طاہر القادری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

arifkarim

معطل
کینیڈین شہریت ہونے سے ان کے خون میں دوڑنے والی پاکستانیت ختم تو نہیں ہو گی لیکن وہاں کی شہریت لینے کی ضرورت ہی کیا تھی؟
آپنے انکا انٹرویو نہیں دیکھا؟ موصوف فرماتے ہیں کہ کینیڈا کی شہریت لینا کا اصل مقصد منہاج القرآن جو کہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے کے لئے بغیر ویزا کے دورہ کرنا ہے! :biggrin: یعنی موصوف کو پاکستانی پاسپورٹ پر دیگر ممالک میں دورہ کیلئے ’’ویزے‘‘ کی کوفت ہوتی تھی اسلئے کینیڈا کی نیشنیلیٹی لے لی! :rollingonthefloor:
 
آپ بھول گئے کہ پاکستانی قوم، ایک ہیرو سے محروم قوم ہے۔ پاکستانی ہیرو سب ہی امپورٹڈ ہیں۔ محمد بن قاسم سعودی، ظہیر الدین بابر روسی، شہاب الدین غوری روسی، تیمور لنگ روسی، محمود ٍغزنوی افغانی، نادر شاہ ایرانی، احمد شادہ درانی افغانی۔ اور آخر میں جنرل جیکب فرج رافئیل جیکب معروف فاتح مشرقی پاکستان :)

اور اب طاہر القادری کنیڈین المعروف مسجود انسان ۔۔۔

کبھی پاکستان سے بھی کوئی ہیرو نکلے گا؟ کوئی ایوب خان ہری پوری، کوئی سلمان تاثیر لاہوری، کوئی الطاف حسین لالوکھیتی؟

کہتے ہیں جوہری نگینے کو پہچانتا ہے، پہلوان کو پہلوان، شیر کو شیر اور مرد کو مرد۔۔۔ ہے اس کوچہ پاکستان میں کوئی مرد ؟؟ کہ لوگ باگ ادھر ادھر سے منہہ اٹھا کر چلے آنا بند کریں ۔۔۔۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
محمد خلیل الرحمٰن کی آج کی ایک پوسٹ۔

غزل
طاہر القادری اب دیکھئے کیا کہتے ہیں
کہنے والے اُنھیں آشفتہ نوا کہتے ہیں
گُل بداماں ہیں یہ بولیں تو یونہی پھول جھڑیں
اِن کی ہر بات پہ ہم نامِ خدا کہتے ہیں
دُہرے شہری ہیں یہی لوگ اِنھیں کچھ بھی کہو
جو کناڈا کو یونہی قبلہ نما کہتے ہیں
گو الیکشن میں ابھی چند ہی دِن باقی تھے
ایسے موقعے پہ چلی کیسی ہوا کہتے ہیں
راگنی کیسی ہے بے وقت کی کہیے صاحب
’’اور پھر کون سے نالے کو رسا کہتے ہیں‘‘
’’اگلے وقتوں کے ہیں یہ لوگ انھیں کچھ نہ کہو‘‘
اِن سے شرماتی ہے خود آپ حیا کہتے ہیں
وہ پریشان ہیں اِس طرزِ پذیرائی پر
’’ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو بُرا کہتے ہیں‘‘
محمد خلیل الرحمٰن
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
آپ بھول گئے کہ پاکستانی قوم، ایک ہیرو سے محروم قوم ہے۔ پاکستانی ہیرو سب ہی امپورٹڈ ہیں۔ محمد بن قاسم سعودی، ظہیر الدین بابر روسی، شہاب الدین غوری روسی، تیمور لنگ روسی، محمود ٍغزنوی افغانی، نادر شاہ ایرانی، احمد شادہ درانی افغانی۔ اور آخر میں جنرل جیکب فرج رافئیل جیکب معروف فاتح مشرقی پاکستان :)

اور اب طاہر القادری کنیڈین المعروف مسجود انسان ۔۔۔

کبھی پاکستان سے بھی کوئی ہیرو نکلے گا؟ کوئی ایوب خان ہری پوری، کوئی سلمان تاثیر لاہوری، کوئی الطاف حسین لالوکھیتی؟

کہتے ہیں جوہری نگینے کو پہچانتا ہے، پہلوان کو پہلوان، شیر کو شیر اور مرد کو مرد۔۔۔ ہے اس کوچہ پاکستان میں کوئی مرد ؟؟ کہ لوگ باگ ادھر ادھر سے منہہ اٹھا کر چلے آنا بند کریں ۔۔۔ ۔
دھمکی میں مرگیا جو نہ باب نبرد تھا

عشق نبرد پیشہ ۔۔۔ طلب گار مرد تھا
 
سویدا

محفلین
تمام سیاسی قائدین وجماعتیں اس وقت طاہر القادری کو ملنے والی توجہ کی وجہ سے شدید حسد کا شکار ہیں
سیاسی قائدین کے علاوہ مذہبی رہنما بھی اس حسد میں ساتھ شامل ہے
 
توجہ؟ ہاہاہا۔ یہی توجہ انکو ضیاء، بینظیر، نواز شریف اور مشرف کے دور میں وقفے وقفے سے ملتی رہی ہے!:)
ایسی وقتی اور بے معنی توجہ سے گُمنامی ہزار بہتر ہے!
 
