عبداللہ محمد کے کمالات

یاز

محفلین
جی جی وہی تو۔۔ یوں بھی یہ جو آپ نے خاص دوست کی اصلاح استعمال کر کے دل گارڈن گارڈن کیا ہے ناں۔۔حضوریہ تو آپکی نوازش ہے۔
ذرہ نوازی ہے جناب کی۔ لڑی کو سندِ قبولیت عطا کرنے پر ہم آپ کے احسان مند اور مشکوروممنون وغیرہ ہیں۔
 
یاز

محفلین
عبدالقیوم چوہدری صاحب (عبداللہ محمد سے): آپ خالی پیٹ کتنے سیب کھا سکتے ہو؟
عبداللہ محمد: چار۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری: آپ خالی پیٹ صرف ایک سیب کھا سکتے ہیں،کیونکہ ایک سیب کھانے کے بعد پیٹ خالی نہیں رہتا۔
عبداللہ محمد: اچھا جوک ہے،میں اسے محمد وارث بھائی کو سناؤں گا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ محمد: محمد وارث بھائی! آپ خالی پیٹ کتنے سیب کھا سکتے ہیں؟
وارث بھائی: پانچ سیب۔
عبداللہ محمد: اوہ۔۔۔۔اگر آپ چار کہتے تو میں آپ کو ایک مزے کا جوک سناتا۔
 
یاز

محفلین
ٹیچر: مائکرو سوفٹ کی کسی ایک پروڈکٹ کا نام بتائیں؟

ایک لڑکا: ایم ایس ورڈ
دوسرا لڑکا: ایم ایس ایکسل
تیسرا لڑکا: ایم ایس پاور پوائنٹ
عبداللہ محمد: ایم ایس دھونی
 
یاز

محفلین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ عبداللہ محمد بھائی کلفٹن کی سیر کے دوران غلطی سے سمندر میں گرگئے۔

اب ان کو تیرنا تو آتا نہیں تھا۔ ہاتھ پاؤں ہلاتے ہلاتے ان کے ہاتھ میں ایک مچھلی آگئی تو انھوں نے اسے پکڑ کر باہر پھینکا اور بولے

جاؤ تم اپنی جان بچاؤ میرا تو اللہ مالک ہے۔
 
حاکم شہر نے اعلان کروایا کہ تمام شادی شدہ مرد دو قطاروں میں‌کھڑے ہوں‌گے۔ ایک قطار میں وہ جو بیوی سے ڈرتے ہیں اور ایک میں وہ جو بیوی سے نہیں ڈرتے۔ بیوی سے ڈرنے والوں‌کی طویل قطار تھی جبکہ بیوی سے نہ ڈرنے والوں کی قطار میں‌صرف عبداللہ بھائی تھے ۔ حاکم عبداللہ بھائی کے پاس آیا اور اسے شاباش دی اور پوچھا آپ یہ کیسے سمجھتے ہیں کہ آپ بیوی سے نہیں ڈرتے۔ اس نے جواب دیا۔۔۔۔۔ معلوم نہیں بیوی کہہ کر گئی ہے کہ اس قطار میں‌کھڑ ے رہو
 
بھابھی عبداللہ بھائی سے
جانو! جب آپ نے پہلی بار میرا گھونگٹ اُٹھایا تو کیا محسوس کِیا؟

عبداللہ بھائی
خُدا قسم میری جان نکل جاتی اگر آیت الکرسی یاد نہ ہوتی
 
یاز

محفلین
اس دھاگے کا پس منظر کیا ہے؟
کچھ سمجھ نہیں آیا :)
عبداللہ بھائی سے دوستانہ اور ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ مقصود تھی عثمان بھائی۔
کچھ ایسا ہی مدعا اس مراسلے میں بھی عرض کیا تھا۔
عمران بھائی! وہ کیا ہے کہ عبداللہ محمد صاحب ہمارے خاص دوستوں میں سے ہیں۔ اور ایسی دل لگی خاص دوست کے ساتھ نہیں کریں گے تو اور کس سے کریں گے۔
ویسے بھی عبداللہ محمد صاحب کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایسی لطیف دل لگی کا برا نہیں مانتے۔ کیوں عبداللہ محمد جی؟

