صوتی کلیدی تختہ نصب کرنے کے بعد؟؟

فرضی

محفلین
واہ اعجاز اختر صاحب آپ نے تو کمال کر دیا۔ مجھے کتنی خوشی ہوئی ہے اس پروگرام کو اپنے کمپیوٹر میں نصب کر کے بیان نہیں کر سکتا۔ فی الحال اس میں کچھ تکنیکی مسائل ہیں جو تفصیل سے چیک کر کے آپ کو بتاؤں گا۔
آپکا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کے آپ نے میرے کام میں دلچسبی لی اور یقیناَ اپنا کافی سارا وقت ضائع کیا۔
میں ذیل میں اسی کیبورڈ سے لکھی ہوئی ایک عبارت پوسٹ کر رہا ہوں۔
 

فرضی

محفلین
زما خوږو ورونو اؤ خويندو، زہ نن ډيرہ خوشحالي محسوسوم چې پہ نيټ باندې پہ ړومبي ځل مې دَ پښتو صوتي کيبورډ تر سرہ کړو۔ ما دَ پښتو صوتي يا فونيټک کيبورډ پسې ډيرې منډې ترړلې وہلې وې خو بې سودہ۔
کہ تاسو دَ اردو فونيټک کيبورډ سرہ اموختہ يۍ نو دا کيبورډ بہ درتہ ډير اسان محسوس شي۔ صرف دَ پښتو څلور توري " ښ" شفټ کيو سرہ، "ږ" شفټ اي سرہ، "ځ" شفټ او سرہ اؤ "څ" شفټ پي سرہ ليکل کيږي۔ نور ټول ميپنګ دَ اردو فونيټک کيبورډ پہ مطابق دى۔
زہ دَ "اردوويب محفل" دَ ټولو ملګرو تر حد نہ زياتہ مننہ کوم ، چا چې ماسرہ دَ دې کيبورډ ميپنګ کې مرستہ وکړہ اؤ خاص کر دَ ښاغلي اعجاز اختر مننہ کوم چا چې دغہ ميپينګ دَ ونډو دَ ژبو پروګرام سرہ سمون کړو۔
څنګہ چې تاسو تہ معلومہ دہ چې دغہ کيبورډ ړومبې پښتو صوتي کي بورډ دې او ځنې تکنيکي ستونزې بہ لري کومې چې بہ تاسو را پہ ګتہ کړئ۔ اؤ مونږ بہ پہ راتلونکي کښې يؤ داسې کيبورډ جوړ کړو چې دغہ ټولې ستونزې يئ حل کړو۔
تاسو دا کيبورډ خپل کمپيوټر تہ ډاؤنلوډ کۍ اؤ کنټرول پينل کښې نہ ئي انسټال کۍ۔
زہ بہ ستاسو دَ رائي پہ تمہ يم۔
ستاسو ورور فرضی۔
 