گمنامی تو واقعی بہت بہتر ہے لیکن
شیخ الاسلام جس میدان میں ہیں وہاں خبروں میں اِن رہنا ہی اصل ہے اور کامیابی ہے
 
آپ بھول گئے کہ پاکستانی قوم، ایک ہیرو سے محروم قوم ہے۔ پاکستانی ہیرو سب ہی امپورٹڈ ہیں۔ محمد بن قاسم سعودی، ظہیر الدین بابر روسی، شہاب الدین غوری روسی، تیمور لنگ روسی، محمود ٍغزنوی افغانی، نادر شاہ ایرانی، احمد شادہ درانی افغانی۔ اور آخر میں جنرل جیکب فرج رافئیل جیکب معروف فاتح مشرقی پاکستان :)
اور اب طاہر القادری کنیڈین المعروف مسجود انسان ۔۔۔
کبھی پاکستان سے بھی کوئی ہیرو نکلے گا؟ کوئی ایوب خان ہری پوری، کوئی سلمان تاثیر لاہوری، کوئی الطاف حسین لالوکھیتی؟
آپ بھی تو کتنے بڑے ہیرو تھے ۔ شایداسی امیدپر امریکا جا بیٹھے کہ کبھی پاکستانی امپورٹ کر لیں ؟
 
حسینی

محفلین
محترمین ومحترمات!
طاہر القادری صاحب پر جتنے بھی الزامات تھے ان سب کے کافی وشافی جواب وہ مختلف ٹی وی انٹرویوز ٰ میں دے چکے ہیں۔ آپ لوگ وہ انٹرویوز دیکھیں۔
بال کی کھال اتارنے والے صحافی جب انٹریو لیتے ہیں تو وہ قادری صاحب کو ہلنے ٰ نہیں دیتے۔۔۔۔۔ لیکن باوجود اس کے قادری صاحب نے سب کو مطمئن کر دیا۔ نجم سیٹھی جیسا سینیر صحافی بھی کہتا ہے آپ نے مجھے مطمئن کر دیا۔
سب سے بڑا اعتراض ان پر کینیڈا کی شہریت کا ہے۔۔۔۔۔ بھائی جی پاکستان کے کس قانون میں لکھا ہوا ہے کہ کوئی شخص دوسری کوئی اور شہریت نہیں رکھ سکتا؟
نہیں لکھا نا؟؟۔۔۔۔۔۔ تو ان کا کام غیر قانونی تو نہ ہوا نا۔۔۔۔ پھر اعتراض کیوں؟؟۔۔ ہاں اگر انہوں نے الیکشن لڑنا ہوا تب دیکھی جائے گی۔
اگر دوسری شہریت رکھنا ہی جرم ہے تو تمام تارکین وطن مجرم ہیں جو سالانہ لاکھوں کروڑوں کا زرمبادلہ کما کر پاکستان بھیجتے ہیں اور جن کا ُ پا کستان کی معیشت میں بڑا اہم حصہ ہیں۔
 
arifkarim

معطل
سب سے بڑا اعتراض ان پر کینیڈا کی شہریت کا ہے۔۔۔ ۔۔ بھائی جی پاکستان کے کس قانون میں لکھا ہوا ہے کہ کوئی شخص دوسری کوئی اور شہریت نہیں رکھ سکتا؟
نہیں لکھا نا؟؟۔۔۔ ۔۔۔ تو ان کا کام غیر قانونی تو نہ ہوا نا۔۔۔ ۔ پھر اعتراض کیوں؟؟۔۔ ہاں اگر انہوں نے الیکشن لڑنا ہوا تب دیکھی جائے گی۔

پاکستان کے قانون میں نہ بھی لکھا ہو لیکن تقریباً تمام مغربی ممالک میں یہی قانون ہے کہ آپ بیک وقت دو ممالک کی نیشنیلٹی نہیں رکھ سکتے! پاکستان آنا جانا یا بیرون سے پاکستان زرمبادلہ بھیجنے کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ آپکے پاس کونسی نیشنیلٹی ہے۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب آپ سیاسیات میں دوہری قومیت کے ساتھ گھسنے کی غیر قانونی کوشش کرتے ہیں۔ اگر بالفرض قادری صاحب کو کچھ ہوگیا، تو انکی جان کی ذمہ داری کینیڈین حکومت کی ہوگی، نہ کے پاکستان کی!
 