تاہم مجھے کچھ احساس سا ہونے لگا ہے کہ شاید ایسی لڑی "ویل ریسیوڈ" کے زمرے میں جگہ نہیں بنا پا رہی۔
 
عثمان

محفلین
تاہم مجھے کچھ احساس سا ہونے لگا ہے کہ شاید ایسی لڑی "ویل ریسیوڈ" کے زمرے میں جگہ نہیں بنا پا رہی۔
نہیں ایسا نہیں ہے۔ میں مندرجہ بالا تبصرہ جات کو ان کی شخصیت کے تناظر میں نہیں سمجھ پایا۔ شائد میں محفل میں ابھی ان سے پوری طرح واقف نہیں ہوا۔ :)
 
تاہم مجھے کچھ احساس سا ہونے لگا ہے کہ شاید ایسی لڑی "ویل ریسیوڈ" کے زمرے میں جگہ نہیں بنا پا رہی۔
اس کی ممکنہ طور پر کچھ وجوہات یوں ہو سکتی ہیں:-
  • عبداللہ محمد صاحب عموماً کچھ مخصوص لڑیوں میں ہی لڑھکتے رہتے ہیں اور جو محفلین ان کے منفرد سٹائل سے واقف نہیں ہیں انھیں یہ ایک عامیانہ سی لڑی لگتی ہے۔
  • محفلین کی خود پر طاری کی ہوئی سنجیدگی شاید حد سے بڑھ گئی ہے یا حس مزاح کم ہو گئی ہے۔
  • کچھ محفلین اسے مخصوص لوگوں کا ایک ہی بندے کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن یا مزاق سمجھ کر برا مناتے ہیں۔
  • حسد اور جلن کہ ایک ہی بندے کے بارے میں کیوں بات ہو رہی ہے یا اسے ہی شہرت کیوں مل رہی ہے۔
  • محفل پر ہمہ وقت بیٹھی رہتی گونگی اکثریت جس نے پڑھنا تو سب کچھ ہے لیکن ازلی سستی کے مارے کوئی بٹن نہیں دبانا یا جواب نہیں دینا ہے۔ مینوں نوٹ ویکھا میرا موڈ بنے ٹائپ:tongueout:
  • عبداللہ صاحب کا بہت زیادہ ریسپونسیو نا ہونا۔
  • زیادہ تر مواد لطائف کو ہی ان سے منسوب کر کے پیش کیا گیا ہے تو محفلین کا ان سے پہلے سے ہی لطف اندوز ہوا ہونا
  • تے وچلی گل اے۔۔۔۔۔نخرے:p
بہرحال یہ سب مفروضہ باتیں ہیں کون دلاں دیاں جانے ھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک میری طرف سے بھی :)

عبداللہ محمد کے دوستوں میں سے ایک دو‏ست تھے (عبداللہ صاحب کو اختیار ہے کہ یہاں‌جس کا چاہے نام لکھ لیں) جن کو آم نہیں بھاتے تھے، ایک دن وہ عبداللہ محمد کے مکان پر برآمدے میں بیٹھے تھے، اتنے میں ایک کمہار اپنے گدھے لے کر گزرا، گلی میں آم کے چھلکے پڑے ہوئے تھے، گدھے نے انہیں سونگھا اور چھوڑ دیا، اس پر وہ صاحب چہک کر بولے۔

"عبداللہ صاحب، دیکھیئے آم ایسی شے ہے جسے گدھا بھی نہیں کھاتا۔"

عبداللہ صاحب نے جواب دیا۔ "بے شک گدھا آم نہیں کھاتا۔"

:)
 
وہی دوست جی جسکی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے۔ سمجھ تو گئے ہونگے۔:D:p

یہ تو vice versa ہو گیا:laughing:
 
محمد وارث

لائبریرین
وہی دوست جی جسکی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے۔ سمجھ تو گئے ہونگے۔:D:p
واللہ اشارہ تو کسی طرف نہیں تھا، لیکن فِٹ اگر دو چار پر بیٹھ گیا ہے تو یہ مرزا کا کمال ہے :)

