مبارکباد عدنان نقیبی بھائی کو سالگرہ مبارک ہو

ہم سب کے پیارے، راج دلارے اور بقول ظہیراحمدظہیر بھائی معان بھائی، جناب محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کو ان کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ امید ہے آج اپنی سالگرہ کے مبارک دن وہ ہم کراچی میں رہنے والے محفلین کے لیے ایک شاندار دعوتِ طعام کا اہتمام ضرور کریں گے۔ ہم کل ناشتے کے لیے ان کی دعوت کے منتظر ہیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت مبارک ہو معان بھائی ۔ ماشاء اللہ آپ بھی اٹھارہ سال کے ہوئے ! اچھی بات ہے ۔
معان بھائی ، اب آپ پہلی فرصت میں سگریٹ پینا شروع کردیں ۔ اور سگریٹ اگر پہلے ہی سے پیتے ہیں تو پھر حقے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں ۔ اس سے پہلے کہ کوئی نامعقول محفلین آپ کو تمباکو کے مضر اثرات بتاکر بہکانے کی کوشش کرے آپ فوراً سالگرہ کا فائدہ اٹھائیں اور دھواں دھار ہوجائیں ۔ بقول شاعر
؎ کاہلی چھوڑکہ اب وقتِ عمل آیا ہے
 

سید عمران

محفلین
ہامید ہے آج اپنی سالگرہ کے مبارک دن وہ ہم کراچی میں رہنے والے محفلین کے لیے ایک شاندار دعوتِ طعام کا اہتمام ضرور کریں گے۔ ہم کل ناشتے کے لیے ان کی دعوت کے منتظر ہیں۔
روکڑا خرچی اور کنجوس بھیا۔۔۔
توبہ توبہ، یہ کیا ذکر چھیڑ دیا۔۔۔
بہر ضیافت آئے وہ لیکن قضا کے ساتھ
دم ہی نکل گیا مرا کھا و کِھلا کے ساتھ!!!
 
ہم سب کے پیارے، راج دلارے اور بقول ظہیراحمدظہیر بھائی معان بھائی، جناب محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کو ان کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ امید ہے آج اپنی سالگرہ کے مبارک دن وہ ہم کراچی میں رہنے والے محفلین کے لیے ایک شاندار دعوتِ طعام کا اہتمام ضرور کریں گے۔ ہم کل ناشتے کے لیے ان کی دعوت کے منتظر ہیں۔
جزاک اللہ سر ۔
 
بہت مبارک ہو معان بھائی ۔ ماشاء اللہ آپ بھی اٹھارہ سال کے ہوئے ! اچھی بات ہے ۔
معان بھائی ، اب آپ پہلی فرصت میں سگریٹ پینا شروع کردیں ۔ اور سگریٹ اگر پہلے ہی سے پیتے ہیں تو پھر حقے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں ۔ اس سے پہلے کہ کوئی نامعقول محفلین آپ کو تمباکو کے مضر اثرات بتاکر بہکانے کی کوشش کرے آپ فوراً سالگرہ کا فائدہ اٹھائیں اور دھواں دھار ہوجائیں ۔ بقول شاعر
؎ کاہلی چھوڑکہ اب وقتِ عمل آیا ہے
آپ کا شکریہ ظہیر بھائی
 
61lDiPI70RL._SL1000_.jpg
 
Top