طلسم ہوشربا تبصرے

ماوراء

محفلین
محب، میں بس اسی لیے بے فکر رہتی ہوں کہ محب ہمیشہ میرے ساتھ ہوتے ہیں۔:p

ٹھیک ہے۔۔۔۔!!! اس بار میں صبر اور تحمل کا بھرپور مظاہرہ کرنے کو تیار ہوں۔ ویسے تو آپ کو میں نے کوئی کام نہیں کہنا تھا لیکن آپ کے اس معصومیت بھرے(اصلی معصومیت نہیں) جملے کے بعد آدھی کتاب تو آپ کو دینے کا دل کر رہا ہے۔:grin:

کتاب کا آخری ایک صفحہ میں آپ کو بھیج دوں گی۔ :p
 
یہ ہوئی نہ بات ویسے میرے پاس طلسم ہوشربا کا خلاصہ پڑا ہے اور اسے پڑھ کر میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس کتاب کو صرف بالغان ہی پڑھ سکتے ہیں نا بالغوں کی پہنچ سے اسے دور رکھا جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تم خلاصہ پڑھ کر اس نتیجے پر پہنچے ہو تو اصل طلسم ہوشربا تمہارے لیے بہت ہی ہوشربا ثابت ہوگی۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء کیا تم مجھے مکمل کتاب بھیج سکتی ہو؟ اگر نہیں تو آخری صفحہ سمیت آخر کے 501 صفحات مجھ بھیج دو۔ آخری صفحہ میں نہیں لکھوں گا، غالباً وہ محب کو دیا جا چکا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
چلیں جی کام ہو گیا۔۔۔!! محفل کے جی میل پر میں نے فائلز اپلوڈ کرنے کا لنک سینڈ کر دیا ہے۔ اب اس لنک کو اوپن کر کے فائلز کو ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ جو جو صفحات لکھنا چاہتا ہے وہ وہاں سے لے کر یہاں بھی پوسٹ کر دے کہ وہ کون سےصفحات لکھ رہا ہے۔ بلکہ اگر ہو سکے تو اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ کو ایڈیٹ کر کے ٹیبل میں اپنا نام اور صفحات لکھ دے۔۔۔!! اگر کوئی یہ نہیں کر سکتا تو میں ہی بھیج دوں گی۔

یہ ہوئی نہ بات ویسے میرے پاس طلسم ہوشربا کا خلاصہ پڑا ہے اور اسے پڑھ کر میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس کتاب کو صرف بالغان ہی پڑھ سکتے ہیں نا بالغوں کی پہنچ سے اسے دور رکھا جائے۔
میں ذرا محفل پر ایک چکر لگا کر دیکھتی ہوں کہ یہاں بچہ کون کون ہے۔ :p

ویسے یہ بتا کر اچھا نہیں کیا۔ یاد نہیں علی پور کا ایلی اسی وجہ سے کچھ بچوں نے لکھنے سے انکار کر دیا تھا۔۔!! lol
 
ماوراء

محفلین
ماوراء کیا تم مجھے مکمل کتاب بھیج سکتی ہو؟ اگر نہیں تو آخری صفحہ سمیت آخر کے 501 صفحات مجھ بھیج دو۔ آخری صفحہ میں نہیں لکھوں گا، غالباً وہ محب کو دیا جا چکا ہے۔

مکمل کتاب۔۔۔؟؟ ٹھہریں شمشاد بھائی۔۔میں اپنا سانس بحال کر لوں۔۔۔۔! مکمل کتاب کیسے لکھیں گے شمشاد بھائی؟ سارا بوجھ آپ پر نہیں ڈالنا چاہتی۔ ٹیم ورک ہونے دیں۔ اس طرح جو فارغ ہیں یعنی لائبریری میں کام نہیں کر رہے۔ انھیں بھی کام کرنے کی عادت پڑے گی۔

