عراق جنگ کی قیمت اورامریکی عوام کا ردِ عمل

ساجد

محفلین
عراق جنگ کی قیمت اور امریکی عوام کا ردِ عمل
--- دس بلین ڈالر ماہانہ اخراجات
--- اب تک 3800 امریکی فوجیوں کی موت
--- 38000 امریکی فوجی زخمی
--- 144 امریکی فوجیوں کی خود کشی
--- 1220580 عراقی باشندوں کی ہلاکت کہ جو روانڈا میں1994 میں ہونے والی نسلی تطہیر سے بھی زیادہ ہے۔
امریکی مصنف Alan Greenspan اپنی نئی کتاب The Age of Turbulence: Adventures in a New World میں بہت سارے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
عام امریکی جنگ شروع کونے کے وقت بے‌شک بیوقوف تھا مگر اب نہیں ہے۔ کوئی بھی رائے‌شماری پڑھ لیں تو زیادہ‌تر امریکی عراق سے اپنی فوج واپس لانا چاہتے ہیں، صدر بش کی عراق پالیسی کے خلاف ہیں بلکہ اب تو اکثریت یہ بھی کہتی ہے کہ عراق میں جانا ہی غلط تھا۔
 
ابوشامل

محفلین
زکریا بھائی آپ کی بات سے متفق لیکن میرے خیال میں امریکی قوم میں بے وقوفی کے جراثیم اب بھی موجود ہیں کہ اسامہ بن لادن کے ایک وڈیو پر بش کو دوبارہ صدر منتخب کر بیٹھی۔
 
امریکیوں کے کئی صدارتی امیدوار ماشاءللہ اب بھی بش کی روایات کی پاسداری کر رہے ہیں ۔ اب عراق جنگ نہ سہی مگر گرتی ہوئی معیشت کو ہی بحال کرنے کے لیے ووٹ‌ مخالفین کو دے دینا چاہیے امریکیوں کو۔
 
ساجد

محفلین
امریکیوں کے کئی صدارتی امیدوار ماشاءللہ اب بھی بش کی روایات کی پاسداری کر رہے ہیں ۔ اب عراق جنگ نہ سہی مگر گرتی ہوئی معیشت کو ہی بحال کرنے کے لیے ووٹ‌ مخالفین کو دے دینا چاہیے امریکیوں کو۔
لیکن ، مخالفین بھی تو مسلم دشمن پالیسی پر ہی سیاست کر رہے ہیں
کام وہ بھی یہی کریں گے البتہ طریقہ واردات بدل جائے گا۔
 
ابوشامل

محفلین
کچھ عرصہ قبل ایک امریکی صدارتی امیدوار نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس پر کیا گیا درج ذیل تبصرہ ملاحظہ کیجیے:

چند لوگ یہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار ٹام ٹین کروڈیو کی ذاتی رائے ہے اور اسے "امریکی موقف" نہ سمجھا جائے اور نہ ہی اس امیدوار کا کوئی سیاسی قد کاٹھ ہے اور نہ اسے ایک فیصد سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ بالکل درست جناب! اس امر سے کسی کو کیا اختلاف ہوگا لیکن یہ بات اپنے ذہنوں میں واضح رکھیے کہ سیاست انہی معاملات پر ہوتی ہے جو عوام میں مقبول ہوں۔ اور سیاست دانوں کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہوتی ہے کہ عوام میں کیا مقبول ہے اور کیا نہیں۔ اور امریکہ نے ریاستی سطح پر نائن الیون کے بعد منصوبے کے تحت ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے جس میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بات پسندیدہ سمجھی جانے لگی ہے۔ دوسری بات یہ کہ امریکی حکومت پہلے ہی یہ اعلان کر چکی ہے کہ وہ دنیا میں کسی بھی جگہ پیشگی ایٹمی حملوں کا حق محفوظ رکھتی ہے چنانچہ امریکی صدارتی امیدوار نے جو کچھ کہا ہے وہ پس منظر کے بغیر نہیں اور امریکہ ایک ریاست کی حیثيت سے خود کو اس بیان سے الگ نہیں کر سکتا۔ اس صدارتی امیدوار کی جانب سے مکہ و مدینہ پر جوہری حملے کی دھمکی سے اس موقف کی خطرناکی ظاہر ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کے خلاف امریکہ میں "کوئی بھی" سازش کرے حملہ بہرحال مسلمانوں کے مراکز پر ہونا چاہیے۔ کیا مغربی تہذیب میں "ذمہ داری کا تعین" نامی کوئی چیز پائی جاتی ہے؟
 
محسن حجازی

محفلین
عام امریکی جنگ شروع کونے کے وقت بے‌شک بیوقوف تھا مگر اب نہیں ہے۔ کوئی بھی رائے‌شماری پڑھ لیں تو زیادہ‌تر امریکی عراق سے اپنی فوج واپس لانا چاہتے ہیں، صدر بش کی عراق پالیسی کے خلاف ہیں بلکہ اب تو اکثریت یہ بھی کہتی ہے کہ عراق میں جانا ہی غلط تھا۔

تو پھر ان نتائج کے سبب آپ سمجھتے ہیں کہ اگلی امریکی قیادت قدرے بہتر رویے کے ساتھ ہوگی؟ یعنی خلقت خدا کی سنی جائے گی؟ یا امریکی انتخابات میں بھی خفیہ اور خفیف سی دھاندلی ہوتی ہے؟
 
زیک

مسافر
تو پھر ان نتائج کے سبب آپ سمجھتے ہیں کہ اگلی امریکی قیادت قدرے بہتر رویے کے ساتھ ہوگی؟ یعنی خلقت خدا کی سنی جائے گی؟ یا امریکی انتخابات میں بھی خفیہ اور خفیف سی دھاندلی ہوتی ہے؟

عراق سے فوجیں واپس بلانا ایک مشکل کام ہے مگر میرا خیال ہے کہ اگلے صدر کو یہ کرنا ہی پڑے گا اگرچہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ عراق جنگ کا ایک نتیجہ یہ ضرور ہے کہ ایران سے جنگ شروع کرنا اتنا آسان نہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
عراق سے فوجیں واپس بلانا ایک مشکل کام ہے مگر میرا خیال ہے کہ اگلے صدر کو یہ کرنا ہی پڑے گا اگرچہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ عراق جنگ کا ایک نتیجہ یہ ضرور ہے کہ ایران سے جنگ شروع کرنا اتنا آسان نہیں۔

اب کونسی جنگ ۔۔ احمدی نژاد ۔۔۔ جنرل اسمبلی میں سب کے منہ پر تھپڑ مار کر چلا گیا ہے ۔
 
Top