فرضی

محفلین
زما خوږو ورونو اؤ خويندو، زہ نن ډيرہ خوشحالي محسوسوم چې پہ نيټ باندې پہ ړومبي ځل مې دَ پښتو صوتي کيبورډ تر سرہ کړو۔ ما دَ پښتو صوتي يا فونيټک کيبورډ پسې ډيرې منډې ترړلې وہلې وې خو بې سودہ۔
کہ تاسو دَ اردو فونيټک کيبورډ سرہ اموختہ يۍ نو دا کيبورډ بہ درتہ ډير اسان محسوس شي۔ صرف دَ پښتو څلور توري " ښ" شفټ کيو سرہ، "ږ" شفټ اي سرہ، "ځ" شفټ او سرہ اؤ "څ" شفټ پي سرہ ليکل کيږي۔ نور ټول ميپنګ دَ اردو فونيټک کيبورډ پہ مطابق دى۔
زہ دَ "اردوويب محفل" دَ ټولو ملګرو تر حد نہ زياتہ مننہ کوم ، چا چې ماسرہ دَ دې کيبورډ ميپنګ کې مرستہ وکړہ اؤ خاص کر دَ ښاغلي اعجاز اختر مننہ کوم چا چې دغہ ميپينګ دَ ونډو دَ ژبو پروګرام سرہ سمون کړو۔
څنګہ چې تاسو تہ معلومہ دہ چې دغہ کيبورډ ړومبې پښتو صوتي کي بورډ دې او ځنې تکنيکي ستونزې بہ لري کومې چې بہ تاسو را پہ ګتہ کړئ۔ اؤ مونږ بہ پہ راتلونکي کښې يؤ داسې کيبورډ جوړ کړو چې دغہ ټولې ستونزې يئ حل کړو۔
تاسو دا کيبورډ خپل کمپيوټر تہ ډاؤنلوډ کۍ اؤ کنټرول پينل کښې نہ ئي انسټال کۍ۔
زہ بہ ستاسو دَ رائي پہ تمہ يم۔
ستاسو ورور فرضی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، اگر آپ اور کچھ اور لوگ دلچسپی لیں تو اس اردو فورم کی طرز پر ایک پشتو phpbb پیکج بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ مجھے ابھی تک آپ کی پوسٹ کی ہوئی میپنگ دیکھنے کا وقت نہیں ملا۔ لیکن اسے بھی جلد ہی اوپن پیڈ میں شامل کر دوں گا۔

بائی دا وے کچھ اوپر پوسٹ کی ہوئی پشتو کا ترجمہ ہی بتاتے جائیں۔

جہاں تک اعجاز اختر صاحب کے پوسٹ کیے ہوئے پشتو کی بورڈ کا تعلق ہے تو میں اسے بھی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں شامل کرنے لگا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی پڑھا ہے کہ فرضی کو فی الحال چند تکنیکی مسائل درپیش ہیں۔ میرے خیال میں ان مسائل کے حل ہونے کے بعد ہی اس پشتو کی بورڈ کو پبلک کریں گے۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی تکنینکی مسائل ہیں اور بہتر یہی ہی کہ جب تک وہ حل نہیں ہو جاتے اسے پبلک نہ کیا جائے۔
سب سے بڑا مسلہ تو یہ ہے کہ Ctrl+Alt کے جو حرف تھے وہ کام نہیں کرتے۔
باقی فانٹس کا مسلہ ہے۔ جیسے گول ہ اردو کی ہے اور پشتو کا کوئی فانٹس اسے سپورٹ نہیں کر رہا۔ پتہ نہیں میں نہ میپینگ میں گول ہ میں اردو گول ہ کا نمبر لکھ دیا تھا یا اعجاز صاحب نے کی بورڈ بناتے وقت اردو کے فانٹس استعمال کیئے ہیں۔
پشتو phpbb کے بارے میں بھی سوچیں گے اور اگر پشتو صوتی کی بورڈ کامیاب ہوا تہ phpbb پر بھی کام کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، پشتو فورم سوفٹویر تیار کرنا بذات خود کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بس اس کے لیے کچھ ترجمے کا کام درکار ہے۔ phpbb کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ ہوجائے یا کم از کم lang_main.php کا پشتو ترجمہ ہوجائے تو ایک صحیح معنوں میں پشتو فورم بن سکتی ہے۔ ویسے تو یہ ترجمہ صرف یوزر انٹرفیس کے لیے ہے۔ یہ اگر انگریزی میں بھی ہو تو اس سے بھی کام چل سکتا ہے۔

یہ بتائیں کہ ویب پر پشتو کونٹینٹ کے لیے کونسا فونٹ زیادہ استعمال ہوتا ہے؟
 

فرضی

محفلین
مختلف سائٹس مختلف فانٹس استعمال کرتے ہیں۔ کوئی خاص فانٹس استعمال کرنے کا رواج نہیں ہے۔ لیکن آپکے اردو اوپن پیڈ اور اردو ویب کی مناسبت سے ایشیا ٹائپ کا پشتو کرور فانٹ جو کہ بی بی سی پشتو والے بھی استعمال کرتے ہیں، استعمال کیا جائے تو بہتر ہوگا۔
 