اسد عباسی

محفلین
نایاب بھائی، جس مقصد کی بات آپ کررہے ہیں اس کے لئے کوشش کرنے والے کا اپنا دامن صاف ہونا ضروری ہے۔
عاطف بٹ بھائی گزارش ہے کہ کچھ ہمیں بھی بتایا جائے کہ ایسا کیا ہے جس سے دامن داغ دار ہو گيا۔
جن کلپ کو دیکھ کر لوگ ان کی باتوں پر اعتراض کرتے ہیں وہ گھنٹوں کے خطابات میں سے لئے گئے ہیں۔
 
آپ بھول گئے کہ پاکستانی قوم، ایک ہیرو سے محروم قوم ہے۔ پاکستانی ہیرو سب ہی امپورٹڈ ہیں۔ محمد بن قاسم سعودی، ظہیر الدین بابر روسی، شہاب الدین غوری روسی، تیمور لنگ روسی، محمود ٍغزنوی افغانی، نادر شاہ ایرانی، احمد شادہ درانی افغانی۔ اور آخر میں جنرل جیکب فرج رافئیل جیکب معروف فاتح مشرقی پاکستان :)

اور اب طاہر القادری کنیڈین المعروف مسجود انسان ۔۔۔

کبھی پاکستان سے بھی کوئی ہیرو نکلے گا؟ کوئی ایوب خان ہری پوری، کوئی سلمان تاثیر لاہوری، کوئی الطاف حسین لالوکھیتی؟

کہتے ہیں جوہری نگینے کو پہچانتا ہے، پہلوان کو پہلوان، شیر کو شیر اور مرد کو مرد۔۔۔ ہے اس کوچہ پاکستان میں کوئی مرد ؟؟ کہ لوگ باگ ادھر ادھر سے منہہ اٹھا کر چلے آنا بند کریں ۔۔۔ ۔

محمد بن قاسم کیسے سعودی ہوگیا؟
نہ ہی بابر روسی تھانہ تیمور لنگ

ویسے ایسے ہیروز کی ضرورت تو امریکہ کو ہے جہاں کی بسنے والی انڈین ابادی کو تاراج کرکے امریکہ بنا ہے۔ وہ امریکہ جہاں یورپ کے مجرموں کو سزا کے طور پر بھیجتے تھے۔ یورپی مجرموں کی اولادیں امریکیوں کی ہیروز ہیں
 
پاکستانیوں کے ہیرو قائد اعظم، علامہ اقبال، مولانا محمد علی جوہر، لیاقت علی خان، ذولفقار علی بھٹو، مولانا مودودی کے علاوہ لاتعداد نام ہیں

پاکستان کوئی بانجھ نہیں
 
زلفی شاہ

لائبریرین
ہر محب وطن پاکستانی سمجھتا ہے کہ موجودہ نظام حکومت انتہائی کرپٹ لوگوں کے ہاتھ میں ہے ہمارے ملک کے سیاستدانوں کی اکثریت ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ کرپشن میں ملوث ہے۔ ان حالات میں اگر ہم توقع کریں کہ کوئی بالکل بے داغ کردار کا مالک آئے گا تو یہ ہماری خام خیالی ہوگی یا پھر ہمیں جبرائیل علیہ السلام سے پاکستانی حکمرانی کے لئے درخواست کرنی چاہیے۔ جہاں تک علامہ طاہر القادری کا تعلق ہے تو وہ ایک اچھی بات کر رہے ہیں۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں کرپشن ختم ہونی چاہیے۔ تو اچھی بات ہےنا! یہاں اسلامی نظام رائج ہونا چاہیے تو یہ کتنی ہی خوبصورت بات ہے کہ جس بنیاد پر پاکستان قائم ہوا لیکن بدقسمتی سے ہم یہاں نظام مصطفی رائج نہ کر پائے۔ جو کوئی نظام مصطفی کی بات کرے ، اس کی یہ بات بہت خوبصورت اور پاکستان کے مسائل کا حل، پاکستان کی بقا، اور سلامتی کے لئے انتہائی مفیدہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کو ہر فتنہ سے محفوظ فرمائے اور یہاں اسلام کا بول بالا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
 
حسینی

محفلین
پاکستان کے قانون میں نہ بھی لکھا ہو لیکن تقریباً تمام مغربی ممالک میں یہی قانون ہے کہ آپ بیک وقت دو ممالک کی نیشنیلٹی نہیں رکھ سکتے! پاکستان آنا جانا یا بیرون سے پاکستان زرمبادلہ بھیجنے کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ آپکے پاس کونسی نیشنیلٹی ہے۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب آپ سیاسیات میں دوہری قومیت کے ساتھ گھسنے کی غیر قانونی کوشش کرتے ہیں۔ اگر بالفرض قادری صاحب کو کچھ ہوگیا، تو انکی جان کی ذمہ داری کینیڈین حکومت کی ہوگی، نہ کے پاکستان کی!

