طبیبانہ ہزل: اپنی "ای آر" بڑھ نہ جائے کہیں

عاطف ملک نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 7, 2021

  1. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,351
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    (ناصرؔ کاظمی سے معذرت)
    اپنی "ای آر"* بڑھ نہ جائے کہیں
    آج "ایس کے"* ہی لڑ نہ جائے کہیں

    مجھ کو کرنی پڑی ہے سی پی آر*
    کوئی پٹھا اکڑ نہ جائے کہیں

    ڈیوٹی پر لیٹ جا رہا ہوں آج
    ناشتہ مجھ کو پڑ نہ جائے کہیں

    ایچ او* لائی ہے میرے واسطے کیک
    میرا ایس آر* سڑ نہ جائے کہیں

    ڈر ہی رہتا ہے روز راؤنڈ پر
    اے پی* ہم کو رگڑ نہ جائے کہیں

    چھٹی پر بھی نہیں گئے سسرال
    میری بیگم بگڑ نہ جائے کہیں

    مت پیا کر شرابِ دید اتنی
    عینؔ، لیور* سکڑ نہ جائے کہیں


    عینؔ میم
    نومبر ۲۰۲۰
    *ای آر = emergency room/emergency
    *ایس کے= streptokinase(دل کے دورے کے علاج کیلیے لگایا جانے والا انجکشن)
    * سی پی آر = CPR
    * ایچ او = ہاؤس آفیسر
    * ایس آر = Senior Registrar
    * اے پی = Assisstant Professor
    * لیور = Liver
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 7, 2021
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • زبردست زبردست × 1
  2. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    3,423
    زبردست
    کیا بات ہے بھائی
    تو کیا آپ بھی ڈاکٹر ہیں. زبردست
    بہت اعلیٰ لکھا ہے
    اب میں آپ کو ہر غزل پر داد دوں گا، ڈاکٹر جو ٹھہرے
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 7, 2021
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,972
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مزیدار مزیدار!!!
     
  4. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,351
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    جی جناب،
    ہمیں بھی اسی دشت کی سیاحی کی سعادت ملی ہوئی ہے
    :LOL:
    بہت شکریہ
    بہت شکریہ :)
     
  5. La Alma

    La Alma لائبریرین

    مراسلے:
    2,232
    بہت خوب!!
    ایسی غزل سے “ پی آر “ ضرور بڑھ جائے گی۔
    دید سے تو آنکھ کی پتلی سکڑنی چاہیے تھی۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,846
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    خوب ہے عاطف۔ لیکن بڑھ قافیہ کیسے ہو سکتا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,351
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    شکریہ
    اووپس:quiet:
    آپ کے اس تبصرے سے اندازہ ہوا کہ نان ڈاکٹر کے الفاظ کتنے خطرناک ہو سکتے ہیں:p
    لیکن یہ بات شاید ڈاکٹر ہی سمجھ سکتا ہے
    قلیل المدتی اثرات میں شاید آنکھوں کی پتلیاں سکڑتی ہوں گی
    لیکن شراب کے طویل مدتی اثرات سے لیور سکڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
    ویسے خوبروؤں کو دیکھ کر پتلیاں پھیل جاتی ہیں:p
    پھر وہی ڈاکٹری بات:quiet:
    استادِ محترم، ہو تو سکتا ہے۔۔۔۔۔لیکن غلطی سے(n)
     

اس صفحے کی تشہیر