انٹرویو عثمان بھائی کا انٹرویو

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

کتنے دنوں سے میں سوچ رہی تھی کہ عثمان بھیا کا انٹرویو ہونا چاہیے۔ لیکن میں جب بھی کچھ کہتی وہ آئیں بائیں شائیں کرنا اسٹارٹ۔۔ لیکن آخر کو ہم بھی انہی کی بہن ہونے کا شرف حاصل ہے اور ہم بھی انہی کی طرح ہی چکنے گھڑے اوئی نہیں چکنی گھڑی ہی ہی ہی ثابت ہوئے ہیں۔۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ ان کے آنے سے پہلے ہی ان کے انٹرویو کا تھریڈ اوپن کر دیا جائے۔۔ تاکہ وہ بس دانت بھینچنے کے علاوہ کچھ نہ کر سکیں۔۔۔

ویسے اگر عثمان بھائی کے بارے میں کچھ لکھنے کو کہا جائے تو ذہن میں بس ایک اکھڑ مزاج، روکھے سوکھے بندے کا تصور آتا ہے۔ جو ناں تو زیادہ باتیں کرتے ہیںاور ساتھ میں ہمیشہ سلمانی ٹوپی لگائے گھومتے ہیں۔ خود کو شرمیلا بتاتے ہیں لیکن مجھے کچھ خاص یقین نہیں ان کے اس بیان پر۔۔

کچھ لوگ تو ان کا حقہ پانی بند کیے بیٹھے ہیں، کیونکہ ان سے فرمائش کی گئی تھی کہ بھیا کوئی ایک آدھ تھریڈ ہی اپنے نام کر دیجیئے پر دیکھ لیجیئے۔۔ نہیں مانیں۔۔ اس لیے ہم بھی ان کی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی بات نہ مانتے ہوئے ان کا انٹرویو اسٹارٹ کر رہے ہیں۔۔۔

ویلکم عثمان بھیااا
 

مقدس

لائبریرین
پہلے کچھ روایتی سے سوال

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
زیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
زیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم

کتنے دنوں سے میں سوچ رہی تھی کہ عثمان بھیا کا انٹرویو ہونا چاہیے۔ لیکن میں جب بھی کچھ کہتی وہ آئیں بائیں شائیں کرنا اسٹارٹ۔۔ لیکن آخر کو ہم بھی انہی کی بہن ہونے کا شرف حاصل ہے اور ہم بھی انہی کی طرح ہی چکنے گھڑے اوئی نہیں چکنی گھڑی ہی ہی ہی ثابت ہوئے ہیں۔۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ ان کے آنے سے پہلے ہی ان کے انٹرویو کا تھریڈ اوپن کر دیا جائے۔۔ تاکہ وہ بس دانت بھینچنے کے علاوہ کچھ نہ کر سکیں۔۔۔
ویلکم عثمان بھیااا

چکنی گھڑی کی بجائے چکنی صراحی کر لو تو اچھا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں تو عثمان بھائی میرا تو اختتام ہفتہ شروع سمجھیں۔

تو کب جواب دے رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو آپ مندرجہ ذیل پڑھ سکتے ہیں تو پھر بھلے ہی انٹرویو مت دیجیے گا۔

th_k13.jpg
 

عثمان

محفلین

نام میں کیا رکھا اور وہ کونسا پورا نام بلانا ہے۔ عثمان ہی سمجھیں۔ :)

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
یہ میرے تعارفی صفحہ پر ہے۔ تاریخ اندراج میں کچھ جمع تفریق کر کے موجودہ عمر نکالیے۔ یہ آپ کا ہوم ورک! ;)

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
بی ایس سی

کونسے ادیب پسند ہیں؟
یہ تو ذوق والوں سے کرنے کے سوال ہیں۔ میرے جیسے کا یہ مزاج کہاں۔
جو کچھ ورق گردانی کی ہے اس میں پرتگیزی ادیب یوزے ساراماگو دلچسپ اور منفرد لگا۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
ادھر محکمہ ڈاک میں رزق حلال کے لئے کوشاں ہوں۔

اپنے گھر میں۔
مم میرا مطلب ہے ادھر ٹورانٹو کی بغل میں ایک شہر ہے مسی ساگا۔

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
ابھی تک وہی ہیں جو پیدائش سے ہی ہوتے ہیں۔ مزید کی تلاش ہے۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
میں سب سے چھوٹا ہوں۔

زیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
اس جمع تفریق کا ابھی خیال نہیں آیا۔ کام ، مطالعہ ، نیٹ گردی اور آوارا گردی ہی مشاغل ہیں۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
پاکستان میں بچپن کا گذرا وقت۔ ناسٹالجیا ہے۔ اس کے لوٹ آنے کی خواہش نہیں۔ :)

