تعارف عثمان ستار صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید

محمد وارث

لائبریرین
مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے اہلِ محفل کو یہ بتاتے ہوئے کہ اس خاکسار کی درخواست کو شرفِ باریابی بخشتے ہوئے ہمارے فیس بُک کے دوست، مہربان اور کرم فرما جناب عثمان ستار صاحب نے اس خوبصورت محفل کی رکنیت اختیار کر لی ہے۔

میں اس خوبصورت محفل اور اپنی طرف سے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔

عثمان صاحب کے متعلق میں کچھ زیادہ نہیں جانتا لیکن اتنا جانتا ہوں کہ آپ کلاسیکی موسیقی کو سمجھنے والے معدودے چند لوگوں میں سے ہیں۔ سچ ہے کہ جو شاخ پھل دار ہوتی ہے وہ جُھکی ہوئی ہوتی ہے اور اسی کے مصداق ٕعثمان صاحب کسرِ نفسی سے کام لیتے ہیں اور اگر کوئی ان کی تعریف کر دے تو خفا بھی ہو جاتے ہیں لیکن یقین مانیے آپ صحیح معنوں میں ایک استاذ آدمی ہیں، کلاسیکی موسیقی سمجھتے ہیں، سروں سے پیار کرتے ہیں، راگوں کی پہچان رکھتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ اس انتہائی دقیق اور لطیف فن کو سمجھا سکتے ہیں گویا گرنتھ کار ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں ان کے علم سے مستفید ہوتا رہا ہوں۔

موسیقی کے علاوہ عثمان صاحب شعر و شاعری اور فلسفہ سے بھی شغف رکھتے ہیں۔

آپ کا تعلق چنیوٹ سے ہے اور لاہور میں مقیم ہیں۔

مجھے امید ہے کہ عثمان صاحب یہاں تشریف لاتے رہیں گے اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے۔

ایک بار پھر خوش آمدید عثمان صاحب اور شکریہ اس پذیرائی کیلیے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
عثمان ستار صاحب محفل میں خوش آمدید - اگر وارث بھائی سے صاحب کمال آپ کی اتنی تعریف کررہے ہیں تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے آپ
علم وہنر میں یکتا ئے روزگار ہوں گے اور ہم سے طفل مکتب آپ سے فیض پاویں گے-
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
خوش آمدید عثمان لالہ :)
میں بھی کبھی کبھار شاعری کی ٹانگیں توڑ لیتی ہوں پر آج تک مجھے پتا نہیں چل سکا یہ ہوتی کیا ہے ، کس سے کھاتے ہیں ۔ :roll:
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم عثمان ستار صاحب
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔
اور ہمارے علم میں اضافہ
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید عثمان لالہ :)
میں بھی کبھی کبھار شاعری کی ٹانگیں توڑ لیتی ہوں پر آج تک مجھے پتا نہیں چل سکا یہ ہوتی کیا ہے ، کس سے کھاتے ہیں ۔ :roll:

یہاں شاعری کا تو ذکر ہی نہیں ہو رہا۔ ویسے اسے لال مرچوں کے ساتھ کھاتے ہیں۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
خوش آمدید عثمان صاحب
یہ ستار کلاسیکی موسیقی کے وجہ سے تو آپ کے نام کا حصہ نہیں؟
 
عثمان ستار

محفلین
بہت بہت شکریہ تمام احباب کا دیر سے جواب دینے کے لیے بہت بہت معذرت۔ دراصل مجھے اندازہ نہ تھا کہ وارث بھائی نےیہاں بھی میرے لیے (ازراہ لطف و محبت) تعریف و توصیف کا پھندا بن رکھا ہے ، یہ ان کی مہربانی ہے کہ مجھے کس تمنا سے وہ دیکھتے ہیں ۔مگر میں ان سے پہلے بھی اظہار کرچکا ہوں کہ موسیقی سننا میرا شوق ہے اور بس۔ یہ علم تو ایک سمندر ہے جس میں صرف ڈوبا جا سکتا ہے اسکی اتھاہ کو پانا کسی کے بس میں نہیں ، اور میں تو پھر وہ کام کرتاہوں جو آساں ہے یعنی صرف سننا۔
ایک بار پھر آپ احباب کی محبت اور چاہت کا بہت بہت ادا کرتا ہوں۔ آج سے میں بھی خوش قسمت ہوں کہ اتنے علمی ماحول میں اتنے پیار کرنے والے لوگوں سے سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔ زندہ رہیے آباد رہیے ۔
 
اجی قبلہ بہت شکریہ آپ کا اس پیغام کیلیے۔

اب موسیقی کی دنیا آپ کی راہ دیکھ رہی ہے، ایک نظر کرم اس پر بھی :)
 
Top