عثمان خلیل نے ورک بنک ایجاد کرلیا

اب جب کہ کرونا وائرس کے باعث دفتر میں کام کرنے والے اصحاب کو گھر سے کام کرنے کا کہا گیا ہے، عثمان خلیل نے ان کے لیے ورک بنکر بیڈ ایجاد کرلیا ہے جسے انہوں نے ورک بنک کے نام سے رجسٹر کروانا چاہا ہے۔ پیٹنٹ ابھی پینڈنگ ہے۔ اس بنکر کی کئی خوبیاں بیان کی جاتی ہیں۔ ارگونومک ڈیزائین جس میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ لیٹے لیٹے لیپ ٹاپ پی بآسانی کام کیا جاسکے۔ کام کرتے ہوئے تھک جائیں تو آدھے گھنٹے کی نیند بھی لے سکتے ہیں۔

یہ بنکر بیڈ بیک وقت کئی افراد کو سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھتے ہوئے تلے اوپر گنجائش مہیا کرتا ہے۔

عثمان خلیل نے آرڈر بک کرنے شروع کردئیے ہیں لہٰذا جلدی کیجیے، کہیں دیر نہ ہوجائے۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر wurkbunk دستیاب ہیں۔

Usman (@mindblabber) Tweeted:
Introducing wurkbunk (patent pending). The world's comfiest way to WFH. Now taking orders.
- Ergonomically designed to optimize focus and comfort.
- Social distancing built-in.
- Space saving: stack upto 5 wurkbunks atop each other.
- Take midwork naps to increase productivity Usman on Twitter
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہا ہا ہا ہاہا !
۔۔۔۔۔۔ چھوٹے میاں سبحان اللہ!!!!
ماشاءاللہ صاحبزادے نے اباجان کی حسِ مزاح پائی ہے ۔ اللہ کریم خوش رکھے، ترقی و کامیابی نصیب فرمائے ، دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے! آمین
 

سید ذیشان

محفلین
ہاہاہا۔۔۔

اس کو استعمال کر کے تو چند دن میں آدمی کسی بھی کام کا نا رہے۔ :LOL:

پی ایس: ایک اضافہ میری طرف سے۔ ایک سائڈ پر لسی کے گلاس کی جگہ ضرور ہونی چاہئے۔
 
Top