انٹرویو عثمان بھائی کا انٹرویو

جی نہیں ، نفلی عبادات کا مخصوص اہتمام نہ کرنے کا کوئی خاص نظریہ نہیں ہے۔ :)
رہے فرائض ، تو تھوڑی بہت کوتاہی ، تسلسل یا تاخیر کے ساتھ ساتھ زندگی کا حصہ ہیں۔ :)
نیند نہیں آرہی بھائی ؟ میری حساب سے تو کینیڈا میں راتاں پے گیئیاں ہیں :ROFLMAO:
ویسے بہت شکریہ میرے عزیز ۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ۔امید ہے آپ نے میری کسی بات کا برا نہیں مانا ہوگا اور آئندہ دنوں میں آپ سے اچھی گپ شپ رہے گی۔;)
میری طرف سے انٹرویو تمام ہوا۔

مجھے یاد پڑ رہا ہے کہیں آپ نے کہا تھا کہ آپ اپنے انٹرویو کے آخر میں اپنی تصویر بھی لگائیں گے :sinister:
 
عثمان

محفلین
نیند نہیں آرہی بھائی ؟ میری حساب سے تو کینیڈا میں راتاں پے گیئیاں ہیں :ROFLMAO:
ویسے بہت شکریہ میرے عزیز ۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ۔میری طرف سے انٹرویو تمام۔

مجھے یاد پڑ رہا ہے کہیں آپ نے کہا تھا کہ آپ اپنے انٹرویو کے آخر میں اپنی تصویر بھی لگائیں گے :sinister:
یہاں صبح ساڑھے چھ بجے کا وقت ہے۔ دن چڑھ چکا ہے۔
آپ نے انٹرویو ہی تمام کر دیا تو اب تصویر کا کیا کریں گے۔ ویسے تصویر اواتار پر موجود ہے۔ رنگ بھر لیں۔ :)
 
یہاں صبح ساڑھے چھ بجے کا وقت ہے۔ دن چڑھ چکا ہے۔
آپ نے انٹرویو ہی تمام کر دیا تو اب تصویر کا کیا کریں گے۔ ویسے تصویر اواتار پر موجود ہے۔ رنگ بھر لیں۔ :)
انٹرویو میری طرف سے تمام ہوا ہے ۔
شمشاد ، مقدس اور کافی محفلین تو ابھی باقی ہیں دوست :)
رنگ بھرنے کی کہانی نہیں چلے گی ۔ اصلی حالت میں تصویر لگانی پڑے گی ۔ :terror:
 
عثمان

محفلین
انٹرویو میری طرف سے تمام ہوا ہے ۔
شمشاد ، مقدس اور کافی محفلین تو ابھی باقی ہیں دوست :)
رنگ بھرنے کی کہانی نہیں چلے گی ۔ اصلی حالت میں تصویر لگانی پڑے گی ۔ :terror:
اوتار میں لگی تصویر بھی اصل ہے۔ بس بلیک اینڈ وائٹ ہے۔ کلرڈ کر لیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
ہاں ان کے لیے ڈنڈا ہی ٹھیک رہے گا۔
بیلن تو تیمور کے لیے مختص کر رکھا ہے ناں۔
 
عثمان

محفلین
بیلن سے یاد آیا کہ اگر میری تصویر ہیلن کو دیکھانے کا وعدہ کیا جائے تو تصویر لگا سکتا ہوں۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
عثمان بھائی اب کیا فائدہ ہیلن کو تصویر دکھانے کا، سال بھر پہلے کہتے تو بات بھی تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کام تو مقدس بھی کر سکتی ہے، ہیلن کا احسان ضرور لینا ہے۔
اور مقدس وہ تصویر محفل کے شادی خانے میں لے آئے۔
 
مقدس

لائبریرین
آپ رو ٹی کونسے سالن کے ساتھ شوق سے کھاتے ہیں

آپ کی چھٹی حس کتنی تیز ہے

آپ سچ میں کتنا جھوٹ ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پرسنٹ میں بتائیں

آپ کی نظر میں محبت کونسی پائیدار ہوتی ہے

اگر آپ کو کوئی پاگل کہے تو آپ کا جواب کیا ہوگا

کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟

کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟

زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ

خوفناک لمحہ

لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا

کمزور ترین لمحہ

کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟

کبھی موت کی خواہش ہوئی؟

امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟

اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں؟

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔

اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔
 
عثمان

محفلین
آپ رو ٹی کونسے سالن کے ساتھ شوق سے کھاتے ہیں

ویسے مجھے روٹی سے زیادہ چاول پسند ہیں۔
روٹی کے ساتھ کریلے گوشت یا کریلے قیمہ مزے کا لگتا ہے۔

آپ کی چھٹی حس کتنی تیز ہے
اتنی تیز کہ پہلے ہی خبر کر دیتی ہے کہ مجھ پہ اعتبار نہ کرنا۔

آپ سچ میں کتنا جھوٹ ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پرسنٹ میں بتائیں
23.04569872668425%

آپ کی نظر میں محبت کونسی پائیدار ہوتی ہے
ایسی محبت جس کے بہت سے پائے ہوں پائیدار محبت کہلاتی ہے۔

اگر آپ کو کوئی پاگل کہے تو آپ کا جواب کیا ہوگا
پاگل کو پاگل بتانے والا خود بڑا پاگل ہے۔ (انگریزی کہاوت)

کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟
جو مجھے پسند کریں۔

کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟
جو مجھے ناپسند کریں۔

زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ
اس کی درجہ بندی ممکن نہیں۔

شئیر نہیں کرنا چاہتا۔

کبھی موت کی خواہش ہوئی؟
مایوسی میں نہیں ، تجسس میں کبھی کبھی سوچا ہے۔
امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔
امن پسند۔ لیکن تبصرے تحایر اور ٹھوڑی پہ زخم کا نشان ۔۔۔ :p

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟
دونوں

اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں؟
صورتحال اور مخالف پہ منحصر ہے۔ اگر غلطی کا احساس ہو جائے اور مخالف باعزت طریقے سے پیش آ رہا ہوں تو غلطی مان کر معذرت بھی کی۔
ورنہ اڑنے میں کوئی حرج نہیں۔

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔
تقریر
تقریر کرنا ایک بہت مشکل عمل ہے۔
پہلا سوچنا پڑھتا ہے کہ کچھ سوچوں یا پھر ایسے شروع ہوجاؤں۔
ابھی آپ سوچ ہی رہے ہوتے ہیں کہ تقریر کا لمحہ آجاتا ہے۔
اور پھر دو تین لائنیں ختم ہوجاتی ہیں۔

اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔
کوئی دیکھ تو نہیں رہا۔
 
Top