یہ خاص بچا کر رکھا ہوا تھا عبداللہ صاحب کے لیے :)
 
سید عمران

محفلین
جب وارث صاحب بھی میدان میں کود پڑے تو میرا بھی کم از کم ایک لطیفے کا حق تو بنتا ہے۔۔۔

@ عبد اللہ محمد چاکلیٹ کھا رہے تھے ۔
ایک آدمی نے کہا:اتنے زیادہ چاکلیٹ کھانا اچھا نہیں ہوتا۔
عبد اللہ محمد نے کہا:میرے دادا جی سو سال جئے تھے۔
آدمی: کیا وہ بھی چاکلیٹ کھاتے تھے؟؟؟
عبد اللہ محمد : نہیں،وہ اپنے کام سے کام رکھتے تھے۔۔۔
:D:D:D:D:D
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عبداللہ صاحب اور متعلقین سے ممنکہ ڈیو پیشگی معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔
عبداللہ صاحب کو پھانسی کی سزا دے دی گئی اور کہا گیا کہ آپ کو پھانسی کی سزا دی جاتی ہے اور آپ کو کل صبح چار بجے آپ کو تختہء دار پر لٹکایا جائے گا۔
یہ سننا تھا کہ وہ زور زور سے ہنسنے لگے۔جج اور احباب نے پوچھا کیوں ہنس رہے ہو؟تو فرمایا ۔
یہ پھانسی ہو ہی نہیں سکتی ۔
پوچھا گیا کیوں تو فرمایا کہ
"میں تو صبح اٹھتا ہی گیارہ بجے ہوں"۔
 
جب وارث صاحب بھی میدان میں کود پڑے تو میرا بھی کم از کم ایک لطیفے کا حق تو بنتا ہے۔۔۔

@ عبد اللہ محمد چاکلیٹ کھا رہے تھے ۔
ایک آدمی نے کہا:اتنے زیادہ چاکلیٹ کھانا اچھا نہیں ہوتا۔
عبد اللہ محمد نے کہا:میرے دادا جی سو سال جئے تھے۔
آدمی: کیا وہ بھی چاکلیٹ کھاتے تھے؟؟؟
عبد اللہ محمد : نہیں،وہ اپنے کام سے کام رکھتے تھے۔۔۔
:D:D:D:D:D
:laughing::laughing::laughing:
 
محمد وارث

لائبریرین
جب وارث صاحب بھی میدان میں کود پڑے تو میرا بھی کم از کم ایک لطیفے کا حق تو بنتا ہے۔۔۔
یہ کودنے سے دیکھیے کیا یاد آ گیا اور کیسا کام کر گئے ہم بھی

کودا ترے گھر میں کوئی یوں دھم سے نہ ہوگا
جو کام کیا ہم نے وہ رستم سے نہ ہوگا :)
 
چوہدری صاحب میں اور عبداللہ بھائی میں یہ مقابلہ رہتا تھا کہ کون فجر کی نماز کے لیے پہلے مسجد میں پہنچتا ہے ۔ چوہدری صاحب ہمیشہ ہی عبداللہ بھائی سے پہلے مسجد میں ہوتے تھے ۔ آخر ایک دن عبداللہ بھائی نے چوہدری صاحب سے پوچھا " تم کیسے مینیج کرلیتے ہو ؟ میں نے بہت دفعہ کوشش کی لیکن کبھی تم سے پہلے فجر میں نہیں پہنچ پایا "
چوہدری صاحب نے جواب دیا " میری دو بیویاں ہیں ۔ جو آپس میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں میری مدد کرتی ہیں ۔ یہ سب ان کی خدمت اور احسان کا نتیجہ ہے "
عبداللہ بھائی نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ بھی دو شادیاں کرے اور ایسی کوئی مثال قائم کرے ۔ ۔ ۔
الحمدللہ آج کل عبداللہ بھائی بھی عبدالقیوم چوہدری کی طرح مسجد میں سوتے ہے !!!
 
Top