ضمیرِ مغرب ہے تاجرانہ - علامہ اقبال

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ عبد الباسط صاحب!
اقبال کا کلام اور اس قدر خوبصورت طغرے میں۔ مزا آ گیا۔

ضمیرِ مغرب ہے تاجرانہ، ضمیر مشرق ہے راہبانہ
وہاں دگرگوں ہے لحظہ لحظہ، یہاں بدلتا نہیں زمانہ

کنارِ دریا خضر نے مجھ سے کہا باندازِ محرمانہ
سکندری ہو، قلندری ہو، یہ سب طریقے ہیں ساحرانہ

حریف اپنا سمجھ رہے ہیں مجھے خدایانِ خانقاہی
انھیں یہ ڈر ہے کہ میرے نالوں سے شق نہ ہوسنگِ آستانہ

غلام قوموں کے علم و عرفاں کی ہے یہی رمز آشکارا
زمیں اگر تنگ ہے تو کیا ہے، فضائے گردوں ہے بے کرانہ

خبر نہیں کیا ہے نام اس کا، خدا فریبی کہ خود فریبی؟
عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ

مری اسیری پہ شاخِ گل نے یہ کہہ کے صیاد کو رلایا
کہ ایسے پُرسوز نغمہ خواں کا گراں نہ تھا مجھ پہ آشیانہ
 
السلام علیکم،

آپ سب ساتھیوں کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔ یہ ذرا سی حوصلہ آفزائی ہی ہے جو انسان کا سیروں خون بڑھا دیتا ہے۔ اور سفر کو اتنا آسان کر دیتا ہے کہ سفر suffer نہیں‌لگتا ۔

بہت خوش رہیے۔

والسلام

بہت خوب باسط بھیا۔۔۔بہت اچھے۔

لا جواب باسط صاحب، بہت شکریہ شیہر کرنے کا

بہت شکریہ عبد الباسط صاحب!
اقبال کا کلام اور اس قدر خوبصورت طغرے میں۔ مزا آ گیا۔

ضمیرِ مغرب ہے تاجرانہ، ضمیر مشرق ہے راہبانہ
وہاں دگرگوں ہے لحظہ لحظہ، یہاں بدلتا نہیں زمانہ

کنارِ دریا خضر نے مجھ سے کہا باندازِ محرمانہ
سکندری ہو، قلندری ہو، یہ سب طریقے ہیں ساحرانہ

حریف اپنا سمجھ رہے ہیں مجھے خدایانِ خانقاہی
انھیں یہ ڈر ہے کہ میرے نالوں سے شق نہ ہوسنگِ آستانہ

غلام قوموں کے علم و عرفاں کی ہے یہی رمز آشکارا
زمیں اگر تنگ ہے تو کیا ہے، فضائے گردوں ہے بے کرانہ

خبر نہیں کیا ہے نام اس کا، خدا فریبی کہ خود فریبی؟
عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ

مری اسیری پہ شاخِ گل نے یہ کہہ کے صیاد کو رلایا
کہ ایسے پُرسوز نغمہ خواں کا گراں نہ تھا مجھ پہ آشیانہ

تیشہ

محفلین
یہ شاندار کا سمائلی آج سے 3 برس پہلے میرے ہاتھ سے ہی بنا تھا یا شاید ہما نے بنایا تھا۔ اتنے عرصے بعد اسے دوبارہ دیکھ کے بہت اچھا لگا۔

بہت شکریہ

والسلام

02wishper.gif

ایک راز کی بات بتاؤں ۔۔ یہ سمائیلی اور دوسرے جو میں یوز کرتی ہوں وہ آپکے ہلہ گلہ سے ہی چوری کرکے اکھٹے کئے ہوئے ہیں :music: ۔۔ آپ نے کتنا اچھے اچھے جمع کر رکھے ہیں ناں ۔۔ یہاں بھی ہیں تو بہت سے ، مگر کئی ڈھیر سارے جو مجھے اچھے لگتے تھے وہاں سے اٹھا لاتی تھی :hatoff: ،۔۔
دیکھ لیں پھر ، آپکو یاد تو آگئے ہیں ناں :music: ۔۔ میں تو سمجھی آپ کی یاداشت بس گئی کہ گئی :music: آپکو تو یاد ہے
zzzbbbbnnnn.gif
 
ابوشامل

محفلین

السلام علیکم،

اگر آپ کو پسند آتا ہے تو علامہ اقبال کا تقریبا پورا دیوان یہاں‌پیش کیا جا سکتا ہے۔

والسلام
جتنا خوبصورت علامہ کا کلام ہے آپ نے اتنے ہی خوبصورت آہنگ میں پیش کیا ہے۔ واللہ اس کا حق ادا کر دیا۔ سبحان اللہ!
 
جتنا خوبصورت علامہ کا کلام ہے آپ نے اتنے ہی خوبصورت آہنگ میں پیش کیا ہے۔ واللہ اس کا حق ادا کر دیا۔ سبحان اللہ!

السلام علیکم جناب ابو شامل صاحب،

آپ کی پسندیدگی اور پزیرائی کا بہت بہت شکریہ

خوش رہیے

والسلام
 
Top