عام لطیفے

شیخ صاحب کی گرل فرینڈ ان کے گلے میں سونے کی چین دیکھ کر بولی شیخ صاحب یہ مجھے دے دیں جب بھی آپ کی یاد آیا کرے گی میں اسے دیکھ لیا کروں گی
شیخ صاحب بولے: توں اے سوچ کے یاد کر لیں کہ میں منگی سی اونے دتی نئیں
 
ایک آدمی نے آدھی رات کو فون کرکے ڈاکٹر کو جگایا اور بولا ڈاکٹر صاحب مجھے نیند نہ آنے کی بیماری ہے.
ڈاکٹر غصے سے بولااُسے پھیلا کیوں رہا ہے....!
1f609.png
1f603.png
 
مدیر کی آخری تدوین:
میرے ایک دوست نے نیا نیا جنرل سٹور کھولا ہے کل میں اس سے ملنے چلا گیا بھوک لگی تھی سوچا اچھا دوست ہے کچھ کھلا پلا دے گا ویسے بھی مہمان دوست تو رحمت ہوتے ہیں کچھ دیر ملاقات کے بعد دوست کو ایمرجنسی کچھ دیر کیلئے جانا پڑا اور مجھے بٹھا گیا اتنی دیر میں ایک نوجوان آیا اور درجن انڈے مانگے میں چونکہ نام نہاد بہت شریف ہوں تو اس سے ذرا ہٹ کر گفتگو کی
انڈے مرغی کے یا بطخ کے
وہ نوجوان ہنستے ہوئے بولا کہ جناب مرغی کے
میں بولا دیسی مرغی کے یا برائلر کے
تو وہ بولا برائلر مرغی کے جناب
میں نے کہا کہ انڈے کا سائز چھوٹا چاہیے یا بڑا
تو وہ چڑ گیا اور بولا یار بڑا
میں نے ایک چائے کی چسکی لگائی اور پوچھا ایک زردی والا انڈا یا دو زردی والا انڈا
تو غصے سے بولا میں نے انڈا لینا ہے اس کا رشتہ نہیں لینا
میں مسکرا کر بولا ہمارے پاس کھانے والے انڈے ہیں
رشتے والے نہیں سوری
اور وہ مجھے دو درجن گالیاں دیتا دوسری دکان پر چلا گیا
1f62c.png

بھلا اب آپ بتائیں اس میں میرا کیا قصور تھا
1f625.png
 
ایک ڈھول والا شادی میں ڈھول بجا رہا تھا ،
ڈھول کے دونوں طرف عورت کی تصویرتھی،
یہ دیکھ کر ایک بزرگ نے اس سے پوچھا :
خوبصورتی کے پجاری لگتے ہیں ،
ڈھول والامسکراتے ہوئے : پجاری جیسی کوئی بات نہیں ،
ڈھول کے ایک طرف میری ساس کی تصویر ہے ،
دوسری طرف آپ سمجھ گئے ہوں گئے ،
گھر میں یہ موقع نہیں ملتا ،اس لیے یہاں دےدھنا دھن !
 
وکیل: قتل کے وقت آپ کے شوہر کے آخری الفاظ کیا تھے ؟
بیوی: انہوں نے کہا کہ میری عینک کہاں ہے شہناز ؟
وکیل (حیرانی سے): تو اس میں قتل کردینے والی کون سی بات تھی ؟
بیوی (اطمینان سے): کیوں کہ میرا نام رضیہ ہے۔
 
‏ایک عورت ایک مولانا کے پاس گئی !
بولی حضرت میں نے سنا ہے کہ تکبر بڑا گناہ ہے ،
میں جب بھی آئینہ دیکھتی ہوں مجھے اپنی خوبصورتی پر بڑا تکبر آتا ہے ،
میں اس گناہ سے کیسے بچوں ؟
مولانا : جسے آپ تکبر سمجھ رہی ہیں
وہ عظیم ترین غلط فہمی ہے اور غلط فہمی کوئی گناہ نہیں ۔
 
اردو زبان سے "محبت " کرنے والی دو سہلیوں کی آپس میں گفتگو !
پہلی :" یو نو مجھے اردو بہت پسند ہے " آئی لو اردو" ،
دوسری :" یس تانیہ آئی نو, مجھے بھی اردو بہت پسند ہے ،
آفٹر آل یہ ہماری لینگویج ہے، میں تو ہمیشہ ٹرائی کرتی ہوں کہ اپنے گھر میں، بچوں اور ہسبینڈ کے ساتھ بھی اردو میں ہی بات کروں"،
پہلی: " سیم ہیر، میرے بچے لائیک کرتے ہیں اردو میں بات کرنا"،
دوسری:"یا اٹس فنٹاسٹک لینگویج"۔ :sneaky:
 
