طلسم دستکاری

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں یہاں ہاتھ سے بنی ہوئی کچھ چیزیں آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ :)

میرے دوست کے گھر میں لگی ہوئی کاغذوں سے بنائی گئی سینری :)
318604_10151621592871978_326093054_n.jpg
 
سید زبیر

محفلین
نیرنگ خیال !سلام اتنے عظیم دستکاروں کو ، دستکار اپنی خدادادتخلیقی صلاحیتوں سے اپنے ذہن کی خوبصورتی کس کمال سے اپنے فن پاروں میں منتقل کرتے ہیں یہ بے شک اللہ کریم ہی کی ودیعت ہے ۔ بہت عمدہ شراکت ۔ ۔ ۔اللہ آپ کو اپ کے اہل خانہ کو بہت خوشیاں عطا فرمائے (آمین)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
واہ۔ زبردست۔
اللہ تعالیٰ پہننا، اوڑھنا اور برتنا نصیب کریں۔ آمین
اب ایک سائیڈ نوٹ جو میں نے پہلی دفعہ رلی کی تصویر دیکھنے کے بعد لکھنا تھا لیکن پھر وہ دھاگہ گُم ہو گیا۔ مجھے بھی ایسی رَلی چاہئیے۔ یا تو اپنے علاقے کے کسی ہینڈی کرافٹ آؤٹ لٹ کا پتہ دیں یا خود ایسی دستکاریوں کی سپلائی شروع کر دیں۔
 
آمین :)
 
ہاں وہ ماچھکہ والے دھاگے میں پہلی بار لگائی تھی تصویر۔ اس میں لیکن نیچے بچھا کر اوپر بیٹھے ہوئے تھے۔
رلی عام طور پر بنائی جاتی ہے۔ اور ہمارے وہاں عام حصہ ہے کلچر کا۔ لیکن دکانوں پر بکتی وہاں میں نے نہیں دیکھی کبھی۔ :)
میں آپکو پتہ کر کے بتاتا ہوں۔ اور اگر ممکن ہوا تو آپ کو منگوا دوں گا انشاءاللہ :)
 
جزاک اللہ۔ :)
میں انتظار کروں گی اور جب کبھی بہاولپور جانا ہوا تو آپ سے وہاں ایسی شاپنگ کے لئے مخصوص جگہوں کا پوچھ کر جاؤں گی۔
 
عینی شاہ

محفلین
بہت اچھی ہینڈی کرافٹس ہیں :) ۔۔۔مجھے سب سے اچھے کرتے لگے ہیں :) میں نے بھی ایسا بنوانا ہے عشبہ کی نانو سے کہیں کہ ایک عینی کو بھی بنا دیں نا پلیز:rolleyes:
 
Top