طبع زاد اشعار کی بیت بازی

مقبول

محفلین
رے کی نہیں یے کی باری تھی، پہ حضور آپ
شدتِ جذبات میں یہ بھول گئے سب 😊

(نوٹ: ویسے تک بندی کی لڑی ہے یہاں پر ندرتِ خیال کا کوئی خاص واسطہ نہیں😊)
آپ نے شاید شعر کے نیچے جو میں نے گذارش کی تھی اس پر غور نہیں کیا اور سنجیدہ ہو گئے جناب😁😁
 

زبیر صدیقی

محفلین

مقبول

محفلین
نہیں نہیں نہیں نہیں
کبھی نہیں کبھی نہیں

ازراہِ مذاق ہے۔
علمِ ریاضی کے حساب سے آپ نے جتنی دفعہ نہیں لکھا ہے ان کا مجموعی جواب مثبت یعنی ہاں میں نکلتا ہے😁😁😁
If you are interested in maths
دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں

بھائیو اور بہنو: اس شعر کو بیت بازی کے سلسلے کا حصہ نہ سمجھا جائے
 

زبیر صدیقی

محفلین
آپ کا حسنِ نظر ہے۔
واہ واہ
نہیں نہیں کی تکرار نے خوب سماع باندھا🌟
آئے نظر میں ضعف تو عینک لگائیے
یا صبح نہار مونہہ ذرا بادام کھائیے
یوں رہا ضعف سر تا پا ہم کو
جانے کس طور سہہ گئے غم کو
 

فہد اشرف

محفلین
آخری تدوین:
Top