عجیب صورت حال سے دو چار ہوں آج سے چار سال پہلے ایک لڑکی ملی، سطحی گپ شپ ہوتی تهی ایک دن اس نے پریشان ہو کر بتایا کہ میری منگنی مجھ سے 11 سال بڑے کزن کے ساتھ کردی گئی ہے اور میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی، میرے منہ سے نکل گیا کہ منگنی تڑوا دیں گے. بس وہ میرے پیچهے پڑ گئی میں نے بهی سوچا چلو اس کا دل رکهنے میں کوئی حرج نہیں، میں نے اسے کہا کہ میں ایک "دم شُدہ" پانی کی بوتل تمہیں دوں گا وہ کسی طرح کزن کو پلا دو وہ خود انکار کردے گا. وہ بضد ہوگئی کہ مجهے ابهی دو چار دن میں بوتل پہنچاو، اس نے ایڈریس بتایا اور میں نے کسی نہ کسی طرح اس تک بوتل پہنچا دی (پانی ایک عام سے نل سے بهرا تها جس پر کسی قسم کا کوئی دم شم نہیں کیا گیا تها) کوئی ایک مہینہ بعد اس کا میسج آیا کہ کزن نے منگنی توڑ دی میری تو ہنسی نہیں رک رہی تهی اور وہ مجهے کوئی بہت بڑا پیر سمجهنے لگی اس کی شادی اپنی پسند سے ہوگئی بات چیت ختم ہوگئی اب مسئلہ یہ ہے کہ کل اس کا میسج آیا ہے کہ اس کی ایک دوست کی منگنی اس کے کزن سے ہوگئی ہے ایک بوتل اور چاہیئے..
1f622.png
1f622.png
 
وہ مجهے کوئی بہت بڑا پیر سمجهنے لگی اس کی شادی اپنی پسند سے ہوگئی بات چیت ختم ہوگئی اب مسئلہ یہ ہے کہ کل اس کا میسج آیا ہے کہ اس کی ایک دوست کی منگنی اس کے کزن سے ہوگئی ہے ایک بوتل اور چاہیئے..
1f622.png
1f622.png
مسئلہ یہ ہے کہ وہ آپ کو پیر سمجھنے لگی ہے یا مسئلہ یہ ہے کہ وہ عام سا نل اب بند ہوگیا ہے؟
 

ربیع م

محفلین
متوکل نے عبادۃ سے کہا مجھ تک اطلاع پہنچی ہے کہ تم نے امام مسجد کو مارا ہے اگر تم نے کوئی عذر پیش نہ کیا تو میں تمہیں سزا دوں گا.
عبادۃ نے کہا امیر المومنین! میں ایک مسجد کے پاس سے گزرا، موذن اقامت کہہ چکا تھا ہم بھی نماز میں شامل ہو گئے، امام نے سورۃ فاتحہ سے ابتداء کی اور سورۃ بقرۃ کا آغاز کیا، میں نے کہا اس سورت کی چند آیات ہی تلاوت کرے گا لیکن اس نے پہلی رکعت میں مکمل سورۃ بقرۃ تلاوت کی!! پھر دوسری رکعت شروع کی تو مجھے پورا یقین تھا کہ سورۃ فاتحہ کے ساتھ محض سورۃ اخلاص کی تلاوت کرے گا.
لیکن اس نے سورۃ آل عمران کی تلاوت شروع کر دی اور آخر تک تلاوت کی پھر سلام پھرنے کے بعد لوگوں کی جانب متوجہ ہوا، سورج طلوع ہونے کے قریب تھا.
اس نے کہا : اللہ تم پر رحم فرمائے اپنی نماز دہرا لو کیوں کہ میں وضو سے نہیں تھا، میں بے اختیار اٹھ کھڑا ہوا اور اسے طمانچہ مارا.
متوکل یہ قصہ سن کر ہنس پڑا

[نثر الدر للرازي / ج ٧ - الباب الثامن عشر ص ١٦٧].
 
متوکل نے عبادۃ سے کہا مجھ تک اطلاع پہنچی ہے کہ تم نے امام مسجد کو مارا ہے اگر تم نے کوئی عذر پیش نہ کیا تو میں تمہیں سزا دوں گا.
عبادۃ نے کہا امیر المومنین! میں ایک مسجد کے پاس سے گزرا، موذن اقامت کہہ چکا تھا ہم بھی نماز میں شامل ہو گئے، امام نے سورۃ فاتحہ سے ابتداء کی اور سورۃ بقرۃ کا آغاز کیا، میں نے کہا اس سورت کی چند آیات ہی تلاوت کرے گا لیکن اس نے پہلی رکعت میں مکمل سورۃ بقرۃ تلاوت کی!! پھر دوسری رکعت شروع کی تو مجھے پورا یقین تھا کہ سورۃ فاتحہ کے ساتھ محض سورۃ اخلاص کی تلاوت کرے گا.
لیکن اس نے سورۃ آل عمران کی تلاوت شروع کر دی اور آخر تک تلاوت کی پھر سلام پھرنے کے بعد لوگوں کی جانب متوجہ ہوا، سورج طلوع ہونے کے قریب تھا.
اس نے کہا : اللہ تم پر رحم فرمائے اپنی نماز دہرا لو کیوں کہ میں وضو سے نہیں تھا، میں بے اختیار اٹھ کھڑا ہوا اور اسے طمانچہ مارا.
متوکل یہ قصہ سن کر ہنس پڑا

[نثر الدر للرازي / ج ٧ - الباب الثامن عشر ص ١٦٧].
بہت خوب
ربیع بھائی ایسے لطیفے علمی وادبی لطیفوں میں بیان کردیا کریں۔
 
Top