آپ کو شروع کے صفحات بھجوا دیتی ہوں کہ آخری صفحات ابھی فاتح کے پاس ہیں۔ اگر آپ جی میل پر موجود پہلی میل میں لنک سے فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں تو سارے صفحات آپ کی طرف ڈاؤنلوڈ ہو جائیں گے۔ (طلسم ہو شربا 1-2 فائل سے شروع کرنا ہے) ۔ اگر کوئی مشکل ہو تو بتائیں۔ میں آپ کو بھیج دیتی ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا طلسم ہو شربا کاپی رائٹ فری نہیں ہے؟ وارث یہ بھی تو ایک اہم کتاب ہے نا؟ اور ہاتھ لگی ہوئی ہے تو اس کو برقیا لیتے ہیں۔ باقی اوپر بتائی ہوئی کتابوں میں سے بھی کوئی آپ کے پاس تصویری شکل میں موجود ہو تو ضرور بتائیں۔ انھیں بھی شروع کر سکتے ہیں۔

نہیں یہ بات نہیں ہے، طلسم ہوشربا کاپی رائٹ فری بھی ہے اور کسی حد تک اہم بھی، لیکن میرے خیال میں اردو ادب میں اس کتاب کا وہ مقام نہیں ہے کہ دوسری اس سے اہم کتابیں چھوڑ کر پہلے اس کو برقیا جائے، لیکن یہ محض میری ذاتی رائے ہے جس سے کسی کو بھی اختلاف کا حق ہے۔ اور اگر ٹیم ورک کرنا ہی پڑا تو پھر کیا کر لونگا یہی کہ مجبوراً اسی پر کام کروں گا، انشاءاللہ۔

علامہ اقبال سائبر لائبریری پر کافی زیادہ کتابیں تصویری شکل میں موجود ہیں، صرف 'فکشن' کا ربط نیچے دے رہا ہوں، اسکے علاوہ شاعری، اسلام، اقبالیات، مطالعہ پاکستان اور متفرق موضوعات پر بھی کتابیں تصویری شکل میں موجود ہیں۔

http://www.iqbalcyberlibrary.net/index-7.html

۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ، کتابی شکل؟ تصویری شکل میں ہے۔

ماوراء ، کتابی شکل سے مراد اصل کتاب سے اسکین شدہ متن ہے (جیسا کہ آبِ حیات اور عمران سیریز کےاسکین صفحات جو اصل کتاب سے اسکین کیئے گئے ہیں) ۔ کیا اسی طرح سے ہے ؟

اگر یہ باغ و بہار کی مانند تصویری صفحات ہیں تو متن میں اغلاط کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔

ایسی صورت میں پروف ریڈنگ کے لئے اصل کتاب (سے اسکین ) کی ضرورت ہوگی
 
ماوراء

محفلین
نہیں شگفتہ، سکین شدہ نہیں ہے۔ تصویری شکل میں ہے۔ اور یقیناً غلطیاں بہت ہوں گی کہ اس سائٹ سے باغ و بہار بھی لی تو اس میں بھی بہت تھیں۔ پروف ریڈنگ بھی انشاءاللہ ہو جائے گی۔ کسی کے پاس شاید کتاب بھی ہو۔
 
ماوراء

محفلین
نہیں یہ بات نہیں ہے، طلسم ہوشربا کاپی رائٹ فری بھی ہے اور کسی حد تک اہم بھی، لیکن میرے خیال میں اردو ادب میں اس کتاب کا وہ مقام نہیں ہے کہ دوسری اس سے اہم کتابیں چھوڑ کر پہلے اس کو برقیا جائے، لیکن یہ محض میری ذاتی رائے ہے جس سے کسی کو بھی اختلاف کا حق ہے۔ اور اگر ٹیم ورک کرنا ہی پڑا تو پھر کیا کر لونگا یہی کہ مجبوراً اسی پر کام کروں گا، انشاءاللہ۔

