مبارکباد عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ مبارک !!

عندلیب

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عیدالاضحیٰ کے اس پُرمسرت موقع پر عالم اسلام کے تمام مسلمانوں اور حجاج کرام کو بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔
اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کا حج قبول فرمائے اور ان کی دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں پر جو مصائب آئے ہوئے ہیں انہیں دور فرما دے ، آمین۔

حج کا اجتماع عالمی اخوت کا یادگار اور اثرانگیز منظر ہوتا ہے جو بھائی چارہ ، مساوات ، یگانگت اور مختلف ممالک کے مسلمانوں کی یکجہتی کا بھی ایک بہترین نمونہ ہے۔

عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کا مقصد سنتِ ابراھیمی کی یاد تازہ کرنا ہے اور یہ ایک ایسی عبادت ہے جو ہمیں ایثار ، محبت اور اللہ رب الکریم کی خوشنودی کا راستہ دکھاتی ہے۔

دعا ہے کہ پوری امت مسلمہ حج کے اصل مقصد کو پورا کرتے ہوئے وحدتِ امت کے رشتہ کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں خلوصِ دل سے جُٹ جائے ، آمین ثم آمین۔

اردو محفل کے اراکین کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں !!
arafatmw6.jpg
 
زین

لائبریرین

آمین۔
آپ کو اور تمام اہلیان محفل کو عید مبارک
اپنی خوشیوں میں سب کو یاد رکھیں ۔
 
جہانزیب

محفلین
میری طرف سے سب کو بہت بہت عید مبارک ۔
عندلیب بہن جو عالم اسلام سے باہر ہیں‌ ان مسلمانوں‌ کو عید مبارک نہیں‌ ہے؟
 
Top