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
اعلی مقام کی تعریف و تشریح ؟

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
برج حوت۔ ستارے پہ اعتقاد نہیں۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
ہاں

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
بی بی سی ، سی بی سی اور ٹورانٹو سٹار کی ویب سائٹس ہی زیادہ پڑھتا ہوں۔

زیادہ نہیں۔

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
اس کا جواب اوپر گذر چکا۔


زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
سٹوری ٹیلر

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
شائد یہی کہ اسی سوال کے جواب کی جستجو میں لگے رہیں۔ :whistle:

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
میں اب تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکا۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
ایک تو وہی جو ریچھ نے بتایا تھا۔ :thinking:
دوسرا شائد وہ جو آپ کا غم ہلکا کر سکے۔ :)

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
ایک بچپن کا دوست ہے۔ جس کا مسلسل ساتھ ہے۔ باقی بدلتے چہرے ہیں۔
کوئی خاص ذہن بنا کر تو دوستی نہیں بنائی جاتی۔ بس بن جاتی ہے۔ ہاں اگر پہلی چند ملاقاتوں میں کسی کے پاس دلچسپ باتیں ہوں ، تو خوب جمتی ہے۔ باالفاظ دیگر وہ بھی کچھ نہ کچھ سٹوری ٹیلر ہو۔ :)

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
یہ تو چھوٹے ہی صحیح بتا سکیں گے۔ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ :)

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
بے باک ، بے باکی۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
وقت ، مقام اور زبان کے لحاظ سے بدلتے رہتے ہیں۔ دو الفاظ Dude اور O Dear اکثر بولتا ہوں۔ میرے کچھ کولیگ اس کا مزاق بھی بناتے ہیں۔ :)

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھروالوں کا خیال ہے کہ بالکل بھی نہیں۔
دوستوں اور کولیگز کا خیال ہے کہ بہت۔

گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی ایک بہن سے۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
یہ بات کی نوعیت پر منحصر ہے۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
نہیں۔ بلکہ نیٹ اور نیٹ سے باہر بھی میرا رویہ اکثر ایک جیسا نہیں۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ناراضگی کا دورانیہ اکثر انتہائی مختصر رہتا ہے۔

زیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
کم از کم اپنی جاب پر میں انتہائی باتونی اور خوش مزاج شخص مشہور ہوں۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
عموماً بیزاری سے دور ہوجاتا ہوں۔ ماسوائے اس وقت جب میرا بھی کچھ رنگ بازی کا موڈ ہو۔

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
میرے خیال سے میں متلون مزاج ہوں۔
 

مقدس

لائبریرین
بچپن میں کتنےشرارتی تھے کوئی ناقابل فراموش شرارت
سب سے زیادہ کس سے ڈرتے تھے
کبھی پھل توڑنے کے لئے درختوں پر چڑھے
کونسا کھیل سب سے زیادہ کھیلا ہے بچپن میں
لڑتے تھےدوسرے بچوں سے؟ پٹائی کی ہے کسی کی
اگر آپ کو چانس ملے پرائمری کی کوئی کلاس دوبارہ پڑھنے کا تو کس کلاس میں بیٹھیں گے
 

مقدس

لائبریرین
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت زیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
 

عثمان

محفلین
بچپن میں کتنےشرارتی تھے کوئی ناقابل فراموش شرارت
شرارتی نہیں تھا۔ کم گو تھا۔
چوتھی کلاس میں سکول سے بھاگ کر قریبی علاقے کے ایک گھر سے شہتوت توڑنے جاتے تھے۔ کئی دن یہ سلسلہ چلتا رہا۔ ایک دن اسی چکر میں کچھ دیر ہوگئی۔ بھاگتے ہوئے واپسی کا رخ کیا تو سڑک کنارے ایک موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ اس نے بروقت بریک لگا لی ورنہ میں تو اوپر پہنچ چکا تھا۔ جسم پر آنے والی معمولی چوٹوں کے لئے کوئی کہانی گھڑ کر گھر سنا دی۔ اوپر کی سیر کے امکانات کے حوالے سے یہ خاصا ناقابل فراموش ہے۔
میں سکول کے دوستوں کے ساتھ عموماً کم ہی کھیلتا تھا۔ ہاں ان کی گیند اور فریسپی اچک کر بھاگ جاتا۔ اور وہ اپنا کھیل چھوڑ کر کتنی کتنی دیر تک مجھے ڈھونڈتے رہتے۔ آخر ایک دن موقع پر پکڑا گیا۔ گھونسوں اور لاتوں کے عوض بخشی ہوئی۔ :feelingbeatup:



