مبارکباد ظہیر (طالوت) بھائی کی شادی

فہیم

لائبریرین
آواز اب ٹھیک ہوگئی ہے۔
ریپئرنگ کرالی:grin:

آپ سنائیں۔
کہاں ہیں آج کل۔
فیصل آباد کا سفر کیسا رہا۔
 

طالوت

محفلین
طالوت، شادی بہت مبارک ہو۔
شکریہ ماؤرا ۔۔
میری طرف سے بھی بہت مبارک ہو:party:
شکریہ ناعمہ
مجھے بھی ظہیر بھائی نے بلایا تھا پر میں نے انھے فون کرکے معذرت کرلی اور فون پر ہی مبارک باد دے دی:party: :party:

ہی ہی ہی وہ تو خیر میں چھوٹی بہن ہوں ،بہنوں سے بھلا کوئی گفٹ لیتا ہے:tongue:
یہ بڑے دل والے چچا اور اتنی کنجوش بھتیجی :noxxx: گفٹ نہ سہی کوئی تحفہ ہی بھجوا دیتیں:frustrated:
اللہ تعالی آپ کو آپ کی بیگم کو یہ شادی خانہ آبادی مبارک کرے اور اسے برکتوں سے مالا مال کرے۔ امین۔
شکریہ مہوش ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک اپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔بات سن دلہا بن کے کوئی روپ شوپ بھی چھڑھا تھاتمیں‌یا ایسے ہی فٹے منہ رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ ۔۔ روپ کیسے چڑھتا میں نے 4/6 گھنٹے مرمت خانے میں گزارے ہوتے تو نا ۔۔

مبارک اور برکت ہو

مع السلام
شکریہ صدیق ۔ کیسے مزاج ہیں ؟

ظہیر طالوت بھائی میرے طرف سے شادی مبارک قبول ہو۔
اللہ تعالی آپ دونوں کو پیار و محبت اور مخلصی کے ساتھ مل کر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
شکریہ عشی ۔۔

جب سے شادی ہوئی ہے، ایسے غائب ہوئے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگھ۔
اگر تو خوشی سے غائب ہیں تو ٹھیک۔۔۔۔ورنہ۔۔۔۔۔۔ :)
دراصل مسلسل سفر اور مصروفیت میں فون نیٹ ہی بمشکل نصیب ہوتا ہے اسی وجہ سے غیر حاضر رہتا ہوں ۔۔ فی الحال تو ہم ملکہ عالیہ کو دارلخلافہ میں چھوڑ کر طوفانی دورے پر ہیں اسلیے ورنہ کی کوئی صورت نہیں;)

اب بے چارے کا کچھ تو پردہ رہنے دو۔بیگم کا ڈر بھی اخر کو چیز ہوتی ہے دبکا مار کے کہیں بٹھا رکھا ہو گا دلہے میاں کو
میں بھلا کسی کے دبکے میں آنے والی چیز ہوں ؟
وسلام
 

ظفری

لائبریرین
ظہیر بھائی ۔۔۔۔ سب سے پہلے تاخیر کے لیئے معذرت خواہ ہوں ۔
آپ کو زندگی کا نیا سفر بہت مبارک ہو ۔ دعا ہے کہ آپ کی ازدواجی زندگی مسرتوں اور خوشیوں کا مرکز اور گہوارا بنے ۔ اور اللہ آپ دونوں میں محبت اور خلوص ہمیشہ قائم رکھے ۔ اور اس زندگی کی مزید خوشیاں دکھائے ۔ آمین ثم آمین
 

زین

لائبریرین
جناب، کہاں غائب ہیں؟؟؟ دو بار موبائل نمبر ٹرائی کیا ، بند تھا
اس قت کہاں ہیں ؟ کراچی کہ سعودیہ میں ؟
 

عثمان

محفلین
بھائی جی۔۔
مجھے اردو محفل پہنچتے پہنچتے دیر ہوگئی۔ اس لئے دیر ہی سہی لیکن مبارک باد قبول فرمائیے! :congrats:
 

طالوت

محفلین
السلام علیکم
بہت بہت مبارک ہو طالوت :)۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت سی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔ ثمَ آمین
شکریہ فرحت کیانی ۔ اگر آپ اس دعا میں “ایسی“ کا اضافہ کر لیتیں تو اور بھی اچھی دعا ہوتی:noxxx:
بھائی جی۔۔
مجھے اردو محفل پہنچتے پہنچتے دیر ہوگئی۔ اس لئے دیر ہی سہی لیکن مبارک باد قبول فرمائیے! :congrats:
شکریہ جناب ۔ زیادہ دیر نہیں بس دس مہینے کی تو بات ہے۔ اس بہانے فرحت بی بی کا بھی شکریہ ادا کر دیا ۔ ویسے آپ کا مشاہدہ اور قلم اچھا ہے ایک آدھ تحریر شادی شدہ حضرات پہ بھی لکھ ماریں۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
یہ تو گذشتہ سال کا قصہ ہے ، اب مٹھائی اگلی شادی پر ہی کھائیے گا :)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلیں آپ سے یوں حساب بے باک کرتے ہیں کہ آپ اپنے پیسوں کی مٹھائی میری شادی کی سمجھ کر کھا لیں اور میں اپنوں کی آپ کے پاس ہونے کی سمجھ کر :hatoff:
 
Top