تعارف عبدالعزیز راقم

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم تو پھر آپ نے اپنا تعارف کروا ہی دیا بہت شکریہ راقم بھائی مجھے خوشی ہے کہ آپ میرے دوست ہیں :) امید ہے آپ اب یہاں خوش اور مطمن بھی ہونگے مجھے ضرور بتائے گا کہ آپ کو محفل کیسی لگی خاص طور پر اساتذِ اکرام
 

راقم

محفلین
خرم بھائی! یہ سب آپ ہی کے خلوص کا نتیجہ ہے۔

السلام علیکم تو پھر آپ نے اپنا تعارف کروا ہی دیا بہت شکریہ راقم بھائی مجھے خوشی ہے کہ آپ میرے دوست ہیں :) امید ہے آپ اب یہاں خوش اور مطمن بھی ہونگے مجھے ضرور بتائے گا کہ آپ کو محفل کیسی لگی خاص طور پر اساتذِ اکرام

السلام علیکم، خرم بھائی!
کیا کہوں اور کیا نہ کہوں۔ بہت ہی پیارے پیارے لوگ ہیں جو علم سکھاتے بھی ہیں اور ساتھ ساتھ اردو زبان کی بھی بہت خدمت کر رہے ہیں ۔ اللہ ان سب کو خوش رکھے۔ وارث صاحب، الف عین صاحب،م۔م۔مغل صاحب، ابنِ سعید صاحب، نبیل صاحب اور بہت سے دوسرے تو بہت ہی مہربان ہیں۔باقی احباب سے زیادہ تفصیلی واسطہ نہیں رہا لیکن سبھی بہت اچھے اور پیار کرنے والے ہیں۔اللہ انھیں ہمیشہ خوش رکھے۔
میں یہاں اس طرح آتا ہوں جیسے اپنا گھر ہوتا ہے۔
آپ نے فون کیا تو آپ کی آواز سن کر ایسے خوشی ہوئی جیسے میرا حقیقی بھائی مجھ سے مخاطب ہے۔ کل م۔م۔مغل صاحب نے بھی فون کیا تھا۔
وارث صاحب نظر نہیں آ رہے، اللہ کرے خیریت سے ہوں۔ الف عین صاحب کی باقاعدگی نے بہت متاثر کیا۔ بہت سے کام کرتے ہیں لیکن بڑی مہارت اور خوبی سے ہر جگہ وقت دیتے ہیں۔ اللہ ان کی زندگی میں برکت عطا فرمائے۔
آپ جب بھی گھر آئے ، مجھے بتا دیجیے گا۔ میں آپ سے ملے ضرور آؤں گا۔
اللہ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرے۔ آمین
اب اجازت
والسلام
 
Top