سب سے زیادہ کس سے ڈرتے تھے
اپنے کچھ خونخوار اساتذہ سے۔ لیکن پھر عادت ہوگئی۔

کبھی پھل توڑنے کے لئے درختوں پر چڑھے
شہتوت کے درخت پر چڑھنے کی عموما نوبت نہیں آتی۔ اور کئی طریقے ہیں۔ :)

کونسا کھیل سب سے زیادہ کھیلا ہے بچپن میں
والدین سے چھپ کر شطرنج کھیلتا رہا۔ یا دوستوں کے ساتھ کرکٹ۔

لڑتے تھےدوسرے بچوں سے؟ پٹائی کی ہے کسی کی
تیسری جماعت میں باقاعدہ منصوبہ بنا کر لڑائی لڑی جاتی تھی۔ آپ بچنے کی لاکھ کوشش کریں۔ کچھ شریر بچے زبردستی پنگا لے کر آپ کو لڑائی میں ڈال لیتے تھے۔ اب یا تو مار کھائیں یا دفاع کریں۔ ایک بار میں بھی دھر لیا گیا۔ مدمقابل خاصا طاقتور تھا۔ تمام ہم جماعت بینچوں پر چڑھ کر نعرے لگاتے اور تالیاں پیٹتے رہے۔ آغاز میں تو میرا پلہ بھاری تھا۔ میں نے واقعی دیکھنے والوں کو خاصا حیران کیا۔ لیکن پھر مخالف کے ہاتھ کوئی چیز آگئی۔ غالبا امتحانی گتہ یا تختی تھی۔ اس نے وہ میرے منہ پہ دے ماری۔ نتیجتاً ٹھوڑی پر زخم کا ایک مستقل نشان موجود ہے۔ ایک انچ لمبے اس نشان پر شیو نہیں آتی۔

پہلی جماعت میں تین لڑکیوں پہ مشتمل ایک گروپ سے بھی مار کھائی تھی۔ وہ جماعت دوئم کی تھی۔ لنچ ٹائم میں مجھے اکیلا پا کر اس نے اپنی سہیلیوں کے ہمرا ہ مجھے دھر لیا۔ تھپڑ اور مکے مارنے کے بعد میرا آملیٹ اور ٹوسٹ بھی لے اڑیں۔ :cry2: اس واقعے کے بعد میں نے اسے چھیڑنا بند کردیا۔ :p

اگر آپ کو چانس ملے پرائمری کی کوئی کلاس دوبارہ پڑھنے کا تو کس کلاس میں بیٹھیں گے
پہلی اور تیسری میں تو کم از کم نہیں جاؤں گا۔ :nailbiting:
 

عثمان

محفلین
ہائیں ایک ہی باری میں اتنے زیادہ سوالات۔ :?

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
نیوز سائٹس پر سرسری نظر ڈالنے کی حد تک۔ ہاں الیکشن کے دنوں میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔ 2008 کے امریکی انتخابات کی سنسنی خیز کوریج تو روزانہ چار پانچ گھنٹے دیکھتا تھا۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
عمومی طور پر خود سے کچھ کہنا ممکن نہیں۔ بعض معالات جو تجربہ یا ذاتی مشاہدہ سے تعلق رکھتے ہوں وہاں اچھے اندازے بھی چل جاتے ہیں۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
میرے خیال سے حساس ہوں۔

کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
انگریزی ، اردو ، پنجابی۔ کسی زمانے میں فرانسیسی سے بھی کچھ شدھ بدھ تھی۔

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
وہ تمام زبانیں جو آتی ہیں ان سب سے ہی کسی نہ کسی سطح پر لگاؤ ہے۔ فرانسیسی میں رواں ہونا ضرور چاہوں گا۔

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
خاصا وقت لگاتا ہوں۔ عین وقت پر مجھے واش روم جانے کی حاجت محسوس ہوتی ہے۔ گھر والے عموماً تیار ہو کر میرے منتظر ہوتے ہیں۔

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
یہ رفاقت پر منحصر ہے۔ اگرموڈ ہو تو گھلنے ملنے میں وقت نہیں لگتا۔
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
کوئی بھی چھوٹا سا کام جس سے دوسرے کا دل جیت لوں۔

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
اگر دباؤ کسی خوشی کے معاملے میں ہے تو بکثرت چہل قدمی کرتا ہوں۔ بصورت دیگر سونے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
پاکستا ن کے حالا ت سے دلچسپی ہے ؟
اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
اگر ہے تو پاکستان کے بنیادی مسئلہ کیا ہے اور اس کاحل کس سیاسی جماعت کے پاس ہے؟
 
Top