علامہ اقبال سائبر لائبریری پر کافی زیادہ کتابیں تصویری شکل میں موجود ہیں، صرف 'فکشن' کا ربط نیچے دے رہا ہوں، اسکے علاوہ شاعری، اسلام، اقبالیات، مطالعہ پاکستان اور متفرق موضوعات پر بھی کتابیں تصویری شکل میں موجود ہیں۔

http://www.iqbalcyberlibrary.net/index-7.html

۔

ہممم۔۔۔۔ پہلے بتانا تھا نا۔۔:( لیکن وارث، نبیل بھائی نے پہلے سے یہ کتاب شروع کر رکھی تھی، تو سوچا اسے مکمل کر لیں۔ اور مجبوراً کوئی کام نہیں کرنا۔ اگر آپ اسے برقیانا نہیں چاہتے تو نو مسئلہ۔۔۔! مجبوراً کام کرنے اور کروانے کے حق میں میں نہیں ہوں۔ میں باقیوں سے کام لیتی ہون، جو فارغ ہیں۔lol

اور لنک دینے کا شکریہ۔ میں اسے دیکھتی ہوں۔ ایک اور کتاب بھی ساتھ شروع کی جا سکتی ہے۔ اس طرح دو ٹیمز بن جائیں گی۔ جو جس کتاب پر کام کرنا چاہے۔
 
پھر تو نبیل کو بھی کام دیں گے :)

یہ محض میری رائے تھی، اور میں وہ ہر کام بہت اچھا کرتا ہوں جو مجبوراً کرنا پڑتا ہے جیسے نوکری :)

خیر تفنن برطرف، آپ میرا نام اس کتاب کو برقیانے والی ٹیم میں لکھ لیں۔
 
ماوراء

محفلین
ضرور۔ نبیل بھائی سے بھی ایک سب سے چھوٹا صفحہ لکھوا لیں گے۔ اور اس بار زکریا سے بھی لکھوانا ہے۔:p

مطلب آپ نوکری مجبوراً کرتے ہیں۔:grin: مجھ سے تو مجبوری کا کوئی کام ٹھیک سے نہیں ہوتا۔ چلیں، آپ کو زیادہ نہیں لکھنے کو دوں گی۔ زیادہ ان کو دینا ہے جنہوں نے ابھی کوئی کام نہیں کیا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
وارث، آپ کی بات درست ضرور ہے کہ طلسم ہوشربا سے زیادہ حیثیت کی کتب بھی برقیانے کے لیے موجود ہیں۔ دراصل طلسم ہوشربا اور دوسری کلاسیکی داستانوں کو تحریری شکل میں آن لائن لانا میرا پرانا خواب رہا ہے۔ لیکن آپ دوست جیسا بہتر سمجھتے ہیں، کریں۔ اصل اہمیت ٹیم ورک کی ہے۔ ہمیں اپنی توانائیاں ایک سمت میں مجتمع کرنی چاہییں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
تو نبیل بس یہ سمجھیں کہ آپ کا پرانا خواب اب پورا ہونے والے ہے کہ 'طلسمِ ہوشربا' اب مکمل ہو کے رہی گئی انشاءاللہ کہ شمشاد بھائی کی نظرِ کرم ہونے کی دیر ہے۔

میرے خیال میں ٹیم کے ہر ممبر کو ایک ٹارگٹ دینا چاہیئے اور جو پورا نہ کرنے اسکو ریمائنڈر بھی دینا چاہیئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء میں نے تینوں فائلیں اتار لی ہیں۔

پہلی فائل 1 تا 860 صفحے
دوسری فائل 861 تا 1719 صفحے
تیسری فائل 1 تا 1179 صفحے
 
شمشاد

لائبریرین
اس کتاب کو برقیانے میں مشکل یوں پیش آئے گی کہ کتاب کے صفحات پر نمبر نہیں دیئے ہوئے۔
 
پہلے لکھواؤ نا۔۔۔پھر پروف ریڈنگ جب کرو گے تو ساتھ ساتھ پڑھ بھی لینا۔ بولو۔۔لکھنے کے لیے کتنے صفحے بھیجوں؟ ;)

:aansu:
پہلے مجھے پڑھنے کو چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر میرا نام بھی طلسم ہوشربا برقیانے والی ٹیم میں شامل کرلینا۔۔۔۔۔۔!

دوسری بات یہ کہ مجھے جی۔میل والا طریقہ نہیں پتا۔۔۔ اس لیے وہاں لنک ہونے سے میں فائدہ نہیں اٹھاسکتا۔۔۔ مجھ پر نظرِ کرم فرمائی جائے۔
 
Top