فرضی

محفلین
اعجاز اختر صاحب کول ہ کے لئے میں نے میپنگ میں 647 کا ھندسہ استعمال کیا تھا جو کہ پشتو اور عربی میں مشترک ہے۔
لیکن کی بورڈ میں گول ہ کا ھندسہ 6C1 ہے جو کہ اردو کی گول ہ ہے اور پشتو عربی کے مجوزہ فانٹس اسے سپورٹ نہیں کرتے۔
برائے مہربانی کی بورڈ مرتب کرتے وقت پشتو کے کسی بھی فانٹس جیسے Asiatype Pashto Kror کو استعمال کریں تاکہ یہ مسلہ درپیش نہ ہو۔
دوسری بات Alt+Ctrl کا کوئی بھی کی کام نہیں کر رہا۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
 

فرضی

محفلین
میری اس فورم کے تمام پشتون دوستوں سے گزارش ہے جیسے، وہاب اعجاز خان، جویریہ‘ظفری وغیرہ کی وہ پشتو کی اس کی بورڈ کو استعمال کر کے اپنی مفید آراء سے نوازیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے در اصل اردو صوتی کھول کر اس میں تبدیلیاں کی تھیں اس لئے ہ کا کوڈ چیک نہیں کیا۔ دوسری ونڈو میں یونی پیڈ میں فرضی کا کی بورڈ لوڈ کر رکھا تھا۔ یہ غلطی اب سدھار دی ہے۔ ایک بات اور۔ ونڈوز اپنے کی بورڈ میں سپیس بار کی کسی بھی حالت میں کوئ اور کیریکٹر قبول نہیں کرتا۔ اس لئے زونج سپیس بار کی جگہ آلٹ جی آر پلس کے نشان پر دیا ہے۔ لرم اور مرل کے قریب ہی (شکریہ جیسباڈی، زوج اور زونج کی مزے کی اصطلاحات کو مزید ایکسٹینڈ کر رہا ہوں)
ایک دل چسپ بات یہ بھی لکھ دوں کہ رات کو بارہ بجے سونے کے لئے لیٹا مگر نیند نہیں آئ تو ایک بجے پھر اٹھ کر سوا دو بجے تک یہ کی بورڈ بنا کر سو سکا!!
اب جو اٹیچ کر رہا ہوں اس میں تصویریں نہیں ہیں ۔ اور میں نے اردو لنک فانٹ استعمال کیا ہے ان تصویروں کے لئے۔
 

فرضی

محفلین
جناب اعجاز اختر صاحب آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے ‘ہ‘ کی ویلیو ٹھیک کر دی۔ ابھی پشتو لکھنے میں کوئی خاص مسلہ تو باقی نہیں رہا البتہ میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتا ہوں جس سے آپ کو جلد مطلع کر دوں گا۔
Alt+Ctrl میں ابھی بھی کچھ خامیاں ہیں جسے کنجیوں کی تبدیلی سے شاید دور کیا جا سکے۔
میں نہایت ہی شکر گزار ہوں کہ آپ نے اپنی نیند خراب کرکے رات گئے تک پشتو کی صوتی کی بورڈ پر کام کیا۔
 