یہی تو بات ہے۔۔۔۔۔۔۔ ان سب میں غیر قانونی کیا ہے؟؟
پاکستان کا کونسا قانون کہتا ہے یہ سب غلط ہے؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ان کے مطالبات میں سے کوئی بھی غیر آئینی ہے؟؟
وہ کوئی نیا قانون بھی نہیں مانگ رہے۔۔۔۔۔۔۔۔ بس موجودہ قانون پر عمل داری کے حوالے سے بات ہے۔۔۔ آرٹیکل 62 وغیرہ پر۔
میرا خیال ہے اس حوالے سے سب کو قادری صاحب کا ساتھ دینا چاہیے۔
 
عسکری

معطل
محترمین ومحترمات!
طاہر القادری صاحب پر جتنے بھی الزامات تھے ان سب کے کافی وشافی جواب وہ مختلف ٹی وی انٹرویوز ٰ میں دے چکے ہیں۔ آپ لوگ وہ انٹرویوز دیکھیں۔
بال کی کھال اتارنے والے صحافی جب انٹریو لیتے ہیں تو وہ قادری صاحب کو ہلنے ٰ نہیں دیتے۔۔۔ ۔۔ لیکن باوجود اس کے قادری صاحب نے سب کو مطمئن کر دیا۔ نجم سیٹھی جیسا سینیر صحافی بھی کہتا ہے آپ نے مجھے مطمئن کر دیا۔
سب سے بڑا اعتراض ان پر کینیڈا کی شہریت کا ہے۔۔۔ ۔۔ بھائی جی پاکستان کے کس قانون میں لکھا ہوا ہے کہ کوئی شخص دوسری کوئی اور شہریت نہیں رکھ سکتا؟
نہیں لکھا نا؟؟۔۔۔ ۔۔۔ تو ان کا کام غیر قانونی تو نہ ہوا نا۔۔۔ ۔ پھر اعتراض کیوں؟؟۔۔ ہاں اگر انہوں نے الیکشن لڑنا ہوا تب دیکھی جائے گی۔
اگر دوسری شہریت رکھنا ہی جرم ہے تو تمام تارکین وطن مجرم ہیں جو سالانہ لاکھوں کروڑوں کا زرمبادلہ کما کر پاکستان بھیجتے ہیں اور جن کا ُ پا کستان کی معیشت میں بڑا اہم حصہ ہیں۔

سب تارکین وطن کے پاس دو نیشنیلیٹیز نہیں ہیں سرکار :laughing:
 
عسکری

معطل
پاکستانیوں کے ہیرو قائد اعظم، علامہ اقبال، مولانا محمد علی جوہر، لیاقت علی خان، ذولفقار علی بھٹو، مولانا مودودی کے علاوہ لاتعداد نام ہیں

پاکستان کوئی بانجھ نہیں

پھر ایسی باتیں کر کے تم میرے دل میں نرم گوشا بنا لیتے ہو یار :biggrin:
 
سویدا

محفلین
علامہ ساجد نقوی ، قاضی حسین احمد ، شاہ احمد نورانی ، ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی ، حکیم سعید ، عمران خان ، مولانا فضل الرحمن ، بے نظیر ، ذوالفقار علی بھٹو ، جنرل ضیاء الحق ، جہانگیر خان ،ایم ایم عالم ، ڈاکٹر عبد القدیر ، ڈاکٹر ادیب رضوی ، حکیم محمود برکاتی ، مشفق خواجہ ، مختار مسعود ، میر خلیل الرحمن ، طالب جوہری ، مفتی محمود ، پاکستانی ہیروز کی ایک طویل فہرست ہے
 
کاشفی

محفلین
طاہرالقادری صاحب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے اپنے انجام تک پہنچ جائیں گے اور اپنی منہ کی کھائیں گے۔۔۔
تمام عدالتیں طاہرالقادری صاحب کے خلاف دائر غلط مقدمے خارج کر چکی ہے۔۔ اللہ ان کو کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
لیکن غلط لوگوں اور ان کے چاہنے والوں پر اللہ کا عذاب نازل ہونا شروع ہوچکا ہے۔۔
 
Top