طلسم ہوشربا تبصرے

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی آگے کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔

نمبر | صفحات | برقیانے والے کا نام | مکمل/ نامکمل | پروف ریڈر کا نام
1 | 20 - 01 | شمشاد | مکمل |
2 | 40 - 21 |ماوراء | |
3 |60 - 41 | محمد وارث | |
4 | 80 - 61 | راہبر | |
5 | 100 - 81 | محمد وارث | مکمل |
6 | 120 - 101 |حجاب | |
7 | | | |
8 | 160 - 141 | فہیم | |
9 | | | |
10 | | | |
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی وقت ملا تو اسے بھی آگے بڑھاؤں گا۔ دراصل ایک ویب سائٹ پر اس کے چار پانچ صفحے ہی موجود تھے۔ وہ سائٹ کی آف لائن ہو گئی۔ کبھی یہ داستان پوری ہاتھ لگی تو اس پر کام آگے چلاؤں گا۔
 
ماوراء

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

میرا خیال ہے اب اللہ کا نام لے کر اگلے پراجیکٹ پرکام شروع کر لینا چاہیے۔ مجھے کافی عرصے سے فاتح نے فائلز بھیج دی ہوئی ہیں، لیکن میری مصروفیت اور سستی بیچ میں آ گئی ہے۔ طلسم ہو شربا برقیانے میں جو خوشی سے مدد کروانے کو تیار ہے وہ ضرور بتائیں، اور جن کا موڈ نہیں ہے وہ بھی اپنا موڈ بنا لیں۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، ابھی میں گن کر بتاتی ہوں۔:p

یہ پوسٹ میں نے اس لیے بھی کی ہے کہ مجھے معلوم ہو کہ کوئی کام بھی کرنا ہے۔ باقی انشاءاللہ میں جلدی ہی ایک فہرست ترتیب دے کر پوسٹ کرتی ہوں۔ جب تک کچھ نام سامنے آ جائیں کہ کس کس نے مدد کروانی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، دو گھنٹے تو میں گھر پر ہی نہیں تھی۔ ابھی گن کر بتاتی ہوں نا۔ ابھی فائلز اپلوڈ ہو رہی ہیں۔ بہت دیر لگ رہی ہے۔:confused:

میں فائلز کو جی میل میں بھی رکھ دوں گی۔ آپ وہاں سے لے سکیں گے۔ اور تصویری شکل میں ہے۔

شگفتہ، کتابی شکل؟ تصویری شکل میں ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
تو کیوں نہ پھر چھوٹی چھوٹی اردو کلاسک بکس (کاپی رائٹ فری) پر محنت کی جائے، جیسے ڈپٹی نذیر احمد کے ناول، شبلی نعمانی کی کتب، حالی کی کتب، سجاد حیدر یلدرم کی کتب، پریم چند کے افسانے اور ناول، اور منٹو کے افسانے، خاکے، وغیرہ وغیرہ۔ ان میں سے کئی تصویری شکل میں نیٹ پر موجود بھی ہیں۔
 
بھائیو، بہنو! جو چاہو کرتے رہنا لیکن کم سے کم طلسم ہوشربا مجھے ایسے ہی پڑھنے کے لیے تو فراہم کردو۔۔۔ بھلے سے بعد میں برقیا دیں گے۔۔۔ میں پڑھ تو لوں کم سے کم۔۔۔ اگر مجھے پڑھنے کو مل گئی نا تو ان شاء اللہ میں برقیانے میں بھی ہاتھ بٹادوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔! :lll:
 
شمشاد

لائبریرین
اگر صحیح کی ٹیم بن گئی تو کوئی بڑی بات نہیں کہ اس کو بھی آسانی سے برقیا لیا جائے۔
 
ماوراء

محفلین
یہ تو علی پور کا ایلی سے بھی بڑی کتاب ہوئی پھر تو۔
صحیح کہا۔ لیکن یہ صفحات بہت چھوٹے چھوٹے ہیں۔ لیکن پھر بھی کتاب بڑی ہے۔

تو کیوں نہ پھر چھوٹی چھوٹی اردو کلاسک بکس (کاپی رائٹ فری) پر محنت کی جائے، جیسے ڈپٹی نذیر احمد کے ناول، شبلی نعمانی کی کتب، حالی کی کتب، سجاد حیدر یلدرم کی کتب، پریم چند کے افسانے اور ناول، اور منٹو کے افسانے، خاکے، وغیرہ وغیرہ۔ ان میں سے کئی تصویری شکل میں نیٹ پر موجود بھی ہیں۔
کیا طلسم ہو شربا کاپی رائٹ فری نہیں ہے؟ وارث یہ بھی تو ایک اہم کتاب ہے نا؟ اور ہاتھ لگی ہوئی ہے تو اس کو برقیا لیتے ہیں۔ باقی اوپر بتائی ہوئی کتابوں میں سے بھی کوئی آپ کے پاس تصویری شکل میں موجود ہو تو ضرور بتائیں۔ انھیں بھی شروع کر سکتے ہیں۔

بھائیو، بہنو! جو چاہو کرتے رہنا لیکن کم سے کم طلسم ہوشربا مجھے ایسے ہی پڑھنے کے لیے تو فراہم کردو۔۔۔ بھلے سے بعد میں برقیا دیں گے۔۔۔ میں پڑھ تو لوں کم سے کم۔۔۔ اگر مجھے پڑھنے کو مل گئی نا تو ان شاء اللہ میں برقیانے میں بھی ہاتھ بٹادوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔! :lll:
پہلے لکھواؤ نا۔۔۔پھر پروف ریڈنگ جب کرو گے تو ساتھ ساتھ پڑھ بھی لینا۔ بولو۔۔لکھنے کے لیے کتنے صفحے بھیجوں؟ ;)

اگر صحیح کی ٹیم بن گئی تو کوئی بڑی بات نہیں کہ اس کو بھی آسانی سے برقیا لیا جائے۔

That's Spirit..!!
ماوراء کیا طلسم ہوشربا جی میل پر رکھ دی ہے کہ ابھی نہیں؟

شمشاد بھائی، جی میل پر نہیں رکھنے ہو رہی۔:confused: پہلے فاتح بھی ٹرائی کر چکے ہیں۔ لیکن شاید فائلز کا مسئلہ ہے۔ اور ایک ایک صفحہ کر کے میں نہیں رکھ سکتی۔ یہ بہت وقت لے گا۔ آپ بتائیں آپ کو کتنے صفحات بھیجوں؟
 
ماوراء

محفلین
نمبر | صفحات | برقیانے والے کا نام | مکمل/ نامکمل | پروف ریڈر کا نام
1 | | شمشاد | |
2 | |ماوراء | |
3 | | | |
4 | | | |
 
نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء، آپ 4shared کا بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ اگر پھر بھی کوئی مسئلہ ہو تو بتائیں۔ اس مقصد کے لیے فائل سپیس کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
شکریہ نبیل بھائی۔ یہ طریقہ تو میرے ذہن میں ہی نہیں آیا تھا۔میں ٹرائی کرتی ہوں۔ اور یہ کتاب ہم نے جس سائٹ سے چوری کی ہے وہاں کاپی رائٹ کا مسئلہ تھا۔ اس لیے یہ فائلز محفل پر نہیں رکھ سکوں گی۔
 
Top