فرضی

محفلین
پچھلے صفحے میں پشتو عبارت کا ترجمہ؛

میرے پیارے بھائیو اور بہنو مجھے نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ انٹرنیٹ پر پہلی دفعہ پشتو صوتی کی بورڈ کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ میں نے پشتو صوتی کی بورڈ کے لیئے نیٹ پر کافی بھاگ دوڑ کی تھی لیکن بے سود۔
اگر آپ اردو صوتی کی بورڈ کے عادی ہیں تو پشتو کے اس کی بورڈ کو نہایت آسان پائیں گے۔صرف پشتو کے چار حرف "ښ" شفٹ q کے ساتھ، "ږ" شفٹ e کے ساتھ ""ځ شفٹ o کے ساتھ " څ" شفٹ p کے ساتھ لکھے جائیں گے۔باقی
میپنگ اردو فونیٹک کیبورڈ کے مطابق ہے۔
میں اردو ویب فورم کے تمام ساتھیوں کا حد سے زیادہ ممنون ہوں جنہوں نے اس کیبورڈ کی میپنگ میں میری مدد فرمائی، خاص کر جناب اعجاز اختر کا ممنون ہوں جنہوں نے اس میپینگ کو ونڈوز کے زبانوں کے پروگرام میں ڈھال دیا۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ یہ کی بورڈ پہلا پشتو صوتی کی بورڈ ہے اور اس میں کافی فنی مسائل ہونگے جن کی آپ نشان دہی کریں تاکہ مستقبل میں ایک معیاری پشتو صوتی کی بورڈ تیارکیا جا سکے۔
آپ اس کی بورڈ کو ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں میں آپکی رائے کا منتظر رہوں گا۔
آپکا بھائی فرضی۔
 

الف عین

لائبریرین
فرضی۔ اردو میں کون سا کی بورڈ استعمال کرتے ہو۔ صوتی۲ استعمال کر کے دیکھو، اس میں آلٹ جی آر یا کنٹرول آلٹ کام نہیں کر رہے تو میرے خیال میں تمھارا کی بورڈ اسے سپورٹ نہیں کرتا۔ مزید تبدیلیاں ضروری ہوں تو بتا دو کہ میں اسے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ اور پاک ٹائپ میں پوسٹ کر سکوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں بھی اسی چیز کا انتظار کر رہا ہوں کہ اگر یہ کی بورڈ فائنل ہو جاتا ہے تو اسے یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دوں اور اس کی میپنگ کو اوپن پیڈ میں بھی شامل کر لوں۔
 

فرضی

محفلین
اعجاز اختر صاحب ابھی تہ میرے کمپیوٹر پر آپ کے والا اردو صوتی کیبورڈ انسٹال ہے۔ اس سے پہلے کرلپ اور شھزاد کے صوتی کیبورڈ استعمال کیئے ہیں۔
آج تک اردو کے لیئے تو آلت جی آر دبانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی لیکن ابھی جب ٹرائی کر کے دیکھا تو اردو میں بھی زیادہ کنجیاں آلٹ کنٹرول کے ساتھ کچھ اور کمانڈ لے لیتی ہیں۔
اگر میرا کی بورڈ اسے سپورٹ نہیں کرتا تو اس کو ٹھیک کرنے کا کوئی راستہ ہے؟ میں سٹینڈرڈ 101،102 کی والا کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں۔
مزے کی بات یہ ہی کی یونی پیڈ میں یہ سب کنجیاں کام کرتی ہیں
میں نے میپنگ بھی تو وہی کی تھی آلٹ، کنٹرول کے ساتھ۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی ایک دو دن اور دیں مجھے تاکہ تمام مسائل ایک ہی بار سدھارے جا سکے اور ہمارے محترم اعجاز اختر صاحب کو بار بار زحمت نہ اٹھانا پڑے۔
 

فرضی

محفلین
اعجاز آختر صاحب آپ سے ایک سوال ہے کہ اگر آپکے اردو صوتی کیبورڈ میں آئی۔ گئی۔ لفظ لکھنا چاہیں تو ‘ی‘ کے اوپر ہمزہ کے لیے کونسی کنجی کو استعمال کریں گے؟
 

جیہ

لائبریرین
استادِ محترم کو کیوں تکلیف دیتے ہیں۔ ان کی شاگرد بتائی گی نا

ئ کے لئے اردو صوتی 2 کی بورڈ میں شفٹ + 4 کنجی ہے
 
Top