نے یہ ایرر دیا
کوڈ:
[FATAL] Some glyphs used in feature file were not found in the font
 
اللہ تعالیٰ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ اور کامیاب فرمائے
 
نبیل

تکنیکی معاون
عربی فونٹس میں اردو سے متعلقہ اشکال کا اضافہ کرنے کا طریقہ شاکرالقادری صاحب نے اسی فورم میں پوسٹ کیا ہوا ہے۔ کچھ تلاش کرنے پر مل جانا چاہیے۔
 
arifkarim

معطل
مجھے پوچھنا یہ ہے کہ اگر میں کسی عربی فونٹ کے خالق سے اجازت لے لوں اور اس فونٹ میں اردو کے غیر موجود کیریکٹرز ڈالنا چاہوں اور ایسا میں فونٹ لیب میں کرنا چاہوں تو اس کا طریقہ کار کیا ہو گا۔ میں ویکٹر میں یا فونٹ لیب کے ایڈیٹر میں ہی کیریکٹرز ایڈاپٹ کر لوں لیکن کس کا متبادل کیا ہے اور کوئی نیا حرف ہو تو کیسے کیا جائے۔
اسکے لئے فانٹ کا سورس وولٹ فارمیٹ میں ہونا ضروری ہے۔ یا آپ اسے فانٹ فارج میں کھول کر پروگرام کر سکتے ہیں جو کہ ذرا پیچادہ عمل ہے۔ لیکن اگر پروگرامنگ میں مہارت ہے تو یہ کام اتنا مشکل نہیں ہونا چاہئے۔

اب تک میں یہ کر پایا ہوں کہ میں نے ایک فانٹ امپورٹ کیا۔ اس میں جو ( ی ) کی اختتامی اور تنہا شکل تھی اسے تدوین کر دیا لیکن جب میں نے منیو سے جنریٹ فونٹ کی کمانڈ استعمال کی تو اس نے یہ ایرر دیا
فانٹ فارج، فانٹ لیب کے نئے ورژن اور فانٹ کریئٹر میں یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔
 
Top